20/05/2026
الحمدللہ آج مورخہ 20 مئی 2026 کو ڈوگر خرمانی پل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
عوامی تعمیر و ترقی فاؤنڈیشن اور قوم مسوزئی کے مشران کی جانب سے چند اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن پر عمل کرنا تمام عوام کے لیے ضروری ہوگا۔
ضلع انتظامیہ، محکمہ بلدیات اور علاقائی مشران کی واضح ہدایات کے مطابق:
لوڈ پِک اَپ گاڑیوں اور ٹریکٹروں کو ہرگز پل سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خلاف ورزی کی صورت میں FIR درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پل کو انتہائی آہستگی اور احتیاط کے ساتھ کراس کریں۔
تمام عوام سے گزارش ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پل کی حفاظت اور عوامی سہولت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ عوامی اثاثہ طویل عرصے تک محفوظ رہ سکے۔
ڈوگر بازار صدر ڈاکٹر فضل حمید اور قوم کے مشران نے محکمہ بلدیات کے فوکل پرسن سنٹرل کرم گل فراز صاحب اور ویلج سیکرٹری ڈوگر ڈاکٹر رفیع اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس اہم عوامی مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اسی طرح ضلع انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر کرم جناب اشفاق خان صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس منصوبے میں تعاون فراہم کیا۔
قوم نے اس موقع پر بعض دیگر اداروں کی جانب سے تعاون نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا، جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی اتحاد اور تعاون سے علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔