Chak No 86 Sb Sargodha

Chak No 86 Sb Sargodha چکنمر 86 جنوبی سرگودھا❤️
❤️ہمارا پیارا گاؤں ، ہمارے پیارے لوگ، ہمارا پیارا گھر❤️

MASHA ALLAH ❤️
28/01/2026

MASHA ALLAH ❤️

From a small farm in Punjab, Pakistan, to building eight successful companies in Dubai, Muhammad Abu Bakar Imtiaz’s journey is a testament to hard work, vision, and persistence.

Arriving in the UAE in 2014 at age 26, he started from scratch and turned his dream into a thriving business empire.

Story Credit: Gulf News

منظر فضاۓ دہر میں سارا علی کا ہےجس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہےمرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوااٹھنے کا اب نہیں کہ یہ ما...
03/01/2026

منظر فضاۓ دہر میں سارا علی کا ہے
جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے
مرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوا
اٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے
کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
گھوڑے پہ ہیں حسین نظارہ علی کا ہے
اصحابی کالنجوم کا ارشاد بھی بجا
سب سے مگر بلند ستارا علی کا ہے
ہم فقر مست چاہنے والے علی کے ہیں
دل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہے
اہل ہوس کی لقمہ تر پر رہی نظر
نان جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے
تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
دیکھو معاملہ یہ ہمارا علی کا ہے
اے عرض پاک تجھ کو مبارک کہ تیرے پاس
پرچم نبی کا چاند ستارا علی کا ہے
آثار پڑھ کے مہدی دوراں کے یوں لگا
جیسے ظہور وہ بھی دوبارہ علی کا ہے
تو کیا ہے اور کیا ہے تیرے علم کی بساط
تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علی کا ہے
حضرت قبلہ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ ✨❤️

“پرانے دن… سادگی کی خوشبو… اور دل کا وہ حصہ جو آج بھی وہیں رہ گیا.”(2017 ki kuch yadain)💕
29/11/2025

“پرانے دن… سادگی کی خوشبو… اور دل کا وہ حصہ جو آج بھی وہیں رہ گیا.”
(2017 ki kuch yadain)💕

اعلانِ ختم قل🤲🏻
29/10/2025

اعلانِ ختم قل🤲🏻

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ            😢خبرِ غم😢بڑے افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب تجمل ...
23/10/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
😢خبرِ غم😢
بڑے افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب تجمل حسین بھٹی، جو عبدالعزیز بھٹی صاحب کے بھائی تھے، آج انتقال فرما گئے ہیں۔ان کی نمازِ جنازہ آج رات 8 بجے چک نمبر 86 ایس بی کے جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت اور دعا کی گزارش ہے
دعا برائے مغفرت:
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ، وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ۔
اے اللہ! مرحوم کی مغفرت فرما، ان پر رحم فرما، ان کے درجات بلند فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ آمین🤲🏻۔😥

30/09/2025

انشاء اللہ 😍♥️

06/09/2025

❤️🌙✨ 12 ربیع الاول مبارک ہو ✨🌙❤️
تمام اہلیانِ چک 86 ایس بی کو عید میلاد النبی ﷺ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر چلنے کی توفی عطا فرمائے۔ 🤲🌹

💚 سراپا نور بن کر آئے دنیا میں شفیعِ اعظم
محمدؐ مثلِ خورشیدِ سحر ہر دل پہ چھا گئے 💚
🎉 آئیے! اس مبارک دن پر محبت، اخوت اور خیرات کو عام کریں، اور دل سے درود شریف پڑھیں:
💖💝اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّد ﷺ 💖🌸


13/08/2025

14 اگست کی مبارک ہو 🇵🇰✨

یہ دن صرف جھنڈا لہرانے یا آتشبازی کا نہیں، بلکہ اس لمحے کا ہے جب ہم اپنے بچوں کو وہ کہانی سنائیں جو ہمارے بزرگوں نے خون، آنسو اور قربانیوں سے لکھی۔ انہیں بتائیں کہ یہ مٹی آسانی سے نہیں ملی، اس کے پیچھے لاکھوں شہداء کی دعائیں اور قربانیاں ہیں۔

آیئے، اس یومِ آزادی پر اپنے ننھے پھولوں کے دل میں وطن کی محبت کے بیج بوئیں۔ انہیں سکھائیں کہ محبِ وطن صرف وہ نہیں جو نعرہ لگائے، بلکہ وہ ہے جو اس وطن کے لیے کچھ اچھا کرے—خواہ وہ علم حاصل کرنا ہو، صفائی کا خیال رکھنا ہو یا کسی کی مدد کرنا۔

اور اس 14 اگست پر ایک عہد کریں کہ ہم اپنے ہر بچے کے ہاتھ میں جھنڈا اور دل میں پاکستان کا پیار رکھیں گے… اور زمین میں ایک پودا ضرور لگائیں گے 🌱 تاکہ آنے والی نسلوں کو ہم صرف سبز جھنڈا ہی نہیں، سبز زمین بھی دے سکیں۔

پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے 💚🤲

Address

Cahk No 86 Sb Sargodha
Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak No 86 Sb Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share