Sher qilla youth forum.

Sher qilla youth forum. This page covers fruitful updates for youth of Sher qilla regarding daily local events ,admission, j

06/02/2026
06/02/2026
27/01/2026

تحریر: ولایت گبرو:
غذر چترال ایکسپریس وے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ جہاں عوام کی زندگی میں سفری سہولیات پیدا کرے گا وہاں ان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ لیکن اس منصوبے سے جڑے چند خدشات ایسے ہیں جن کو بروقت حل نہیں کیا گیا تو شاید یہ عظیم منصوبہ عوام کی زندگی میں وہ تمام مطلوبہ نتائج پیدا نہ کر سکے جس کے لیے اس کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایسے خدشات سے جڑے ایک خدشے میں اس منصوبے کی لپیٹ میں آنے والے ماضی اور مستقبل قریب میں اہمیت کے حامل ثقافتی ورثوں کی مسماری بھی شامل ہے۔ دہائیوں پر محیط تاریخ اور اپنی منفرد طرز تعمیر کی بدولت مستقبل قریب میں انتہائی اہمیت کا حامل شیرقلعہ پرانا پل کا ایک حصہ بھی اس منصوبے کی لپیٹ میں ہے ۔ ممکنہ طور پر اس تاریخی ڈھانچے کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی افواہوں نے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس پل کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے سے اس کا تاریخی پس منظر اور ثقافتی اہمیت ختم ہو جائے گی جو علاقے کے لیے کسی صورت نیک شگون نہیں۔ ایسے پرانے پل محض استعمال کے قابل ڈھانچے نہیں ہیں بلکہ وہ تاریخی نوادرات ہیں جو ماضی کی کہانیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ پل کا موجودہ مقام ممکنہ طور پر اس کی تاریخی اہمیت کے لیے بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ ماضی میں مسافروں کے لیے ایک اہم راستہ، مقامی برادری کے لیے زندگی کی ایک اہم شریان اور تاریخ کے اہم واقعات کا ایک گواہ رہا ہے۔
مزید برآں، قدیم ورثے کو اس کے اصل تناظر میں محفوظ رکھنے کی کوشش ورثے کے تحفظ کی عالمی کوششوں سے عين مطابقت رکھتی ہے۔ دنیا بھر میں بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں جو تاریخی ڈھانچوں کو ان کے اصل مقامات پر برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں ۔
اگرچہ جدید ترقی ناگزیر ہے، لیکن یہ تاریخ کو مٹانے کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے اس لیے ہم حکومت بالخصوص محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ سیاحت کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ غذر چترال ایکسپریس وے کی توسیع کے بعد اس آرکیٹیکچرل یادگار کو اس کی اصل جگہ پر محفوظ رکھنے کے اقدامات کیے جائیں جو آنے والے وقتوں میں ورثے کی سیاحت اور نئی نسل کی ثقافتی اور معاشی خوشحالی کی ضامن ہے۔

Aruphary Youth Association Sherqillah
Sherqilla Sultan Abad Youth Organization
Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA
Sherqillah Valley
Assistant Commissioner SDM Punial Ishkoman
Deputy Commissioner Ghizer
Ghizer Valley
Mai Soni Ghizer

27/01/2026

چپورسن، گوجال ہنزہ میں رات 01 بج کر 40 منٹ پر زیرِ زمین زور دار دھماکا ہوا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

27/01/2026

شیرقلعہ کے لئے فخر کا مقام! 🎉🎉

ایڈووکیٹ فاضلہ نواز بنت نواز خان ، جو وزارتِ خارجہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں، اٹلی میں واقع باوقار یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی میں ایل ایل ایم کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔ اس پروگرام میں دنیا بھر سے صرف 45 طلبہ منتخب ہوئے، جن میں وہ واحد پاکستانی ہیں۔
یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہے۔ ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ✨

Aruphary Youth Association Sherqillah
Sherqilla Sultan Abad Youth Organization
Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA
Sherqillah Valley




27/01/2026

شگر سے گندم لے جانے والا نیٹکو کا ٹرک برف پر پھسلنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

27/01/2026

اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی یکم فروری سے رونو کلاتھ ہاؤس بڑو چوک شیرقلعہ سے وصول کرسکتے ہیں

شکریہ

Aruphary Youth Association Sherqillah
Sherqilla Sultan Abad Youth Organization
Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA
Sherqillah Valley

27/01/2026
30/12/2025

Address

City Chok Sher Qilla
Sher Qila

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher qilla youth forum. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sher qilla youth forum.:

Share