Bright future foundation

Bright future foundation Empowering disadvantaged students through education. Join us in creating brighter futures.

Our brilliant student, Muzammil Abbas, received his prize as the first position holder at the prize distribution ceremon...
02/04/2026

Our brilliant student, Muzammil Abbas, received his prize as the first position holder at the prize distribution ceremony.

*Bright future foundation*

09/08/2025

آپ ایک روپیہ بھی کسی کے مستقبل کو بدل سکتا ہے۔

ہمارا ساتھ دیں اور کسی مستحق بچے کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنیں

Contact for more info
0303 6318981

For donation Jazz Case or easy paisa
03045480659
Akber Hassan

🎓 Bright Future Foundationایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو پچھلے دو سال سے غریب اور یتیم بچوں کو تعلیم کی روشنی فراہم کر ر...
08/08/2025

🎓 Bright Future Foundation
ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو پچھلے دو سال سے غریب اور یتیم بچوں کو تعلیم کی روشنی فراہم کر رہی ہے۔

ہماری کوشش صرف کتابیں بانٹنے کی نہیں، بلکہ مستقبل سنوارنے کی ہے۔

اب تک ہم 7 مستحق بچوں کی مکمل کفالت کر رہے ہیں، جن میں شامل ہیں:

✅ سکول فیس
✅ یونیفارم
✅ کتابیں اور اسٹیشنری
✅ دیگر ضروری اخراجات

ہمارے زیر کفالت بچے دار ارقم جیسے معروف اور معیاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ... الحمد للہ

---

📚 اب مزید بچوں کی درخواستیں آ چکی ہیں!

لیکن...
💔 ہمارا بجٹ محدود ہے!

ہمارے دروازے پر علم کے متلاشی معصوم چہرے امید سے جھانک رہے ہیں —
لیکن وسائل کی کمی ان کے خوابوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ہمیں آپ جیسے ہمدرد اور درد دل رکھنے والے افراد کی مدد درکار ہے تاکہ ان بچوں کا تعلیم کا خواب بکھرنے نہ پائے۔

---

🤝 آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

💸 17000 روپے/ماہ — سات بچوں کی مکمل تعلیمی کفالت

💸 اپنی استطاعت کے مطابق کوئی بھی رقم ڈونیٹ کر دیں
یاد رکھیں: ہر روپیہ قیمتی ہے!

🔸 ایک بچے کا مستقبل آپ کی چھوٹی سی قربانی سے بدل سکتا ہے۔

---

🌟 آپ کا ایک قدم، کسی کا روشن مستقبل!

🙏 صدقہ کریں، دعا لیں، اور صدقہ جاریہ کا مستقل حصہ بنیں۔
ایسا نیک عمل جو آپ کی زندگی کے بعد بھی آپ کے حق میں جاری رہے گا۔

---

🌾 بسم الله الرحمن الرحيم 🌾

مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ
وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
📖 (سورۃ البقرہ، آیت 261)

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جو زمین میں بویا جائے،
وہ سات بالیں اگائے، اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔ اللہ جس کے لیے چاہے اجر بڑھا دیتا ہے۔

نوٹ : آپ کم از کم پانچ سو روپے ماہانہ مدد کر کے مستقل ممبر بن سکتے ہیں
اس پانچ سو کے بدلے اللہ پاک اپنے حسب واعدہ آپ کو سات سو گنا تو عطاء فرمائے گا ہی آخرت میں بھی بے پناہ اجر عطاء..ان شاء اللہ

💖 تعلیم صرف علم نہیں دیتی، بلکہ عزت، خود اعتمادی اور خود انحصاری کی کنجی بھی ہے۔

---

💌 ہمارے ساتھ جڑیں – صدقہ جاریہ میں شامل ہوں!

ہم چاہتے ہیں کہ آپ صرف ایک بار مدد نہ کریں، بلکہ ہمارے مستقل رفیق بنیں —
تاکہ یہ نیکی ایک سلسلہ بن جائے جو کبھی نہ رکے۔

آپ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو کر:

🔹 باقاعدگی سے ہونے والے کاموں سے باخبر رہ سکتے ہیں
🔹 براہ راست رپورٹس اور اپڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں
🔹 نئے بچوں کی معلومات، تصاویر اور کہانیاں جان سکتے ہیں

📲 گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:
👉 [🔗https://chat.whatsapp.com/JQ7pstWb4Jk43jPAfRZ97u?mode=ac_t]


---

📢 اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ مزید لوگ اس نیکی کا حصہ بنیں —
نیکی پھیلائیں، برکت کمائیں!

---






Donate now to change someone future 😍
06/08/2025

Donate now to change someone future 😍

نقی رضا پیڈا گوجز سکول آف سائنسیز کی فیس ماہ آگست
04/08/2025

نقی رضا پیڈا گوجز سکول آف سائنسیز کی فیس ماہ آگست

دارِ ارقم سکول چوپال میں پڑھنے والے بچوں کی فیس ادا کردی گئی ہے۔ Total 10800
04/08/2025

دارِ ارقم سکول چوپال میں پڑھنے والے بچوں کی فیس ادا کردی گئی ہے۔
Total 10800

ایک زخمی امید… عبدالرحمن کی کہانی میری زبانیرات کا وقت تھا، عبدالرحمن سڑک پر پیدل جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر...
03/08/2025

ایک زخمی امید… عبدالرحمن کی کہانی میری زبانی

رات کا وقت تھا، عبدالرحمن سڑک پر پیدل جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل، جس کی لائٹ بھی بند تھی، اس سے آ ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ موٹر سائیکل سواروں نے صرف گھر اطلاع دینا کافی سمجھا اور زخمی عبدالرحمن کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلے گئے۔

جب اس کے گھر والے وہاں پہنچے تو عبدالرحمن نیم بے ہوشی کی حالت میں، درد سے تڑپ رہا تھا۔ فوراً اسے گھر لایا گیا، اور اگلے دن سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ مگر وہاں علاج کے بجائے بہانے ملے۔ سیول ہسپتال نے آگے سرگودھا ریفر کر دیا اور وہاں بھی مشین کی خرابی کا کہہ کر واپس بھیج دیا گیا۔ آخر کار وہ ساہیوال کے ایک نجی اسپتال پہنچے جہاں انتظامیہ نے آپریشن کے لیے 70 ہزار روپے مانگے۔ مگر ان کے پاس وہ رقم نہ تھی۔ مجبوراً عبدالرحمن کو واپس گاؤں لے جایا گیا۔

اس موقع پر میرے والد صاحب نے مجھے کہا کہ "بیٹا، تم سماجی تنظیمی کام کرتے ہو، عبدالرحمن کی مدد کے لیے کچھ کرو، شاید اللہ تمہارے ہاتھوں سے کوئی سبب بنا دے۔"
میں نے پہلے تھوڑا جھجکتے ہوئے عرض کیا کہ "ابو، ہم رمضان میں چندہ جمع کرتے ہیں، ابھی ہمارے پاس بھی حالات تنگ ہیں۔ سات بچے ہمارے پاس زیر تعلیم ہیں جن کے اخراجات بمشکل پورے ہو رہے ہیں۔"
والد صاحب نے بس اتنا کہا: "تم کوشش کرو، باقی اللہ بہتر کرے گا۔"

میں نے ہمت کی، واٹس ایپ براڈکاسٹ لسٹ پر عبدالرحمن کی تصاویر اور رپورٹس (گھر والوں کی اجازت سے) بھیجیں اور امداد کی درخواست کی۔ فیس بک پر پوسٹ شیئر کی اور ہمارے علاقے کے معروف صحافی و سماجی کارکن جناب امجد قریشی صاحب سے بھی درخواست کی۔ اُنہوں نے بے لوث تعاون کیا اور پوسٹ لگا دی۔

پھر ایسا لگا جیسے انسانیت جاگ اٹھی ہو۔ ایک دن کے اندر 30 ہزار روپے جمع ہو گئے۔ کچھ رقم اہل خانہ کے پاس پہلے سے تھی، یوں آپریشن کے اخراجات تقریباً پورے ہو گئے۔

اگلے دن میں نے خود ہسپتال سے چھٹی لی اور عبدالرحمن کو دوبارہ ساہیوال کے اسی نجی اسپتال لے گیا۔ مگر وہاں ایک نئی مشکل سامنے آ گئی۔ بتایا گیا کہ رات ایک آپریشن کے دوران سی آر ایم مشین خراب ہوگئی ہے۔ جس کے سبب آپریشن ممکن نہیں ان کا آپریشن جوہرآباد یا سرگودھا سے ہوگا۔ یا سرکاری کروانا ہے تو لاہور یا فیصل آباد لے جائیں ۔

پھر ہم نے اپنے ایک جاننے والے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جن کا سرگودھا میں "احمد کلینک" ہے۔ان کو ساری روداد سنائی ۔ڈاکٹر صاحب نے ہمدردی دکھائی، روم رینٹ معاف کیا اور تمام اخراجات ملا کر 70 ہزار روپے کا وعدہ کیا۔

ہم عبدالرحمن کو وہاں لے گئے۔ مگر ایک اور رکاوٹ سامنے آئی۔ اس کا Hb صرف 7.8 تھا، جس کی وجہ سے فوری خون کی ضرورت پڑی۔ میں نے دوستوں سے رابطہ کیا۔ ایک خون کی بوتل میرے کلاس فیلو شیعب نے دی، ایک حافظ احتشام شامی (ہلال احمر) کے ذریعے ملی، اور دو بوتلیں خریدی گئیں۔ اللہ کے فضل سے خون کا انتظام ہو گیا۔

دو دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد عبدالرحمن کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔ میرے پاس کُل 76883 روپے جمع ہوئے۔ ایڈمیشن کے وقت 31 ہزار ایڈوانس دیے، 39 ہزار آپریشن کے بعد ادا کیے، جبکہ 10 ہزار عبدالرحمن کے لواحقین نے ابتداء میں دیے تھے۔ باقی ماندہ 16100 روپے میں نے اُن کے لواحقین کے حوالے کر دے ہیں۔

احمد کلینک کی انتظامیہ نے نہایت تعاون کیا۔ عبدالرحمن کو بخیروعافیت گھر پہنچا دیا گیا۔

لیکن یہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ آپریشن کے دوران پتہ چلا کہ اس کے گھٹنے کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے، جس کا علاج ابھی باقی ہے۔ لواحقین اس کا انتظام کر رہے ہیں۔ ہسپتال والوں نے سوموار تک کا کہا ہے کہ اس کا بھی آپریٹ کروا لو۔

اس پوری روداد کا مقصد صرف ایک زخمی انسان کی مدد نہیں، بلکہ یہ دکھانا ہے کہ اگر نیت خالص ہو، والدین کی دعائیں ساتھ ہوں، اور آپ کے اردگرد کچھ دردمند دل ہوں… تو اندھیری رات میں بھی امید کا چراغ جلایا جا سکتا ہے۔

ان تمام دوستوں، عزیزوں، مخیر حضرات، اور کارکنان کا شکریہ جنہوں نے عبدالرحمن کے لیے ایک اُمید بن کر اُبھرے۔
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے، جزائے خیر دے۔

مزید یہ کہ ہم لوگ باقاعدہ ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا مقصد مستحق بچوں کو تعلیم دلوانا ہے۔ اب تک ہمارے پاس سات بچے رجسٹر ہیں۔ جو شہر کے بہترین پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ۔ اگر آپ ہمارا ساتھ دینا چاہیں تو واٹس اپ پر ہمارا گروپ جوائن کر سکتے ہیں۔ برائے رابطہ
0303 6318981
Akber Hassan

اور تم جس کی کوشش کرتے ہو اللہ تمہیں وہی عطا کرتا ہے۔الحمداللہ ایک مزدور کا بیٹا بھی شہر کے سب سے اچھے سکول میں جارہا ہے...
20/08/2024

اور تم جس کی کوشش کرتے ہو اللہ تمہیں وہی عطا کرتا ہے۔

الحمداللہ ایک مزدور کا بیٹا بھی شہر کے سب سے اچھے سکول میں جارہا ہے۔
Bright future foundation
فاونڈیشن سے جوڑے لوگوں کا شکریہ جن کی بدولت یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

آپ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوکر کسی کے اچھے مستقبل کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔🥰🖤
For more information
Contact on whatsapp
03486224060

برائٹ فیوچر فاٗونڈیشن کی جانب سے تمام دوست احباب کو دل کی اتھا گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتے ہیں
17/06/2024

برائٹ فیوچر فاٗونڈیشن کی جانب سے تمام دوست احباب کو دل کی اتھا گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتے ہیں

Address

Teshil Sahiwal District Sargodha
Sargodha
40210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bright future foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share