21/03/2026
الفلاح فاؤنڈیشن شاہکوٹ کے سحری پروجیکٹ کی مکمل رپورٹ!wwwonline.com
الحمدُ للّٰہِ ربِّ العالمین 🤲✨
الفلاح فاؤنڈیشن شاہکوٹ کا ماہِ رمضان میں "سحری پروجیکٹ" نہایت شاندار انداز میں مکمل ہوا 🌙🍽️
چالیس سے زائد رضاکاروں نے دن رات محنت کرتے ہوئے ایک ماہ تک مسلسل خدمتِ انسانیت کی 💪❤️
روزانہ 600 سے زائد روزہ داروں تک سہری کا کھانا پہنچایا گیا اور پورے مہینے میں یہ تعداد 18 ہزار کے قریب رہی 📦🍛
🍽️ تین بڑے دسترخوان بھی لگائے گئے:
📍 کنال روڈ، محلہ غوثیہ (مرکزی دسترخوان)
🚌 لاری اڈہ شاہکوٹ (مسافروں کے لیے)
🏥 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہکوٹ (مریضوں اور لواحقین کے لیے)
یہ خدمت صرف کھانا پہنچانے تک محدود نہیں تھی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ گھر گھر جا کر ڈور اسٹیپ سروس فراہم کی گئی 🚪🤝
🌟 یہ سب ان بے لوث رضاکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے پوری پوری رات جاگ کر انسانیت کی خدمت کی، مجبوروں، مسافروں اور مریضوں کا سہارا بنے 💖
ہم سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں 🤲
اور پھر ان تمام مخیر حضرات، میزبانوں، منتظمین اور خاص طور پر اپنے رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں 🙌🌹
🏆 یہ رضاکار ہی شاہکوٹ کے اصل ہیروز ہیں
جنہوں نے اپنی خدمت سے ایک نئی تاریخ رقم کی ✨
💫 اللہ تعالیٰ ان تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍