Day Time Sialkot

Day Time Sialkot Social & Politics News.

31/05/2026

سیالکوٹ ہیڈ مرالہ لفٹ پر پورے ہیڈ کا ویو 🥰

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسدا گینگ کا سرغنہ سمیت 4 ڈاکو گرفتارڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی خصوصی ہدایات...
31/05/2026

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسدا گینگ کا سرغنہ سمیت 4 ڈاکو گرفتار

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مراد پور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسد عرف اسدا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مراد پور سب انسپکٹر قیصر بشیر نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے عمل میں لائی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 30 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے:

▪️ 5 موٹر سائیکلیں
▪️ 6 موبائل فونز
▪️ ڈھائی لاکھ روپے نقدی
▪️ اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور

برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا، جبکہ مزید انکشافات اور برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے افسران اور جوانوں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔


— with Yasir Raza.

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما آمنہ شیخ نے دعویٰ کیا کہ سب سے بڑا پوائنٹ یہ ہے کہ وہ لوگ بھی جہاز پر سوا...
31/05/2026

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما آمنہ شیخ نے دعویٰ کیا کہ سب سے بڑا پوائنٹ یہ ہے کہ وہ لوگ بھی جہاز پر سوال کر رہے ہیں جن کا اپنا لیڈر جہاز پر گھر سے دفتر آتا تھا، اینکر آمنہ شیخ کی بات سن کر چونکے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاز نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر تھا جبکہ اسی دوران شفیع جان نے بھی آمنہ شیخ کی تصحیح کی۔

خیر الناس من ینفع الناس
31/05/2026

خیر الناس من ینفع الناس

عرب میڈیا کا دعویٰ: مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم ناکام، پاکستان خطے کا اہم فریق بن گیامودی کی پاکستان کو ...
31/05/2026

عرب میڈیا کا دعویٰ: مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم ناکام، پاکستان خطے کا اہم فریق بن گیا

مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم ناکام؟

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان آج خطے کے اہم ترین سفارتی اور سیکیورٹی شراکت داروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض سمیت مختلف عالمی دارالحکومتوں کے ساتھ مؤثر روابط قائم کیے ہیں اور علاقائی معاملات میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ بنگلہ دیش اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

آپ کی رائے میں کیا پاکستان عالمی سطح پر اپنی سفارتی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب ہو رہا ہے؟

اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

میانوالی میں ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیامیانوالی میں شرپسند عناصر نے ایک بار پھر پنجاب الیکٹرو گرین بس ک...
31/05/2026

میانوالی میں ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا

میانوالی میں شرپسند عناصر نے ایک بار پھر پنجاب الیکٹرو گرین بس کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی-کالاباغ روڈ پر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر پنجاب الیکٹرو گرین بس پر پتھراؤ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔ 🚌🚨

ایئرلائنز کی ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کا امکان
31/05/2026

ایئرلائنز کی ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا" میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفا...
31/05/2026

اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا" میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کہ کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80 ہزار روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ یہ حال ہے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ہو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ہو اسکی سفارش پر بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ہو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ہوئی ہے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ہے۔"

حج پہ صرف حاجی صاحبان ہی مشقت نہیں کرتے، ان لوگوں کی ڈیوٹی حاجیوں سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے، بعض اوقات ہمیں ان کی طرف سے ...
31/05/2026

حج پہ صرف حاجی صاحبان ہی مشقت نہیں کرتے، ان لوگوں کی ڈیوٹی حاجیوں سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے، بعض اوقات ہمیں ان کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں بری لگتی ہیں مگر اگر وہ یہ سب نہ کریں تو اتنے بڑے ہجوم کو کنٹرول بھی نہیں کیا جا سکتا۔

میرا اللہ تعالی پر یقین ہے کہ حاجیوں کے ساتھ ساتھ تمام سیکیورٹی فورسز، پولیس، حجاج خدمتگاران، صفائی والے، پانی جوس اور مختلف چیزیں تقسیم کرنے والے اور وہ تمام لوگ جو کسی بھی طرح سے حجاج کی مدد کرتی ہیں وہ تمام بخشے جاتے ہیں۔

اس تمام تر تھکاوٹ اور سخت گرمی کی ڈیوٹی کے باوجود جب وہ آپ کو حج مبارک، حج مبرور، عید مبارک کہتے ہیں تو آپ بھی اپنی تھکاوٹ بھول جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں پر ان خصوصی فضل و کرم فرمائے (آمین)

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جا ر...
30/05/2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورہ تہران نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں، لیکن صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔

Address

Sialkot
51310

Telephone

+923338611311

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Day Time Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Day Time Sialkot:

Share