Social Welfare Society Sargodha

Social Welfare Society Sargodha A social welfare system provides assistance to needy individuals and families.

سوشل ویلفیئر سوسائٹی ضلع سرگودھا کے نمائندہ وفد نے ایم پی اے پی پی74  میاں اکرام الحق صاحب کی قیادت میں ایم ڈی واسا  سے ...
09/01/2026

سوشل ویلفیئر سوسائٹی ضلع سرگودھا کے نمائندہ وفد نے ایم پی اے پی پی74 میاں اکرام الحق صاحب کی قیادت میں ایم ڈی واسا سے ملاقات کی ۔ جس میں نیو سٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے عوام کو نہر بندی کے دوران پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا مسئلہ زیر بحث رہا ۔ سوسائٹی کی جانب سے باقاعدہ ایک تحریری درخواست پیش کی ۔ ایم پی اے اکرام الحق صاحب نے عوام کے اس دیرینہ مسئلے کے فوری مستقل حل پر زور دیا جس کے حل کے لئے واسا حکام نے فوری اقدامات کی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔ سوسائٹی کے وفد نے سوال کیا واسا کی طرف سے آنے والے حالیہ سیوریج کے بلوں میں پانی کے بل بھی شامل کیے گئے جبکہ نیو سٹلایٹ ٹاؤن کے عوام واٹر ورکس کے ٹھیکدار کو پانی جمع کروارہے ہیں اس پر ایم ڈی واسا نے کہا نیو سٹلائٹ ٹاؤن کے عوام بل درست کرواکر صرف سیوریج کے بل دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی طرف جاری کئے گئے سیوریج کے بل جائز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعہ ہر گز جمع نہ کرائیں بلکہ بل پر درج بنک میں جمع کرائیں نمائندہ وفد میں چیرمین ورکنگ کمیٹی حافظ محمد انور ندیم صاحب جنرل سیکرٹری قاضی محمد انعام اللّہ اور آن لائن سیکرٹری انفارمیشن تنویر
احمد خان بھی شامل رہے

میاں اکرام الحق صاحب ایم پی اے پی پی 74 اور سوسائٹی عہدیداران اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تصویری جھلکیاں             ...
05/01/2026

میاں اکرام الحق صاحب ایم پی اے پی پی 74 اور سوسائٹی عہدیداران اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تصویری جھلکیاں

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے اہم ترین اجلاس میں ایم پی اے پی پی 74 ملک اکرام الحق صاحب کی خصوصی شرکت سوسائٹی کی کا رک...
04/01/2026

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے اہم ترین اجلاس میں ایم پی اے پی پی 74 ملک اکرام الحق صاحب کی خصوصی شرکت سوسائٹی کی کا رکردگی کو سراہا شہر کے سماجی مسائل کو حل کرنے خصوصی طور پر نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پانی کی قلت اور نہر بندی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

میاں اکرام الحق صاحب ایم پی اے پی پی 74 کی سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے مرکزی دفتر آمد سوسائٹی عہدیداران ویلکم کرتے ہ...
04/01/2026

میاں اکرام الحق صاحب ایم پی اے پی پی 74 کی سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے مرکزی دفتر آمد سوسائٹی عہدیداران ویلکم کرتے ہوئے

نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن عوام کا دیرینہ مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ فوری نوٹس لیں∆نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا کی...
27/12/2025

نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن عوام کا دیرینہ مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ فوری نوٹس لیں
∆نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا کی سب سے بڑی آبادی والا علاقہ ہے جوعرصہ 35 سال سےواٹر سپلائی کے مسائل سے دو چار ہے ایسے مسائل ہیں جو آج تک حل نہیں ہوئے عوام پانی کا بل بھی دیتی ہے مگر پانی نہیں میسر پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ سے بھی عوام محروم ہے ہر سال 2 ماہ کے لئے نہر بندی ہوتی ہے میٹھا پانی نہیں آتا اسکے علاؤہ بارشیں زیادہ ہوں یہ زمینداروں کو پانی کی ضرورت نہ ہو تب بھی نہر بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام میٹھے پانی سے محروم ہو جاتی ہے مگر متعلقہ ادارہ بل وصولی پورے سال کی کرتا ہےبد قسمتی یہ ہے کہہ عوام نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی میونسپل کارپوریشن ہو یا ضلعی انتظامیہ ایم این اے،ایم پی اے سب سے کہا گیا ہمارا یہ نہر بندی والا مسئلہ حل کیا جائے جیسے پورے شہر میں لڈے والا سے ڈائریکٹ پانی کی سپلائی دی جاتی ہے اور وہ نہر بندی جیسے مسائل سے دوچار نہیں ہیں نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کی واٹر سپلائی کو بھی لڈے والا سے ڈائریکٹ پائپ لائن دی جائے مگر آج تک مسئلہ جوں کا توں ہے سیٹلائیٹ ٹاؤن تک پائپ لائن موجود ہے ایک بار کوشش کی گئی کہہ وہاں سے کنکشن چالو کر دیں مگر سیٹلائیٹ ٹاؤن والوں نے اپنی لائن سے کنکشن دینے سے انکار کر دیا کہہ نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن اپنی الگ پائپ لائن لڈے والا سے لائے وہاں سے لائن لانے پر ضلعی انتظامیہ کی توجہ اور منشاء میں شامل نہیں عوام جائے تو جائے کہاں نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کی واٹر سپلائی اسکیم صرف اس
ٹاؤن تک محدود نہیں اسکے ساتھ ملحقہ آبادیوں کو بھی جوڑا گیا اور پانی کی مزید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے چک 46،سرویسز کالونی،نثار ٹاؤن،مسلم ٹاؤن،علی ٹاؤن،احسان ٹاؤن ان جگہوں پر پانی چوری پہنچایا جا چکا ہے جو اسکیم صرف نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کی عوام لئے تھی تقسیم کر دی گئی جو اس مسئلہ کو دن بدن اور خراب کرتی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے پانی سب کو دیں مگر سب سے پہلے نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کو لڈے والا سے ڈائریکٹ پانی کی لائن دیں پہلے اس علاقہ کا مسئلہ حل کریں اور اسکے بعد ملحقہ آبادیوں کی بھی واٹر سپلائی اسکیم منظور کریں انکو الگ پانی کی سپلائی دیں نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کی عوام کے ساتھ اس ظلم کو بند کریں عوام کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ ہے 35 سال سے عوام اس مشکل سے گزر رہی اسکا فوری ازالہ کیا جائے اور عوام کو میٹھے پانی کی سپلائی اور صاف پانی کے فلٹر پلانٹ لگا کر بنیادی ضرورت پوری کی جائے شکریہ
تحریر وترتیب
تنویر خان یوسفزئی
سیکریٹری انفارمیشن
سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا

نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کی عوام نوٹ فرمالیںنہر بندی کے دوران پانی کی سپلائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے     ...
26/12/2025

نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کی عوام نوٹ فرمالیں
نہر بندی کے دوران پانی کی سپلائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
#

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا اہم ترین اجلاس نائب صدر ملک محمود حسین اعوان صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سوسائٹی ...
26/12/2025

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا اہم ترین اجلاس نائب صدر ملک محمود حسین اعوان صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سوسائٹی عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت حالیہ نہر بندی پر مشاورت اور لڈے والا پائپ لائن کی منظوری کے لئے کوشیشیں تیز کرنےپر اتفاق

🌟 Quaid-e-Azam Day - 25th December 🌟On this day, we remember and honor the vision, leadership, and unwavering determinat...
25/12/2025

🌟 Quaid-e-Azam Day - 25th December 🌟

On this day, we remember and honor the vision, leadership, and unwavering determination of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan.

His dream of a free and independent nation has shaped the course of history, and his principles of justice, unity, and discipline continue to guide us.

Let’s take a moment to reflect on his extraordinary contributions and strive to build a better, stronger Pakistan by upholding the values he instilled in us.

"With faith, discipline, and selfless devotion to duty, there is nothing worthwhile that you cannot achieve." – Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

اطلاع عام
18/12/2025

اطلاع عام

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا جنرل اجلاس28/11/2025 کی تصاویر سوسائٹی عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت
28/11/2025

سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا جنرل اجلاس28/11/2025 کی تصاویر
سوسائٹی عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت

Social Welfare Society Sargodha General Meeting Announcement
28/11/2025

Social Welfare Society Sargodha General Meeting Announcement

14/11/2025

خبر غم ۔۔۔۔۔۔
سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے بزرگ ممبراور علاقہ کی مخلص معاون شخصیت ریٹایرڈ ہیڈ ماسٹر محترم عبد الخالق صاحب قضاء الہیٰ انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد بلاک وائی صدیق اکبر مسجد میں ادا کی جائے گی تمام احباب نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

Address

50 NS-II New Satellite Town
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+923006024117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Society Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare Society Sargodha:

Share