19/02/2026
الحمدللہ
پہلے مرحلے میں 50 مستحق خاندانوں میں رمضان سے پہلے راشن تقسیم کیا گیا۔
18 فروری 2026 کو رمضان المبارک کی آمد سے قبل NOOR e Sakhawat کی جانب سے رمضان راشن ڈرائیو کامیابی سے مکمل کی گئی، تاکہ مستحق گھروں کے دسترخوان وقت سے پہلے سجا دیے جائیں اور وہ سکون اور عزت کے ساتھ رمضان کا استقبال کر سکیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اخلاص، محنت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اس مشن کو کامیاب بنایا۔
خصوصی شکریہ ہمارے تمام ڈونرز کا جن کی سخاوت اور اعتماد کی بدولت ہم کئی گھروں تک آسانیاں اور خوشیاں پہنچا سکے۔ آپ کی ہر عطیہ ایک امید، ایک مسکراہٹ اور ایک دعا بن کر سامنے آیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کے رزق میں برکت دے۔ آمین 🤲
✨ یہ تو بس آغاز ہے…
جب نیت صاف ہو اور دلوں میں روشنی ہو، تو انسانیت کا سفر کبھی رکتا نہیں۔
Alhamdulillah 🤍
In the first phase, ration packs were distributed to 50 deserving families before the arrival of Ramadan.
On 18th February 2026, ahead of the blessed month, NOOR e Sakhawat successfully conducted its Ramzan Rashan Drive to ensure families could enter Ramadan with dignity, relief, and peace.
We sincerely appreciate our dedicated team for their commitment and tireless efforts in making this initiative successful.
A heartfelt thank you to all our generous donors. Your contributions became hope, comfort, and countless prayers from the families we served.
May Allah reward you immensely and bless you with barakah. Ameen 🤲
✨ This is only the beginning…
When intentions are pure and hearts carry light, the journey of humanity never stops.