مجلس درود شریف ﷺ

مجلس درود شریف ﷺ خود بھی درود پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ ہر نیک بات دوسروں تک پہنچائیں, یہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کثرت سے درود شریف پڑھتا ہوں ، ...
12/01/2026

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کثرت سے درود شریف پڑھتا ہوں ، اپنی د عا میں سے کتنا وقت درود شریف کیلئے وقف کروں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !جتنا تو چاہے میں نے عرض کیا : ایک چو تھائی صحیح ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !جتنا تو چاہے ، میں نے عرض کیا : نصف وقت مقرر کروں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا تو چاہے ، لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔
میں نے عرض کیا : دو تہائی مقرر کروں ؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! جتنا تو چاہے ، لیکن اگر زیادہ کرے تو تیرے ہی لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا ،میں اپنی ساری دعا کا وقت درود شریف کیلئے وقف کرتا ہوں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ! یہ تیرے سارے دکھوں اور غموں کیلئے کافی ہو گا اور تیرے گناہوں کی بخشیش کا باعث ہو گا۔ (ترمذی)
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر لانے کا حکم دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ! پھر دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ! پھر تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین !خطبہ سے فارغ ہونے کے بعدجب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے تو صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا :آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی بات سنی جو اس سے پہلے نہیں سنی تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جبریل علیہ السلام تشریف لائے اورکہا ہلاکت ہے اس آدمی کیلئے جس نے رمضان کا پورا مہینہ پایا اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکا۔میں نے جواب میں کہا :آمین۔پھر جب میں نے دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو جبریل علیہ السلام نے کہا :ہلاکت ہو اس آدمی کیلئے جس کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیا جائے اور وہ درود شریف نہ پڑھے۔میں نے جواب میں کہا :آمین۔پھر جب میں نے تیسری سیڑھی پر قدم رکھا ،تو جبریل علیہ السلام نے کہا :ہلاکت ہو اس آدمی کیلئے جس کے سامنے اس کے ماں باپ یا دونوں میں سے ایک بڑھاپے کی عمر کو پہنچے اور وہ انکی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کی۔میں نے جواب میں کہا :آمین۔ (حاکم)








والدین کی وفات کے بعد ان کے لیے دعا کرنا ایک عظیم عمل ہے، جو ان کے درجات بلند کرنے اور ان کے لیے اللہ کی مغفرت طلب کرنے ...
12/01/2026

والدین کی وفات کے بعد ان کے لیے دعا کرنا ایک عظیم عمل ہے، جو ان کے درجات بلند کرنے اور ان کے لیے اللہ کی مغفرت طلب کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہاں کچھ دل کو چھو لینے والی دعائیں پیش کی جا رہی ہیں جو آپ اپنے مرحوم والدین کے لیے کر سکتے ہیں:
"اللہ میرے والدین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے روشن کرے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔"

اس درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ ہر وقت پڑھیں، اٹھتے بیٹھتے، جب بھی موقع ملے...
12/01/2026

اس درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ ہر وقت پڑھیں، اٹھتے بیٹھتے، جب بھی موقع ملے پڑھیں۔ دن میں 10 بار ضرور پڑھیں۔ دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی اور کے پڑھنے سے آپ کو دنیا اور آخرت میں نجات مل جائے




۔

دعا اور مناجات عبادات کی وہ اقسام ہیں جو انسان کو اللّٰه تعالیٰ سے قریب کرتی ہیں۔ یہ دونوں اللّٰه تعالیٰ کے حضور انسان ک...
01/07/2025

دعا اور مناجات عبادات کی وہ اقسام ہیں جو انسان کو اللّٰه تعالیٰ سے قریب کرتی ہیں۔ یہ دونوں اللّٰه تعالیٰ کے حضور انسان کے تعلق، محبت، اور عاجزی کے اظہار کے طریقے ہیں، لیکن ان میں کچھ بنیادی فرق بھی موجود ہے۔
دعا اللّٰه تعالیٰ سے اپنی ضرورت اور حاجات کے لیے مانگنا ہے۔یہ ایک التجا ہوتی ہے جس میں بندہ اپنے لیے، اپنے پیاروں کے لیے، یا کسی اور مقصد کے لیے اللّٰه تعالیٰ سے مدد طلب کرتا ہے۔
قرآن مجید میں اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا
"ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ" (مجھ سے دعا کرو، میں قبول کروں گا)۔
دعا میں بندہ اپنی عاجزی اور اللّٰه تعالیٰ کی بڑائی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ضروریات پیش کرتا ہے۔ اپنی حاجات پوری کرنے کے لیے۔اپنی کمزوری اور اللّٰه کی قدرت کا اعتراف کرنے کے لیے۔اللّٰه تعالیٰ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لیے۔
دعا خالص نیت اور عاجزی کے ساتھ باوضو اور قبلہ رخ ہو کر۔ اللّٰه کے اسماء الحسنیٰ سے ابتدا کی جائے اور آخر میں درود شریف پڑھا جائے۔دل کی گہرائی اور یقین کے ساتھ۔
مناجات اللّٰه تعالیٰ سے راز و نیاز کی باتیں کرنے کا نام ہے۔
یہ دعا کی ایک قسم ہے لیکن اس میں حاجات کا بیان کم اور محبت، شکر گزاری، اور قربت زیادہ ہوتی ہے۔
مناجات میں بندہ اللّٰه تعالیٰ کے ساتھ دل کی باتیں کرتا ہے، اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے، اور اس کی حمد و ثنا بیان کرتا ہے۔ مناجات اللّٰه تعالیٰ سے قربت بڑھانے کے لیے۔اپنی محبت اور ایمان کے اظہار کے لیے۔دل کا بوجھ ہلکا کرنے اور اللّٰه تعالیٰ سے اپنے تعلق کو گہرا کرنے کے لیے۔مانگی جاتی ہیں۔تنہائی میں دل کی گہرائی سے۔خشوع و خضوع اور عاجزی کے ساتھ۔اللًّه کی رحمت، محبت، اور بخشش پر یقین رکھتے ہوئے۔
اللّٰه تعالیٰ سے قربت و محبت کا بہترین ذریعہ نماز ہے یہ اللّٰه سے قربت کا سب سے بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ بندے اور اللّٰه کے درمیان براہِ راست رابطہ ہے۔
قرآن اللّٰه کا کلام دل کو سکون اور محبت سے بھر دیتا ہے۔ اللّٰه کا ذکر بندے کے دل کو نرم اور اللّٰه کے قریب کرتا ہے۔
صدق دل سے دعا اور مناجات کرنا انسان کے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں اور اللّٰه کی محبت کا احساس بڑھاتی ہیں۔عاجزی اور بے اختیاری کا اظہار دعا میں زیادہ ہے کیونکہ اس میں بندہ اپنی کمزوری اور اللّٰه کی قدرت کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ مناجات میں محبت اور شکرگزاری زیادہ ہوتی ہے، لیکن عاجزی کا رنگ بھی نمایاں ہوتا ہے۔
اللّٰه تعالیٰ سے قربت کے لیے دعا اور مناجات دونوں کو اپنانا ضروری ہے، کیونکہ یہ دونوں بندے کو اللّٰه کا محبوب بناتی ہیں۔

ہمیشہ دعا کرتے رہیں۔ زیادہ سے زیادہ دعا کریں۔ دعا کرنا اللہ کے سب سے پسندیدہ اعمال میں سے ایک عمل ہے۔ جب کوئی انسان اللہ کے آگے دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے اللہ کی قربت نصیب ہوتی ہے۔ ہم شاید سمجھتے ہیں کہ دعا کا مفہوم صرف اللہ سے مانگنا ہے، اپنی ضروریات، اپنی چیزیں، اپنی خواہشات۔ لیکن حقیقت میں اس کا مطلب اللہ سے قربت ہے۔ دعا ہمیں اللہ کے قریب سے قریب کرتی چلی جاتی ہے۔ ہر وقت دعا کرنا اللہ کی قربت اور اللہ کی رضا کی نشانی ہے۔ زیادہ سے زیادہ دعا کریں۔ اٹھتے بیٹھتے کوشش کریں کہ درود کے ساتھ ساتھ دعا کرتے رہیں۔ دعا آپ کو اللہ کے قریب سے قریب کرتی جائے گی۔ نیکی بات دوسروں تک بھی پہنچائے۔ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ ہر نیکی دوسروں تک پہنچائے۔ اللہ آپ کی سب نیک دعائیں پوری فرمائے اور اپنی قربت عطا فرمائے۔






6 لاکھ درود شریف کا ثواب اللّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِي عِلْمِ اللهِصَلَاةٌ دَآئِمَةٌ بَدَوَ...
01/07/2025

6 لاکھ درود شریف کا ثواب
اللّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِي عِلْمِ اللهِ صَلَاةٌ دَآئِمَةٌ بَدَوَامِ مُلْكِ اللَّهِ
حضرت احمد صاوی علیہ رحمۃ اللہ الھادی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں: اس دُرُود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔





دعاؤں کی قبولیت کا ایک عظیم نسخہسب سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھیں پھر درود پاک ﷺ تین بار پڑھیں اور پھر یہ کلام پانچ بار پڑھیں...
01/07/2025

دعاؤں کی قبولیت کا ایک عظیم نسخہ
سب سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھیں پھر درود پاک ﷺ تین بار پڑھیں اور پھر یہ کلام پانچ بار پڑھیں۔
اللهُ أَكْبَرُ كَبيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ الله بُكْرَةً وَأَصِيلاً اور پھر یہ قرآنی آیت پانچ بار پڑھیں
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّـٰلِمِينَ اور پھر یہ آیت پانچ بار پڑھیں
اللّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنتَ الحَنَّانُ المَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ اس کے بعد اللہ سے دعا مانگیں
اور دعا کے آخر میں درود پاک ﷺ تین بار پڑھیں انشاءاللہ آپ کی ہر نیک دعا ضرور قبول ہوگی۔





اے میرے اللہ! ہم تیرے عاجز بندے، تیرے دربار میں، تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلائے تجھ سے فریاد ک...
01/06/2025

اے میرے اللہ! ہم تیرے عاجز بندے، تیرے دربار میں، تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلائے تجھ سے فریاد کرتے ہیں کہ -
اے میرے معبود، اے سارے جہاں کے رب، اے میرے پروردگار، ہمیں زندگی دینے والے، رزق دینے والے، عزت دینے والے، لوگوں کو ملانے اور جدا کرنے والے، دلوں میں محبت پیدا کرنے والے، سب کی فریاد سننے والے، اے میرے خدا، بے شک میں (ہم) اس بات کی دل سے گواہی دیتے ہیں کہ تو ہی ہمارا رب ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیرے رسول ہیں۔
اے بادشاہوں کے بادشاہ، ایک بار پکارنے سے ستر بار جواب دینے والے خدا، اے رب کریم، ہم سب مسلمان گناہوں کے سمندر میں ڈوب چکے ہیں، اے میرے رحمان! اپنی رحمت کی رسی ڈال کر ہمیں کھینچ لے۔ آمین







فرمان خداوندی ہے’’اور کہا تیرے رب نے ، مجھے پکارو اور میں تمھاری دعا قبول کروں گا‘‘۔ انسان کے دل میں خواہشات کا پیدا ہون...
01/06/2025

فرمان خداوندی ہے’’اور کہا تیرے رب نے ، مجھے پکارو اور میں تمھاری دعا قبول کروں گا‘‘۔
انسان کے دل میں خواہشات کا پیدا ہونا ایک فطری امر ہے۔ کوئی آرزو شکستِ آرزو تک کا سفر طے کرتی ہے تو کوئی اپنی ذات کے روبرو لے آتی ہے، کوئی جگر کو لہو کرتی ہے اور کوئی دعا بن کر لبوں پر آجاتی ہے۔ یہ آرزو خالص اور شدید ہو تو دعا مانگتے وقت آنکھیں پُرنم ہو جاتی ہیں، اور اصل دعا اصل پکار یہی تو ہے کہ وجود کا ایک ایک ریشہ دست سوال بن کر اپنے داتا کے سامنے پیش کرے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہے
’’جس کے لئے دعا کا دروازہ کھولا گیا اس کے لیے رحمت کے دروازے کھولے گئے‘‘۔





دعا سب سے افضل عبادت ہےنبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   کا ارشاد ہے :  ( أَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ الدُّعَائُ )  [ رواہ الحاک...
01/06/2025

دعا سب سے افضل عبادت ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ( أَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ الدُّعَائُ ) [ رواہ الحاکم وصححہ ووافقہ الذہبی ]

’’ سب سے افضل عبادت دعا ہے ۔ ‘‘





دُعا عبادات کی اُن اقسام میں سے ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کے حضور انسان کے تعلق، محبت ...
01/06/2025

دُعا عبادات کی اُن اقسام میں سے ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کے حضور انسان کے تعلق، محبت اور عاجزی کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ اگرچہ دُعا بھی عبادت ہی کا ایک حصہ ہے، لیکن اس کا ایک مخصوص مقام اور انداز ہے۔

دُعا، اللہ تعالیٰ سے اپنی ضروریات اور حاجات کے لیے مانگنے کا عمل ہے۔ یہ ایک عاجزانہ التجا ہوتی ہے، جس میں بندہ اپنے لیے، اپنے پیاروں کے لیے یا کسی اور مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتا ہے۔

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ"
(مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا)۔ دعا انسان کو اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔ کسرت سے دعا کرنے والا اللہ کا محبوب ترین انسان ہوتا ہے۔ ہمیشہ دعا کرتے رہیں۔ جب موقع ملے، اللہ سے دعا ضرور کریں۔






حضرت یونس علیہ السلام کی دعا، جسے دعاءِ یونس یا ذُوالنّون کی دعا بھی کہا جاتا ہے، يَا رَبِّ مِنَ الْجِبَالِ أَنْزَلْتَنِ...
01/06/2025

حضرت یونس علیہ السلام کی دعا، جسے دعاءِ یونس یا ذُوالنّون کی دعا بھی کہا جاتا ہے،
يَا رَبِّ مِنَ الْجِبَالِ أَنْزَلْتَنِي وَ مِنَ الْمَسْكَنِ أَخْرَجْتَنِي وَ فِي الْبِحَارِ صَيَّرْتَنِي وَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ حَبَسْتَنِي فَلاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ.

اے میرے خدا تو ہی ہے جس نے مجھے پہاڑ سے نیچے اتارا اور مجھے گھر سے باہر نکالا اور دریا میں جگہ دی اور مجھے مچھلی کے پیٹ میں قید کردیا پس تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو پاک و منزہ ہے بے شک میں نافرمانوں میں سے ہوں ۔

اس دعا کے ذریعے خدا نے حضرت یونس کو نجات عطا فرمائی ۔

"وَعَنْ اَبِیْ ھُرَيرَۃَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم: مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً صَ...
28/05/2025

"وَعَنْ اَبِیْ ھُرَيرَۃَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم: مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ عَشْرًا".(صحیح مسلم)

ترجمہ: اور حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ نے فرمایا جو آدمی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (صحیح مسلم)

"وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم: مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلَاۃً وَّاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلٰواتٍ وَحُطَّتْ عَنْہُ عَشْرُ خَطِیْأَتٍ وَرَفَعْتُ لَہ، عَشْرُ دَرَجَاتٍ".(رواہ النسائی )

ترجمہ:حضرت انس (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رحمت عالم ﷺ نے فرمایا جو آدمی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس (مرتبہ) رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے دس گناہوں کو معاف کرے گا اور (تقرب الی اللہ کے سلسلے میں) اس کے دس درجے بلند کرے گا۔ (سنن نسائی)







Address

Sadiqabad
64350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مجلس درود شریف ﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share