City Development Society SQP-Projects

City Development Society SQP-Projects City development Society SQP-Projects

*شرقپور میں الیکٹرانکس کی دکان پر آگ  انتظامیہ کی بے بسی اور مغل برادران کا کروڑوں کا نقصان*شرقپور کے مین بازار میں کل ش...
13/06/2026

*شرقپور میں الیکٹرانکس کی دکان پر آگ انتظامیہ کی بے بسی اور مغل برادران کا کروڑوں کا نقصان*

شرقپور کے مین بازار میں کل شام مغل برادران کی الیکٹرانکس کی بڑی دکان میں لگنے والی ہولناک آگ نے پل بھر میں سب کچھ تباہ کر دیا
فائر بریگیڈ دو سے تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تب تک شعلوں نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا
پانی کا پریشر کم عملہ غیر تربیت یافتہ اور انتظامیہ بے بس تماشائی بنی کھڑی رہی
مغل برادران کا کروڑوں روپے کا قیمتی سامان LED فریج AC سب جل کر راکھ ہو گیا
یہ صرف ایک دکان نہیں جلی شرقپور کے تاجروں کا اعتماد بھی جل گیا ہے
سالوں کی محنت اور خاندان کا روزگار ایک ہی رات میں ختم ہو گیا
سوال یہ ہے: کیا شرقپور کے تاجروں کی حفاظت کے لیے کوئی ادارہ موجود بھی ہے؟
آج مغل برادران رو رہے ہیں کل کسی اور کی باری ہو سکتی ہے۔

*حقیقت تلخ ہے آگ تو بجھ گئی مگر انتظامیہ کی بے حسی اور سسٹم کی ناکامی کا دھواں آج بھی شرقپور کی فضا میں موجود ہے۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم مغل برادران کے ساتھ کھڑے ہیں اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ انکے نقصان کا ازالہ کیا جائے
تحریر رانا کامران
شرقپور Govt of Punjab Government of Pakistan

Address

Sharqpur
Sharqpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Development Society SQP-Projects posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share