Pakistan Youth Forum 'PYF'

  • Home
  • Pakistan Youth Forum 'PYF'

Pakistan Youth Forum 'PYF' Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Youth Forum 'PYF', Youth Organization, .

08/12/2025

"گزشتہ روز، اتوار 7 دسمبر 2025 کو دنيا بھر میں ثقافتی دن جوش و جذبے سے منایا گیا، اسی موقع پر پاکستان یوتھ فورم " PYF" سامارو نے غریب اور مستحق بچوں اور بڑوں کا سہارا بنتے ہوئے سردی کی اس لہر میں ان میں جرسیاں اور جیکٹیں تقسیم کیں۔ یہ روایت عام ہونی چاہیے کہ ہم اپنے تہوار صرف خوشی کے ساتھ نہ منائیں بلکہ غریبوں اور ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھیں۔
یہ سب ڈونرز کے تعاون سے ممکن ہوا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے ۔
سندھ زندہ باد، پاکستان زندہ باد🇵🇰.


02/11/2025

📚 تعلیم سب کے لیے! ✏️
پاکستان یوتھ فورم (PYF) کی جانب سے ہفتہ، 1 نومبر 2025 کو ضرورت مند بچوں میں کاپیاں اور پنسلیں تقسیم کی گئیں۔
یہ عمل فلاح، تعلیم اور شعور کے فروغ کی جانب ایک خوبصورت قدم ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام PYF کے ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں 🙏
جن کی مدد اور تعاون سے یہ نیکی کا کام ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ 🤲

22/10/2025

دوسرا روز
پاکستان یوتھ فورم PYF کی جانب سے آج پانی کی سبیل کا دوسرا روز 💧

آج بھی BISP سینٹر، سامارو میں پانی کا اسٹال لگایا گیا جہاں درجنوں افراد نے اس نیک عمل سے استفادہ کیا۔
ہم تمام مخیر حضرات اور ڈونرز کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اب تک اس فلاحی کام میں بھرپور تعاون کیا۔ 🌿
اللہ تعالیٰ آپ سب کے جذبے اور نیت کو قبول فرمائے۔ 🤲

23/09/2025

"Punjabi Youth Forum کے عہدیداران کی خصوصی میٹنگ
نوجوانوں کے مسائل اور مواقع پر سیر حاصل گفتگو
ترقی، قیادت اور روشن مستقبل کی نئی راہیں متعین"

✌اطلاع کامیابی✌الحمدللہ! لاپتہ شخص ناصر کھرل سوشل میڈیا کی مدد سے مل گئے ہیں۔   کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ PYF یےجن تمام ل...
17/08/2025

✌اطلاع کامیابی✌
الحمدللہ! لاپتہ شخص ناصر کھرل سوشل میڈیا کی مدد سے مل گئے ہیں۔
کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ PYF یے

جن تمام لوگوں نے اس اطلاع کو وائرل کیا، شیئر کیا اور تعاون کیا، وہ سب شاباش اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔ 🌸
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🚨 اطلاعِ گمشدگی 🚨یہ شخص ناصر کھرل، وکیل کے گاؤں کے نزدیک بودر فارم کا رہائشی ہے۔یہ 7 اگست 2025 کی صبح سے لاپتہ ہے۔اس کا ...
09/08/2025

🚨 اطلاعِ گمشدگی 🚨

یہ شخص ناصر کھرل، وکیل کے گاؤں کے نزدیک بودر فارم کا رہائشی ہے۔
یہ 7 اگست 2025 کی صبح سے لاپتہ ہے۔
اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

📌 اگر کسی کو یہ شخص کہیں بھی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 0317-0381307
📞 0316-3206473

🙏 برائے مہربانی اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ یہ اپنے گھر واپس پہنچ سکے۔
پوسٹ زیادہ اے زیادہ شیئر کریں

#لاپتہ #سندھ

04/08/2025

🌿 جشن آزادی کے موقع پر پودا لگاؤ، زندگی بچاؤ 🌿
📍 سامارو

پی وائے ایف PYF کے ذمہ داران کی جانب سے پودے تقسیم کیے گئے۔
مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہ صرف پودے حاصل کیے بلکہ اس عزم اور وعدے کے ساتھ کہ:

🌱 وہ پودے خود لگائیں گے
🌱 ان کی نگہداشت اور پرورش کریں گے

یہ اقدام ماحول دوستی، خدمتِ خلق اور صدقہ جاریہ کا بہترین نمونہ ہے۔
آئیں ہم سب بھی اس PYF کی نا ختم ہونے والی مہم میں شامل ہو کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌍


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Youth Forum 'PYF' posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Youth Forum 'PYF':

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share