Haqiqat News

Call Directions

Haqiqat News About News

14/09/2026

الحمدللہ — QWT کا سالانہ پروگرام، خدمت، احتساب اور اتحاد کا خوبصورت سفر
الحمدللہ! آج قدم خیلہ ویلفیئر ٹرسٹ (QWT) کا سالانہ پروگرام نہایت خوبصورت، باوقار اور پُروقار انداز میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی میزبانی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسامہ حسین اور عاقب زادہ نے سنبھالے، جنہوں نے نہایت خوبصورت انداز میں پروگرام کو آگے بڑھایا اور تمام مقررین و شرکاء کو مناسب وقت اور موقع فراہم کیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری محمد عباس صاحب نے کیا، جنہوں نے اپنی خوبصورت تلاوتِ قرآنِ پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ تلاوت کے بعد پروگرام کا سلسلہ آگے بڑھا اور گزشتہ ایک سال کے دوران QWT کی جانب سے کیے گئے مختلف فلاحی، تعلیمی، سماجی اور عوامی خدمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سینئر سیبجیکٹ سپیشلیسٹ محمد فیاض صاحب نے گزشتہ سال کی مکمل کارکردگی انتہائی تفصیلی اور جامع انداز میں بیان کی۔ انہوں نے ٹرسٹ کی جانب سے کیے جانے والے مختلف منصوبوں، سرگرمیوں اور فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اجتماعی تعاون، باہمی اعتماد اور اتحاد کے ذریعے قدم خیلہ میں خدمتِ خلق کا یہ سفر آگے بڑھ رہا ہے۔
اس کے بعد سینئر سیبجیکٹ سپیشلیسٹ عبدالجلال صاحب نے جنازگاہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے جنازگاہ کی ضرورت، اس منصوبے کی اہمیت اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ ان کی گفتگو نے اس بات کو مزید واضح کیا کہ QWT صرف وقتی فلاحی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ گاؤں کی مستقل ضروریات اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہا ہے۔
پروگرام کا ایک اہم اور قابلِ تحسین حصہ سوال و جواب کا سلسلہ تھا، جس میں شرکاء کو کھل کر سوالات کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین، سینئر سیبجیکٹ سپیشلیسٹ عبدالجلال اور ڈاریکٹر حضرت بلال نے مختلف سوالات کے انتہائی تسلی بخش، مدلل اور خوبصورت انداز میں جوابات دیے۔
یہی وہ خوبصورت روایت ہے جو کسی بھی اجتماعی ادارے کو مضبوط بناتی ہے کہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق دیا جائے، ان کی بات سنی جائے اور معاملات کو وضاحت اور اعتماد کے ساتھ سامنے رکھا جائے۔ QWT کا یہ سالانہ پروگرام اسی شفافیت، مشاورت اور اجتماعی ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا۔
آخر میں پروفیسر فیاض نے اختتامی دعا کروائی، جس میں QWT کی کامیابی، تمام اراکین و معاونین کی قبولیت، گاؤں میں اتحاد و اتفاق، باہمی محبت، خوشحالی اور مستقبل کے تمام فلاحی منصوبوں میں آسانی کے لیے دعا کی گئی۔
بلاشبہ یہ سالانہ پروگرام صرف ایک اجلاس نہیں تھا بلکہ گزشتہ ایک سال کی محنت کا جائزہ، عوام کے سامنے جواب دہی، آئندہ کے لیے عزم اور اجتماعی اتحاد کا مظہر تھا۔
اللہ تعالیٰ قدم خیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام اراکین، معاونین، اوورسیز بھائیوں اور خدمت میں حصہ لینے والے ہر فرد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں اسی محبت، اتحاد اور اخلاص کے ساتھ انسانیت اور اپنے گاؤں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
تحریر: پیر عاقب آرمان

الحمدللہ — QWT کا سالانہ پروگرام، خدمت، احتساب اور اتحاد کا خوبصورت سفرالحمدللہ! آج قدم خیلہ ویلفیئر ٹرسٹ (QWT) کا سالان...
13/09/2026

12/09/2026

ملاکنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 13 ستمبر کو بٹخیلہ میں عظیم الشان دھرنے سے خطاب کریں گے، مولانا جمال الدین

نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی مولانا جمال الدین نے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 13 ستمبر بروز اتوار ملاکنڈ کا دورہ کریں گے اور شام 6 بجے بٹخیلہ مین بازار میں عظیم الشان احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے خطاب میں 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

مولانا جمال الدین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے ناروا ٹیکسوں کے خاتمے، پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خاتمے، بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے اور تحریک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے دورۂ ملاکنڈ کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بٹخیلہ مین بازار میں اس موقع پر مرکزی اسٹیج سجایا جائے گا، جبکہ ضلع ملاکنڈ کے چپے چپے سے ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس عظیم الشان احتجاجی دھرنے میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلا، طلبہ تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اس احتجاجی تحریک اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق کی اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

مولانا جمال الدین نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں اور حکومت کو مجبور کریں کہ ملاکنڈ ڈویژن سے ناروا ٹیکسوں کا خاتمہ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، منشیات و جرائم کا سدباب اور مہنگائی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ رضوان اللہ مہمند، امیر جماعت اسلامی تحصیل درگئی سہیل احمد خٹک، محمد زمان، محمد طاہر رئیس، فضل وہاب، عبدالحق، عمر فاروق، حاضر محمد سالار اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر درگئی، محمد ساجد سلیم ( PMS ) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
08/09/2026

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر درگئی، محمد ساجد سلیم ( PMS ) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

07/09/2026

🔥 **آفر! آفر! آفر!** 🔥

🎉 **مرینا پاسٹ فوڈ** اپنے معزز اور پیارے کسٹمرز کے لیے لایا ہے **خاص خصوصی آفر!** 😍

🍗 **فل دیگی چرغہ — صرف اور صرف 1,000 روپے میں!** 🤩

⏰ یہ شاندار آفر صرف **3 دن** کے لیے ہے:
📅 **8، 9 اور 10 تاریخ — رات 10 بجے تک**

اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ مزیدار **دیگی چرغے** کا مزہ اٹھائیں! ❤️

📍 **لوکیشن:** مین ملاکنڈ روڈ، اپوزٹ اعظم خان قلعہ، سخاکوٹ

📞 **رابطہ:** 0323-479222403
☎️ **PTCL:** 0311011

✨ **مرینا پاسٹ فوڈ — ذائقہ بھی، آفر بھی!** ✨

06/09/2026

یومِ دفاع پر خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری

ملاکنڈ/درگئی: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے سرسبز خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت آج 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں 10 لاکھ پودے لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 23 مارچ، یومِ پاکستان کے موقع پر صوبے میں 14 لاکھ پودے جبکہ 14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر 17 لاکھ پودے لگائے گئے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مشیرِ جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے ضلع ملاکنڈ، تحصیل درگئی کے پلاندرہ ورتیر دوبندی میں شجرکاری مہم میں خصوصی شرکت کی اور زیتون کا پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مقامی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کمیونٹی میں پودے بھی تقسیم کیے۔

پیر مصور خان کے مطابق صرف ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں شجرکاری مہم کے تحت 22,255 پودے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں جنگلات کے فروغ، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی شراکت داری سے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ پشاور میں 20 میاواکی جنگلات پر بھی عملی کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے شجرکاری کے یہ اقدامات ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ، سرسبز اور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Address

23080

Telephone

+923149782858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqiqat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed non profit organization?

Share