Travel to Light Educational Institute

Travel to Light Educational Institute We are working for visually impaired persons. We provide different skills, motivation, education, and other facilities.

Travel To Light Presents✨ Surah Al-Mulk Course Completion Ceremony ✨Alhamdulillah! By the grace of Allah, we are delight...
13/07/2026

Travel To Light Presents
✨ Surah Al-Mulk Course Completion Ceremony ✨
Alhamdulillah! By the grace of Allah, we are delighted to invite you to the Online Completion Ceremony of our Surah Al-Mulk Course.
📅 Date: Tuesday, 14 July 2026
🕗 Time: 8:00 PM – 9:00 PM (PST)
💻 Platform: Google Meet
Program Highlights: 📖 Surah Al-Mulk Course Completion
🏅 Certificate Distribution
🤲 Special Du'a & Thanksgiving
💬 Inspirational Reflections
🎉 Interactive Activities
Join us as we celebrate this beautiful milestone and thank Allah ﷻ for the opportunity to learn His Book.
We look forward to your presence! 🌸

🌟 Assalamu Alaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 🌟We sincerely hope this message finds you well.✨ Opportunity to Become a T...
08/07/2026

🌟 Assalamu Alaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 🌟

We sincerely hope this message finds you well.

✨ Opportunity to Become a TTL Member!

Travel to Light (TTL) Educational Institute is a non-governmental organization (NGO) based in Sialkot, Pakistan, providing membership and services to persons with disabilities across Pakistan. We are honored to serve and represent persons with disabilities and warmly invite you to become a valued member of our organization.

🌿 Membership Benefits

As a TTL member, you will receive:

✅ Discount on Braille books, along with one free Braille book every year.

✅ Discount on TTL events and conferences (where registration fees apply).

✅ Priority consideration for financial assistance.

✅ Discount on TTL courses (where course fees apply).

💰 Annual Membership Fee: Rs. 500

More membership benefits will be introduced in the future, In Sha Allah.

💳 Payment Details

Before filling out the membership form, kindly submit the membership fee to the following account:

JazzCash
Account Title: Muhammad Ahsan Riaz
Number: 0303-9827099

📞 For Queries and Assistance

📧 Email: [email protected]

Iram Naz
CEO, Travel to Light Educational Institute
📱 0316-0770076

Muhammad Ahsan Riaz
General Secretary, Travel to Light Educational Institute
📱 0343-9280023

🌟 We look forward to welcoming you as a member of the Travel to Light Educational Institute. Join us today and take a meaningful step toward empowering persons with disabilities and creating a positive impact in our community!

📝 Membership Form

30/06/2026

بعض ملاقاتیں محض ملاقات نہیں ہوتیں، بلکہ انسان کی سوچ، احساس اور زندگی کا زاویۂ نظر بدل دیتی ہیں۔ ❤️
چند روز قبل اسلام آباد میں ایک خصوصی مقصد کے تحت ہماری ملاقات محمد علی عباسی سے ہوئی۔ چونکہ وہ اپنی موٹر سائیکل استعمال نہیں کر پا رہے تھے، اس لیے ہم نے وہ موٹر سائیکل ان سے خریدی تاکہ بعد ازاں اسے کسی دوسرے ضرورت مند خصوصی فرد تک پہنچایا جا سکے۔ اسی دوران ان کے والد شوکت عباسی نے بڑی محبت سے ہمیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔
ہمیں ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ اس دروازے کے پیچھے صبر، وفا اور آزمائش کی ایک ایسی داستان ہمارا انتظار کر رہی ہوگی جو ہمیشہ ہمارے دل میں نقش ہو جائے گی۔
گھر پہنچنے پر ہماری ملاقات شگفتہ عباسی سے ہوئی، جو گزشتہ 16 سال سے بسترِ علالت پر ہیں۔ وہ نہ چل سکتی ہیں، نہ خود کروٹ بدل سکتی ہیں، نہ اپنے جسم پر اختیار رکھتی ہیں، اور نہ ہی اپنی بات واضح انداز میں بیان کر سکتی ہیں۔ ان کی غذا بھی صرف مائع (Liquid Diet) پر مشتمل ہے۔ ان کے صاحبزادے محمد علی عباسی بھی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ شگفتہ صاحبہ کی ایک بہن بھی گزشتہ پانچ سال سے اسی بیماری کے باعث بستر تک محدود ہیں۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ یہ ایک موروثی (Genetic) بیماری ہے۔ بچپن اور میٹرک تک سب کچھ معمول کے مطابق رہتا ہے، لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ جسم کمزور ہونا اور ہڈیاں جھکنا شروع ہو جاتی ہیں، یہاں تک کہ مریض مکمل طور پر بستر تک محدود ہو جاتا ہے۔
مجھے شگفتہ بہن کے پاس بیٹھنے کا موقع ملا۔ وہ کچھ کہنا چاہتی تھیں، مگر بیماری کی شدت کے باعث ان کے الفاظ واضح نہیں ہو پا رہے تھے۔ میں پوری توجہ سے ان کی بات سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی، مگر دل بار بار ایک ہی سوال پوچھ رہا تھا: جس کیفیت میں چند منٹ بیٹھ کر دل بھر آئے، وہ انسان سولہ سال کیسے گزار دیتا ہوگا؟ ان کی زندگی، ان کے جذبات اور ان کے اہلِ خانہ کی روزمرہ جدوجہد نے مجھے اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا پہلے سے بھی زیادہ احساس دلایا۔
اس تمام منظر میں جس شخصیت نے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ تھے شوکت عباسی۔
گزشتہ 16 سال سے وہ اپنی اہلیہ کی خدمت محبت، صبر، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ وفا صرف خوشیوں میں ساتھ نبھانے کا نام نہیں، بلکہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کا نام ہے۔
آج ہم میں سے بہت سے لوگ معمولی اختلافات پر رشتوں سے منہ موڑ لیتے ہیں، لیکن شوکت عباسی جیسے لوگ ہمیں سکھاتے ہیں کہ حقیقی محبت الفاظ سے نہیں، کردار سے ثابت ہوتی ہے، اور خدمت سے بڑھ کر محبت کا کوئی ثبوت نہیں۔
شگفتہ صاحبہ کی بزرگ والدہ، ان کے ماموں اور پورے خاندان سے مل کر بھی بے حد خوشی ہوئی۔ ان کی محبت، خلوص، مہمان نوازی اور دعائیں ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جنہیں ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Travel to Light Educational Institute کا مشن صرف خصوصی افراد تک سہولیات پہنچانا نہیں، بلکہ ان کے دکھ، ان کی جدوجہد اور ان کی امیدوں کو معاشرے تک پہنچانا بھی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ ہر خصوصی فرد عزت، احترام، مواقع اور محبت کا برابر حق دار ہے، اور ہم اسی مقصد کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شگفتہ عباسی صاحبہ، محمد علی عباسی اور ان کی بہن کو اپنی رحمت سے آسانیاں عطا فرمائے، انہیں بہترین صحت نصیب فرمائے، شوکت عباسی صاحب کو ان کی بے مثال خدمت کا دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے، اور اس پورے خاندان کو ہمیشہ اپنی حفاظت اور رحمت میں رکھے۔ آمین۔
کبھی کسی کی زندگی کو چند لمحوں کی نظر سے مت پرکھیں۔ بعض لوگ برسوں سے ایسی آزمائشیں اٹھائے ہوئے ہوتے ہیں جن کا تصور بھی ہمارے لیے مشکل ہے۔ اگر ہم کسی کا درد کم نہیں کر سکتے، تو کم از کم اس کے لیے آسانی، احترام اور دعا کا سبب ضرور بن سکتے ہیں۔ 🌹
Naz

17/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا آپ کسی کی زندگی میں روشنی، امید اور آسانی کا سبب بننا چاہتے ہیں؟

بصارت سے محروم افراد کے لیے علم تک رسائی آج بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ بہت سے طلبہ و طالبات ایسے ہیں جو کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں، نئی مہارتیں سیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں، مگر انہیں ایسے مخلص ہاتھوں کی ضرورت ہے جو ان کے سفر میں ان کا ساتھ دے سکیں۔

Travel to Light Educational Institute آپ کو دعوت دیتا ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں، وقت اور آواز کے ذریعے اس نیکی کے سفر کا حصہ بنیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

"وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ"

ترجمہ: "نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو۔"

📖 (سورۃ المائدہ، آیت: 2)

آج آپ کی آواز کسی طالب علم کی کتاب بن سکتی ہے، آپ کی ایک ریکارڈنگ کسی کے لیے علم کا دروازہ کھول سکتی ہے اور آپ کی چند گھڑیوں کی خدمت کسی کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکتی ہے۔

اگر آپ:

✨ آڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔

✨ تعلیمی مواد کو قابلِ رسائی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

✨ فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل "Travel to Light" کو منظم کرنے، ویڈیوز اپ لوڈ کرنے، ایڈیٹنگ یا تھمب نیلز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

✨ انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

تو ہم آپ کو اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ صرف رضاکارانہ خدمت نہیں، بلکہ ایک ایسا صدقۂ جاریہ ہے جس کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں آپ کے لیے باعثِ برکت بن سکتا ہے۔

آئیے، مل کر اس عہد کی تجدید کریں کہ کوئی بھی فرد صرف معذوری کی وجہ سے تعلیم اور ترقی سے محروم نہ رہے۔

Travel to Light Educational Institute

"روشنی کی طرف سفر — علم، امید اور خودمختاری کی جانب ایک قدم۔"

📞 رابطہ نمبر:

0336-5566334

0343-9280023

📩 مزید معلومات کے لیے کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔

آپ کی معمولی سی کوشش کسی کی پوری زندگی بدل سکتی ہے۔

27/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عید الاضحیٰ مبارک! 🌙
عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، صبر اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے۔ یہ صرف ایک عبادت نہیں بلکہ ایک ایسا پیغام ہے جو ہمیں اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کے لیے جینے کا شعور دیتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم سنت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ کی رضا سب سے بڑھ کر ہے، اور اسی رضا کے لیے انسان اپنی محبوب ترین چیز بھی قربان کر دیتا ہے۔
قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے نفس، اپنی انا، اپنی خواہشات اور اپنی خود غرضیوں کو اللہ کے حکم کے تابع کر دینے کا نام بھی ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو ہمیں انسانیت، ہمدردی اور خدمتِ خلق کی طرف لے جاتا ہے۔
اس مبارک موقع پر ہمیں اُن لوگوں کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے جو کسی مجبوری، مالی تنگی یا حالات کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکے۔ ہمارے اردگرد بہت سے ایسے گھر ہیں جہاں عید کی خوشی شاید ہماری طرح نہ ہو۔ اگر ہمارے عمل سے کسی ضرورت مند کے گھر خوشی پہنچ جائے، کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے، یا کسی خاندان کو یہ احساس ہو کہ وہ اکیلا نہیں، تو یہی عید کی اصل خوبصورتی ہے۔
آئیے اس عید ہم صرف قربانی نہ کریں بلکہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں، محبت بانٹیں، آسانیاں بانٹیں، اور اپنے رویوں سے اس سنت کی اصل روح کو زندہ کریں۔
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صَالِحَ الْأَعْمَال
آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ایک بار پھر عید الاضحیٰ مبارک ہو!
طالب دعا احسن جنرل سیکرٹری ٹریول ٹو لائٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ

22/05/2026

🌿 الحمد للہ رب العالمین 🌿

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اُس نے Travel to Light Educational Institute کو ایک اور خوبصورت موقع عطا فرمایا کہ ہم کسی کی زندگی میں آسانی، خودمختاری اور امید کا ذریعہ بن سکیں۔ ❤️

Travel to Light Educational Institute ہمیشہ اس یقین کے ساتھ آگے بڑھا ہے کہ خصوصی افراد کو صرف ہمدردی نہیں، بلکہ مواقع، سہولت، اعتماد اور خودمختاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو لوگ مشکلات کے باوجود اپنی محنت سے زندگی گزار رہے ہوں، اپنی فیملی کا سہارا بن رہے ہوں، اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہوں، ان کا ہاتھ تھامنا ہمارے لیے صرف خدمت نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری اور انسانیت کا تقاضا ہے۔

اسی مقصد کے تحت محمد جمال، جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے، نے Travel to Light Educational Institute سے رابطہ کیا۔ محمد جمال ایک فزیکلی ڈسیبل (جسمانی معذوری کا سامنا کرنے والے) فرد ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی سی شاپ ہے، جو ان کے گھر سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔ روزانہ کا سفر ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت، حوصلے اور محنت کا راستہ نہیں چھوڑا۔

محمد جمال نے ہم سے درخواست کی کہ انہیں تھری وہیل موٹر بائیک فراہم کی جائے، تاکہ وہ اپنی محنت کے سفر کو مزید آسان، باوقار اور خودمختار انداز میں جاری رکھ سکیں۔

یہ درخواست صرف ایک سواری کی درخواست نہیں تھی، بلکہ ایک انسان کے خواب، خودداری، محنت اور اپنی فیملی کا سہارا بننے کی جدوجہد کی آواز تھی۔

جب یہ درخواست ہمارے پاس آئی، تو ہم نے اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی۔ یہ ایک بڑا اور مالی اعتبار سے مشکل مرحلہ تھا، کیونکہ تھری وہیل موٹر بائیک ایک مہنگا منصوبہ تھا۔

الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے کرم، ٹیم کی کوششوں، اور نیک دل لوگوں کے تعاون سے دو لاکھ روپے کا یہ پروجیکٹ مکمل ہوا، اور محمد جمال کے لیے آسانی کا ایک نیا راستہ بن سکا۔

اور پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ایک بار پھر ایک ایسی شخصیت کو ذریعہ بنایا، جن کا نام میسیز انور صاحبہ ہے۔

میسیز انور صاحبہ صرف ایک معاون شخصیت نہیں، بلکہ محبت، شفقت، خلوص اور انسان دوستی کا ایک خوبصورت نام ہیں۔ خصوصی افراد، ضرورت مند خاندانوں اور مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے ان کے دل میں ایک خاص احساس اور نرم گوشہ موجود ہے۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو صرف حالات کو نہیں دیکھتیں، بلکہ خاموشی سے آسانیاں پیدا کرنے والوں میں شامل ہو جاتی ہیں۔

ان کا Travel to Light Educational Institute کے ساتھ تعلق آج کا نہیں، بلکہ برسوں پر محیط اعتماد، محبت، خلوص اور دعاؤں کا سفر ہے۔ جب نہ وسائل تھے، نہ راستے آسان تھے، نہ امکانات زیادہ تھے، تب بھی ان کا اعتماد اور حوصلہ ہمارے ساتھ موجود تھا۔

انہوں نے صرف مالی تعاون نہیں کیا، بلکہ رہنمائی، اعتماد، حوصلہ افزائی، اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دے کر اس سفر کو مضبوط بنایا۔ Travel to Light Educational Institute کے کئی مراحل میں ان کی محبت، شفقت، تعاون اور دعائیں ایک خاموش طاقت بن کر شامل رہی ہیں۔

الحمدللہ، محمد جمال کے لیے دی جانے والی تھری وہیل موٹر بائیک بھی میسیز انور صاحبہ کے تعاون سے ممکن ہو سکی۔

میں، ایرم ناز، دل کی گہرائیوں سے میسیز انور صاحبہ کی شکر گزار ہوں۔ ان کا خلوص، محبت، اعتماد اور انسانیت کے لیے جذبہ ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی کو خوشیوں، برکتوں، سکون، صحت اور عزت سے بھر دے۔ ان کی ہر نیکی کو قبول فرمائے،، اور انہیں ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔ 🤲❤️

اگر ہم سب اپنی استطاعت کے مطابق کسی ایک انسان کے لیے آسانی پیدا کر دیں، تو شاید کئی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔

✨ آئیں، مل کر ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خصوصی افراد صرف زندگی نہ گزاریں، بلکہ خودمختاری، عزت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

— ایرم ناز
Founder, Travel to Light Educational Institute
"روشنی کی طرف سفر — انسانیت، خودمختاری اور امید کے ساتھ"

21/05/2026

🌿 الحمد للہ رب العالمین 🌿

کچھ دعائیں لفظوں میں نہیں، عمل میں قبول ہوتی ہیں۔ ❤️

آج Travel to Light Educational Institute کی جانب سے ایک چھوٹی سی کوشش ایک بڑی خوشی میں بدلنے جا رہی ہے۔ محمد جمال، جو جسمانی معذوری کے باوجود حوصلے اور ہمت کے ساتھ زندگی کا سفر طے کر رہے ہیں، ان کی درخواست پر انہیں تھری وہیل موٹر سائیکل فراہم کی جا رہی ہے۔

خود مختاری صرف ایک سہولت نہیں، بلکہ عزت، اعتماد اور بہتر زندگی کی طرف ایک قدم ہوتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ کاوش محمد جمال کے لیے آسانیاں، خوشیاں اور نئے راستوں کا ذریعہ بنے۔

Travel to Light Educational Institute ہمیشہ اس یقین کے ساتھ آگے بڑھتا ہے کہ اگر معاشرہ ساتھ کھڑا ہو جائے تو مشکلات راستہ نہیں روک سکتیں، بلکہ ہمت نئی منزلیں بنا لیتی ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں انسانیت کی خدمت کا یہ سفر اخلاص، محبت اور خیر کے جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

✨ Travel to Light Educational Institute
"روشنی کی طرف سفر، امید سے خود مختاری تک"

12/05/2026

📚 بلائنڈ اسٹوڈنٹس کے لیے آڈیو بکس / ریکارڈنگ گائیڈ لائنز 🎙️

تمام ریڈر والنٹیئرز کے لیے اہم ہدایات

اگر آپ بصارت سے محروم افراد کے لیے ریکارڈنگ کرنا چاہ رہے ہیں، تو یاد رکھیں کہ ایک معیاری آڈیو ریکارڈنگ طالبعلم کے لیے کتاب کو سمجھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اسی مقصد کے تحت Travel to Light Educational Institute اپنے تمام ریڈر والنٹیئرز کے لیے چند اہم ہدایات شیئر کر رہا ہے تاکہ ریکارڈنگ واضح، منظم اور سننے والے کے لیے آسان ہو۔ ✨

🔹 ریکارڈنگ شروع کرنے سے پہلے:
▪️ خاموش ماحول کا انتخاب کریں۔
▪️ موبائل یا مائیک واضح اور مناسب فاصلے پر رکھیں۔
▪️ غیر ضروری شور اور آوازوں سے پرہیز کریں۔

🎧 ریکارڈنگ کا درست طریقہ:

📖 ریکارڈنگ کے آغاز میں واضح انداز میں بتائیں:
▪️ کتاب / سبجیکٹ کا نام
▪️ کلاس یا سلیبس
▪️ چپٹر نمبر اور عنوان
▪️ صفحہ نمبر (اگر ضروری ہو)

🗣️ آواز اور اندازِ پڑھائی:
▪️ الفاظ صاف، درست اور مکمل ادا کریں۔
▪️ آواز نرم، واضح اور متوازن رفتار میں ہو۔
▪️ نہ بہت تیز پڑھیں اور نہ غیر ضروری وقفے دیں۔
▪️ مشکل الفاظ کا تلفظ واضح رکھیں۔
▪️ ہر نئی Heading یا Topic کو نمایاں انداز میں پڑھیں تاکہ سننے والے کو فرق محسوس ہو۔

❌ ان چیزوں سے پرہیز کریں:
▪️ جلدی جلدی پڑھنا
▪️ درمیان میں غیر ضروری گفتگو
▪️ ہنسنا یا اضافی آوازیں شامل ہونا
▪️ لفظ چھوڑ دینا یا اپنی طرف سے تشریح شامل کرنا
▪️ بار بار آواز یا انداز تبدیل کرنا

✅ ایک اچھی ریکارڈنگ کی خصوصیات:
✔️ واضح آواز
✔️ درست تلفظ
✔️ متوازن رفتار
✔️ مسلسل ایک جیسا انداز
✔️ ایسا احساس کہ سننے والا واقعی کتاب پڑھ رہا ہے

💡 یاد رکھیں:
آپ کی آواز کسی بصارت سے محروم طالبعلم کے لیے علم تک رسائی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
اس لیے ہر ریکارڈنگ ذمہ داری، توجہ اور بہترین انداز کے ساتھ کریں۔ 🌸

🤝 Travel to Light Educational Institute
ریڈر والنٹیئرز کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔





06/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌿

ٹریول ٹو لائٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کی جانب سے ہم اپنے تمام معزز Volunteer Readers کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آڈیو بکس کی ریکارڈنگ کے اس عظیم مشن میں بھرپور حصہ لیا۔

الحمدللہ رب العالمین! جب اسٹوڈنٹس کی ریکویسٹ پر ریڈرز کے لیے کال دی گئی تو اللہ کے فضل سے ہمیں نہایت شاندار اور حوصلہ افزا رسپانس ملا۔ بڑی تعداد میں والنٹیئر ریڈرز نے اس کارِ خیر میں شمولیت اختیار کی، جس پر ہم تہہ دل سے آپ سب کے شکر گزار ہیں۔

آپ کی ویلیوز (Values) اور خلوص صرف ایک خدمت نہیں… بلکہ یہ اُن افراد کے لیے روشنی، علم اور آسانی کا ذریعہ ہے جو بصارت سے محروم ہیں۔ آپ کی ہر ریکارڈنگ کسی نہ کسی کے تعلیمی سفر کو ممکن بنا رہی ہے، اور یہی وہ نیکی ہے جو صدقۂ جاریہ بن سکتی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسی جذبے کے ساتھ “روشنی کے اس سفر” میں ہمارے ہمسفر رہیں گے۔ مزید ریڈرز کی بھی ضرورت ہے—آئیے! کسی کی آنکھیں بنیں، کسی کے ہاتھ بنیں، اور علم کی روشنی کو عام کریں۔

“Be their eyes, be their hands. Gift them hope in whatever way you can.”
"ان کی آنکھیں بنیں، ان کے ہاتھ بنیں، اور جس طرح ممکن ہو انہیں امید کا تحفہ دیں۔"

مزید معلومات، اپڈیٹس اور ویژولی امپیئرڈ کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے ضرور جُڑیں:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb4y7BV1NCrW4roxSW0b

جزاکم اللہ خیراً کثیراً 🤲

04/05/2026

🎧 آواز بنیں… کسی کے خوابوں کی تکمیل کا ذریعہ بنیں

Travel to Light Educational Institute وژوئل امپیرڈ (نابینا) طلبہ کی تعلیم اور خودمختاری کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
اس وقت ہمارے طلبہ کو اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے آڈیو ریکارڈنگز درکار ہیں، تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے علم حاصل کر سکیں۔

📢 اگر آپ کے پاس صاف اور واضح آواز ہے اور آپ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔

✨ آپ کی ایک ریکارڈنگ… کسی طالب علم کے لیے روشنی، امید اور کامیابی کا ذریعہ بن سکتی ہے

📞 رابطہ نمبر (کال/واٹس ایپ): 0336-5566334

Address

Shan Center, 2nd Flore, Hakeem Khadim Ali Road
Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel to Light Educational Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share