اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی چک 537 شیخوپورہ

Website

اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی چک 537 شیخوپورہ مستحق طلبہ اور غربا کی مدد

*خیر سے خالی ہاتھ نیزے سے زیادہ موزی ہوتا ہے۔* *السلام علیکم عزیزان!!!*آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 57واں اجلاس *ک...
20/10/2025

*خیر سے خالی ہاتھ نیزے سے زیادہ موزی ہوتا ہے۔*

*السلام علیکم عزیزان!!!*
آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 57واں اجلاس *کنوینئر قمر منیر* کے ہاں منعقد ہوا جسے *جناب عمران لیاقت* نے چئیر کیا۔ درج ذیل امور کو *سر* *پرست اعلیٰ جاوید احمد جگا* صاحب نے مشاورت ہونے کے بعد حتمی کیا۔
1- *ٹرسٹ صدر ملک نذیر عباس* کی قیادت میں ماشاءاللہ واٹر فلٹریشن پلانٹ بہترین انداز میں پورے گاؤں کی کمیونٹی کے لیے *24* گھنٹے استعمال میں ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ کلر آبادی سے بھی احباب پانی لینے روزانہ آتے ییں۔ گرلز سکول کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سکول انتظامیہ کو ٹرسٹ معاونت پیش کرے گا۔
2- *فوجی شہباز ولد رحمت* نے ٹرسٹ کو *5 ہزار* کا خصوصی فنڈ پیش کیا جس پہ کور کمیٹی نے شکریہ ادا کیا۔
3- *ایڈوائزر الطاف حسین اور سنئیر نائب صدر ڈاکٹر پرویز* نے ایک مستحق گھر کو چھوٹے بچوں کے لیے کپڑے خریدنے کے واسطے *5 ہزار* کا حصہ ٹرسٹ کی طرف سے شامل کیا۔
4- *بانی اتحاد ٹرسٹ ڈاکٹر عبدالمناف* کی زیرِ نگرانی اکٹھا کیا گیا فنڈ ایک مستحق بیٹی کی فیس کے لیے *10180* روپے کا فنڈ پیش کیا گیا اور انہیں یقین دلایا کہ آئندہ بھی فیس کا چالان دیکھ کر آدھا حصہ گاؤں کے بیٹوں کے ذمہ ہو گا۔ جس پہ والدین نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور سب کو دعائیں دی۔
5- بھٹے والے اسٹاپ کی سڑک سوئی گیس پائپوں کی وجہ سے کھڈوں کا منظر پیش کر رہی ہے جسے *فوکل پرسن شعیب مقصود* 2 ٹرالی مٹی ڈلوا کر ہموار کرائیں گے اور رستہ کلئیر کرائیں گے۔ انہیں فوراً فنڈ جاری کیا گیا۔
6- خبردار کوئی بھی ٹریکٹر والا گانے یا ٹیپ چلا کر گاؤں کے اندر یا گاؤں کے قریب نہ آئے۔ *جوائنٹ سیکرٹری مدثر اسحاق* اس حوالے سے ٹرسٹ کو اگلے اتوار لسٹ دیں گے جن کے ٹریکٹر پہ ٹیپ ہے تاکہ انہیں ملا جائے۔
7- تمام بھائیوں کا شکریہ جو اپنا قیمتی وقت اور فنڈ ٹرسٹ کو دیتے ہیں تاکہ مستحقین کی مدد کے ساتھ ساتھ صدقہ جاریہ والے امور احسن انداز میں نبھائے جا رہے ہیں۔
*آپ کا اعتماد۔۔۔۔۔۔۔ ٹرسٹ کا اتحاد*

*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*
*زندہ باد*

Pain is not matter to a man.
23/09/2025

Pain is not matter to a man.

*A man can be destroyed but can't be defeated.* *السلام علیکم عزیزان!!*آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 53واں اجلاس جو...
21/09/2025

*A man can be destroyed but can't be defeated.*

*السلام علیکم عزیزان!!*
آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 53واں اجلاس جوائنٹ سیکرٹری *جناب مدثر اسحاق کے* ہاں منعقد ہوا جسے سر *پرست اعلیٰ جناب جاوید احمد جگا* نے چئیر کیا۔درج ذیل اہم امور پہ مشاورت کر کے حتمی شکل دی گئی۔
3- *بھائی نصیر حبیب* کی طرف سے اتحاد ٹرسٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مینٹیننس کے لیے *ایک لاکھ* کی خصوصی گرانٹ دسمبر کے آخری ہفتے میں پیش کرنے کے اعلان پہ پورا ٹرسٹ بھائی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
2ـ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دو عدد پائپ بدلائے جائیں گے۔
3- فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کو کور کمیٹی ممبران اپنے ذاتی اور خصوصی شراکت سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے انچارج *نائب صدر افتخار موشی* صاحب اور *جنرل سیکرٹری اقبال صاحب* ہوں گے۔
4- بھائی *اکبر انصاری* کو جنرل ہسپتال چیک اپ کے جانے کے لیے *6 ہزار* کا تعاون پیش کر دیا گیا ہے۔
5-کور کمیٹی ممبر بھائی علی آفاق نے ایک ضرورت مند کو خون کا عطیہ پیش کیا۔
*علی بھائی* کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
6- تمام ممبران کی متفقہ ووٹنگ سے *بھائی شعیب مقصود کو فوکل پرسن* اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ منتخب کیا گیا۔اللہ پاک بھائی کو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے کی صلاحیت دے۔آمین
7-آپ سے گزارش ہے کہ اپنا ماہانہ فنڈ ہر ماہ کی 10 تاریخ سے پہلے جمع کروا دیا کریں۔
*آپ کا اعتماد ۔۔۔۔ٹرسٹ کا اتحاد*
*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

09/09/2025
*I would rise after each fall*  *I broke through every single wall*  *السلام علیکم عزیزان!!*آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانو...
08/09/2025

*I would rise after each fall*
*I broke through every single wall*
*السلام علیکم عزیزان!!*

آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 51 واں اجلاس جنرل سیکرٹری ٹرسٹ جناب *محمد اقبال* کے ہاں منعقد ہوا جسے *بانی اتحاد ٹرسٹ ڈاکٹر عبدالمناف* نے چئیر کیا۔
درج ذیل امور کو کور کمیٹی نے ایڈوائزر الطاف حسین صاحب اور صدر ٹرسٹ ملک نذیر عباس سے مشاورت کر کے حتمی شکل دی۔
1- واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بیرونی ایک ٹونٹی جو کسی وجہ سے بند نہیں ہو پاتی اسے بدلنے کی ذمہ داری عمران لیاقت نے اپنی جیب سے ادا کرنے ہیں۔
2- بیرونی ساری ٹونٹیوں کے پائپ اب بوسیدہ سے لگتے ہیں انہیں اپنے ذاتی فنڈ سے شاہد عمران بدلیں گے۔
3- ناظم علی بابر صاحب کاشی مکینک کو بلا کر سولر پلیٹوں کا معائنہ کروائیں گے اور جو ایک سولر پلیٹ کا کچھ مسلہ ہے اسے فنڈ جاری کر کے حل کریں گے۔
4- کوآرڈینیٹر ظہیر صاحب
اور نائب صدر افتخار موشی صاحب نے ملیانوالی کی کرکٹ ٹیموں کو اسپانسر کیا اور تھوتھیاں میں منعقد ٹورنامنٹ کو جیت کر لائے۔
ہم انہیں اور ان کی ٹیموں کو شاباش پیش کرتے ہیں۔
5- واٹر فلٹریشن پلانٹ اب 24 گھنٹے فنگشنل رہتا ہے تاکہ سب کو آسانی سے پانی دستیاب رہے
6- تنویر موسیٰ کو بازار میں بننے والے گٹر کو ختم کر کے بازار کھلا رکھنے پہ اپروچ کیا گیا
*آپ کا اعتماد ۔۔۔۔۔ٹرسٹ کا اتحاد*
*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

02/09/2025
*نام منظور  ہے تو فیض کے اسباب بنا*  *پل بنا چاہ بنا ۔۔۔۔۔مسجد و تالاب بنا* *عزیزان گرامی!!*اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی کی کور ...
26/08/2025

*نام منظور ہے تو فیض کے اسباب بنا*
*پل بنا چاہ بنا ۔۔۔۔۔مسجد و تالاب بنا*
*عزیزان گرامی!!*
اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی کی کور کمیٹی کو شاباش اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں سے پلانٹ کے کمرے کی اندرونی طرف مکمل پختہ اینٹوں سے تعمیر کر کے فیصل آباد سے ٹیم بلائی۔ جاتری کہنہ سے مکینک کاشی ، اپنے گاؤں سے ناصر مکینک ، مانانوالہ سے طارق الیکٹریشن کو ایک ساتھ اکٹھا کیا کیونکہ اس بار پلانٹ کو واپڈا اور سولر سے شئیرنگ کی گئی۔ تمام ٹیم کا شکریہ
مستری جاوید فرام لیٹاں کا شکریہ جو انہوں نے وقت دیا۔
کور کمیٹی اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی کی ٹیم کے سپاس گزار ہیں جنہوں نے بغیر کسی خصوصی فنڈ طلب کیے اپنے ماہانہ فنڈ سے *96 ہزار روپے* کی خطیر رقم سے ایک ہفتے کے اندر پلانٹ دوبارہ فنگشنل کر دیا۔
یہ تمام کاوشیں اللہ ربّ العزّت کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں۔اللہ پاک ٹرسٹ ممبران کے حوصلے بلند رکھے۔آمین

*منجانب:*

*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

*دنیا   اتے   رکھ   فریدا   ایسا    بہن  کھلون*  *کول ہوویں تے ہسن سارے ٹر جاویں تے رون*  *السلام علیکم عزیزان!!* آج اتح...
25/08/2025

*دنیا اتے رکھ فریدا ایسا بہن کھلون*
*کول ہوویں تے ہسن سارے ٹر جاویں تے رون*

*السلام علیکم عزیزان!!*

آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 49 واں اجلاس *خزانچی ناظم علی بابر* صاحب کے ہاں منعقد ہوا جسے جنرل سیکرٹری *اقبال صاحب* نے چئیر کیا۔

پلانٹ کمرے کا فرش اور تھڑیاں بن چکی ہیں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ دو دن کے اندر اندر پلانٹ فنگشنل ہو جائے گا۔ جس کی ذمہ داری ایڈوائزر الطاف حسین نے نبھائی۔

*لاگت فرش و تھڑیاں پلانٹ*
12 بوری سیمنٹ
80 فٹ ریت
30 فٹ بجری
3 ہزار اینٹ
مستری ٹھیکہ 20000

کل خرچ 80000
نوٹ :
یہ خرچ کور کمیٹی اتحاد ٹرسٹ کے ماہانہ فنڈ سے استعمال ہوا کوئی خصوصی فنڈ نہیں لگایا گیا۔

*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

*اگر تم اپنی پوری زندگی کوشش کے باوجود اُجالا نہ لاسکو تو کوئی بات نہیں لیکن  اندھیروں سے صلح نہ کرنا۔* *السلام علیکم عز...
08/08/2025

*اگر تم اپنی پوری زندگی کوشش کے باوجود اُجالا نہ لاسکو تو کوئی بات نہیں لیکن اندھیروں سے صلح نہ کرنا۔*

*السلام علیکم عزیزان!!*
آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 47واں اجلاس *نائب صدر جناب افتخار موشی* صاحب کے ہاں منعقد ہوا جسے *طیب نصیر* صاحب نے چئیر کیا۔ درج ذیل امور کو حتمی شکل دی گئی۔

1-صدر ٹرسٹ *ملک نذیر عباس* اور ایڈوائزر *الطاف حسین* صاحب ایک مستحق مریض *کی 10 ہزار* روپے سے مدد کریں گے جو کہ ان صاحبان کی ذاتی دل چسپی کا مظہر ہے۔
2- جامعہ مسجد بہار مدینہ کے پاس جوہڑ سے نکلنے والے بڑے نکاسی کے نالے کی مرمت کے لیے اتحاد ٹرسٹ کے ذمہ آٹھ ممبران کا فنڈ سر پرست اعلیٰ *جاوید احمد جگا* صاحب نے *سیوریج رپئیرنگ کمیٹی* کو جمع کروایا تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔
3- کلر والے قبرستان کے لیے زیر تعمیر جناز گاہ میں بھی ٹرسٹ ممبران نے 15 ہزار روپے کی مالی معاونت کر کے اپنا حصہ شامل کیا۔
4- یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول ملیانوالی میں ہیڈ ماسٹر *ڈاکٹر عبدالمناف صاحب* کی سر براہی میں *فلیگ سرمنی* منعقد کی جائے گی اور *کیک* کاٹا جائے گا جس میں پوری کمیونٹی کو دعوت عام ہے۔
5- اتحاد ٹرسٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ بادلوں کے سائے کی وجہ سے خودکار طریقہ سے بند ہو جاتا ہے جس وجہ سے مخصوص اوقات میں چلایا جاتا ہے اور قریباً 8 گھنٹے چلتا ہے۔
6- جوائنٹ سیکرٹری اتحاد ٹرسٹ جناب *مدثر اسحاق* صاحب نے ٹرسٹ کو خصوصی فنڈ 2 ہزار روپے جمع کروایا تاکہ پلانٹ کا کام میں معاونت ہو۔
7- گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان شاءاللہ تعالیٰ ٹرسٹ مستحق *20* طلبا کو یونیفارم اور شوز مہیا کرے گا۔
8- *شعیب مقصود صاحب* کی سر براہی میں وفد اے سی صفدرآباد کے پاس جائے گا اور گاؤں کے بڑے بازار کو آر سی سی کے لیے درخواست جمع کروائی جائے گی۔
9ـ گورنمنٹ ہائی سکول ملیانوالی کا میٹرک کا شان دار رزلٹ دینے پہ ہیڈ ماسٹر ، جملہ اسٹاف اور کمیونٹی سمیت طلبا کا بہت بہت مبارک باد پیش کی گئی۔

*آپ کا تعاون فلاح کا ضامن*
*آپ کا اعتماد ٹرسٹ کا اتحاد*

*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

*اگر کوئی شخص پسماندہ ہو جائے تو وہ ایک جانور کی طرح ہو جاتا* *ہے جس کی جبلت اور فکر صرف کھانا، پینا  ہے۔*  *السلام علیک...
28/07/2025

*اگر کوئی شخص پسماندہ ہو جائے تو وہ ایک جانور کی طرح ہو جاتا* *ہے جس کی جبلت اور فکر صرف کھانا، پینا ہے۔*

*السلام علیکم عزیزان!!*

آج اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی کا 46 واں اجلاس *نائب صدر عمر حیات ممبر* کے ہاں منعقد ہوا جسے بھائی *عمران لیاقت* نے چئیر کیا۔درج ذیل امور پہ مشاورت کی گئی اور فیصلہ جات ہوئے۔

1- میٹرک کے شان دار رزلٹ اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن پہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملیانوالی *ڈاکٹر عبدالمناف وسیر* و جملہ اسٹاف کی محنت کو سراہا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی۔
2- بڑے جوہڑ سے جانے والے نکاسی والے نالے کی از سر نو تعمیر میں اتحاد ٹرسٹ کے متعلقہ ممبران کا مالی تعاون کل ہی جمع کرایا جائے گا تاکہ نکاسی کا مسلہ حل ہو جس کے انچارج سر پرست اعلیٰ جاوید احمد جگا صاحب ہیں۔
3- واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری *ڈاکٹر پرویز* اور *الطاف صاحب* کی ہو گی۔
4- پلانٹ کی پانی کی ٹینکیوں کو لیکیج سے بچانے کے لیے پلمبر لانے کی ذمہ داری *ٹرسٹ صدر نذیر عباس* اور *عمر حیات* کی ہو گی۔
5- ماہانہ فنڈ جمع کروانے کے لیے آپ خزانچی *ناظم علی بابر* صاحب کو رابطہ کریں۔
6- شیخوپورہ سے فلٹر لانے کی ذمہ داری نائب صدر *افتخار موشی* اور جنرل سیکرٹری *اقبال صاحب* سر انجام دیں گے۔
*آپ کا اعتماد ٹرسٹ کا اتحاد*
*اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ ملیانوالی*

Address

ملیانوالی چک نمبر 537 گ ب تحصیل صفدرآباد ضلع شیخوپورہ
Sheikhupura

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اتحاد ٹرسٹ ملیانوالی چک 537 شیخوپورہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share