22/05/2026
روزنامہ الجزیرہ کے اسپیشل ایڈیشن میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو چیئرمین جناب خالد مسعود چوہدری کی قیادت میں ہنرمند پنجاب کے وژن کے تحت ایک مضبوط و مربوط ادارے کے طور پر نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس خصوصی اشاعت چیئرمین جناب خالد مسعود چوہدری نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی وی ٹی سی پنجاب بھر کے نوجوانوں کو جدید، عملی اور صنعتوں کے متقاضی ہنر فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چیئرمین جناب خالد مسعود چوہدری نے مختلف صنعتی اداروں کے ساتھ پی وی ٹی سی کے اشتراک، ورک بیسڈ ٹریننگ ماڈل، صنعتی روابط، خواتین کی فنی تربیت، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کورسز، اور اوورسیز روزگار کے مواقع پر خصوصی روشنی ڈالی۔
چیئرمین پی وی ٹی سی جناب خالد مسعود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ:
“اصل کامیابی صرف سرٹیفیکیٹ دینا نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر کے ذریعے باعزت روزگار اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔”
خصوصی فیچر میں پی وی ٹی سی کی ان کاوشوں کو سراہا گیا:
✔️ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا
✔️ انڈسٹری اور اداروں کے درمیان روابط مضبوط کرنا
✔️ ورک بیسڈ ٹریننگ کا فروغ
✔️ خواتین کو ہنر مند بنانا
✔️ بین الاقوامی معیار کی تربیت
✔️ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مواقع پیدا کرنا
پی وی ٹی سی ہنر کو روزگار، خودمختاری اور روشن مستقبل میں تبدیل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔