کاروان عدل فاونڈیشن NGO

کاروان عدل فاونڈیشن NGO Health, Education, Legal Aid, Food Aid
خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار بیس سال سے عملی جدو جہد کیساتھ
Serve For Justice & Humanity

01/02/2026
رمضان المبارک صرف ایک مہینہ نہیں، یہ احساسِ بندگی، جذبۂ ایثار اور دردِ دل رکھنے والوں کے لیے ایک مسلسل پیغام ہے۔ یہی پیغ...
27/01/2026

رمضان المبارک صرف ایک مہینہ نہیں، یہ احساسِ بندگی، جذبۂ ایثار اور دردِ دل رکھنے والوں کے لیے ایک مسلسل پیغام ہے۔ یہی پیغام ہمیں رمضان کے بعد بھی جھنجھوڑتا ہے کہ کہیں ہمارے آس پاس ایسے گھر تو نہیں جہاں سحری کا چراغ بجھ جاتا ہو، جہاں افطار کی دسترخوان آنسوؤں سے تر ہو، اور جہاں روزہ رکھنے کی خواہش تو ہو مگر وسائل ساتھ نہ دیتے ہوں۔
شاہکوت میں اسی احساس کے تحت، رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں پانچ سو 500 مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ایک منظم اور باوقار پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ محض راشن کی تقسیم نہیں، بلکہ عزتِ نفس کے ساتھ جینے کا حق لوٹانے کی ایک خاموش جدوجہد ہے۔
ہماری رضاکار ٹیمیں گلیوں، محلوں، آبادیوں اور بازاروں میں سروے کر رہی ہیں۔ حالات پوچھے جا رہے ہیں، اور ان آنکھوں کو تلاش کیا جا رہا ہے جو سوال نہیں کرتیں مگر تکلیف سب کچھ کہہ دیتی ہے۔ فہرستیں بڑی احتیاط، دیانت اور خوفِ خدا کے ساتھ مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ حق واقعی حقدار تک پہنچے۔
وہ خاندان جو معاشی مشکلات کے باعث رمضان کی برکتوں سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پاتے، جو روزہ رکھنا تو چاہتے ہیں مگر مجبوری آڑے آ جاتی ہے,ان شاء اللہ الرحمن,انہی کے گھروں تک مکمل رمضان راشن پیکیج گفٹ پہنچایا جائے گا۔
یہ کارِ خیر صرف ہمارا نہیں، یہ آپ کا بھی ہے
اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسا خاندان ہے جو خاموشی سے مشکلات سہہ رہا ہے، تو کمنٹس میں ہمیں آگاہ کریں یا ان باکس کریں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ہاتھوں سے کسی ماں کے چہرے پر سکون آئے، کسی بچے کے روزے کی سحری مکمل ہو،تو ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، ہمارے ساتھ چلیں، خود جا کر راشن پہنچائیں۔
اور اگر اللہ نے آپ کو صاحبِ حیثیت بنایا ہے، تو یاد رکھیے:
سب سے خوبصورت تحفہ وہ ہے جو کسی کی مجبوری کو خوشی میں بدل دے۔
آپ ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے حصے کی برکت کسی ضرورت مند تک پہنچا سکتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے،
ہمارے قدموں کو ثابت رکھے،
اور ہمیں ہمیشہ مظلوم، مجبور اور مستحق کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آئیے!
رمضان کے بعد بھی رمضان کو زندہ رکھیں…
ایثار کے ساتھ، محبت کے ساتھ، اور خلوص کے ساتھ۔
دعاؤں میں یاد رکھیں،
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
ڈاکٹر ہارون اشفاق چودھری
چئیر مین کاروان عدل فاونڈیشن

Address

Bilal Town Nankana Road Shahkot Distt. Nankana Sahib
Shahkot
39630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروان عدل فاونڈیشن NGO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share