Mukarram Welfare Foundation Pakistan

Mukarram Welfare Foundation Pakistan Love With Humanity

رسولِ اکرم ﷺ کا انتخاب الحديث النبوى ﷺ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَاصْطَفَى قُر...
16/08/2026

رسولِ اکرم ﷺ کا انتخاب
الحديث النبوى ﷺ
يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَاصْطَفَى قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ، وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ، وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ»

میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا. اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو منتخب کیا اور کنانہ میں سے قریش کو منتخب کیا اور قریش میں سے بنو ہاشم کو منتخب کیا اور بنو ہاشم میں سے مجھ کو منتخب کیا ۔

صحیح مسلم ۔5938

وطن عزیز کے لیے دعا الحديث النبوى..حضرت انس بیان کرتے ہیں  میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر ( غزوہ کے موقع پر ) گیا ، میں آپ...
14/08/2026

وطن عزیز کے لیے دعا
الحديث النبوى..
حضرت انس بیان کرتے ہیں
میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر ( غزوہ کے موقع پر ) گیا ، میں آپ ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا ، پھر جب آپ ﷺ واپس ہوئے اور احد پہاڑ دکھائی دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ وہ پہاڑ ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں اور وہ ہم سے محبت کرتا ہے ۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے مدینہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ۔ اے اللہ ! میں اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان کے خطے کو حرمت والا قرار دیتا ہوں ، جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا شہر قرار دیا تھا ، اے اللہ ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما ۔

صحیح البخاری ۔2889

13/08/2026

ہم تکلیف ختم نہیں کرسکتے مگر اس کی شدت تو کم کرسکتے ہیں آئیے مل کر خدمت کے اس مشن کو جاری رکھی مکرم فری ایمبولینس بکنگ نمبر897 گوجرہ تا منڈی
رابطہ نمبر 03035252216

انسان زندگی میں بہت کچھ کھو سکتا ہے، مگر اگر ہمت اور حوصلہ باقی ہو تو سمجھ لیجیے کہ ابھی کچھ بھی ختم نہیں ہوا۔ٹوٹے ہوئے ...
09/08/2026

انسان زندگی میں بہت کچھ کھو سکتا ہے، مگر اگر ہمت اور حوصلہ باقی ہو تو سمجھ لیجیے کہ ابھی کچھ بھی ختم نہیں ہوا۔ٹوٹے ہوئے خواب دوبارہ سجائے جا سکتے ہیں، بکھری ہوئی زندگی پھر سے سنواری جا سکتی ہے۔اندھیرے کتنے ہی گہرے کیوں نہ ہوں، حوصلہ رکھنے والے دل اپنے لیے روشنی کا راستہ تلاش کر لیتے ہیں۔ناکامی منزل کا اختتام نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کی ابتدا بھی ہو سکتی ہے۔
دنیا آپ سے بہت کچھ چھین سکتی ہے، مگر آپ کا عزم، آپ کی امید اور آپ کی جدوجہد آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔کبھی کبھی زندگی ہمیں خالی ہاتھ اس لیے کرتی ہے کہ ہم اپنی اصل طاقت کو پہچان سکیں۔بس اپنے دل سے یہ یقین مت جانے دیجیے کہ کل آج سے بہتر ہو سکتا ہے۔
جو شخص گر کر بھی اٹھنے کا حوصلہ رکھتا ہے، اسے زمانے کی کوئی شکست ہمیشہ کے لیے نہیں ہرا سکتی۔اس لیے اگر سب کچھ کھو کر بھی آپ کے اندر امید کی ایک کرن اور آگے بڑھنے کا حوصلہ زندہ ہے، تو یقین جانیے آپ نے کچھ بھی نہیں کھویا۔
کیونکہ حوصلہ زندہ ہو تو انسان اپنی قسمت کے بکھرے ہوئے ورق بھی دوبارہ لکھ سکتا ہے۔ ✨

#امید #حوصلہ #ہمت #انسانیت #زندگی #کامیابی

مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے الحديث النبوى.. ‌يَقُول: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُم أَنْ لَّا يَمُوت إِلَّا بِالْمَدِينَة، فَ...
07/08/2026

مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے
الحديث النبوى..
‌يَقُول: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُم أَنْ لَّا يَمُوت إِلَّا بِالْمَدِينَة، فَلْيَمُت بِهَا، فَإِنَّه مَنْ يَّمُت بِهَا، يُشْفَع لَهُ، أَوْ یُشْهَدُ لَه

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو شخص یہ طاقت رکھتا ہو کہ مدینے میں مرے وہ مدینے میں ہی مرے کیوں کہ جو شخص مدینے میں مرا اس کی شفاعت کی جائے گی۔ یا اس کے لئے(ایمان کی ) گواہی دی جائے گی۔

سلسلہ صحیحہ ۔3583

24/07/2026

ہم تکلیف ختم نہیں کرسکتے مگر اس کی شدت تو کم کرسکتے ہیں آئیے مل کر خدمت کے اس مشن کو جاری رکھی مکرم فری ایمبولینس بکنگ نمبر894 گوہڑی سے گجرات
رابطہ نمبر 03035252216

22/07/2026

ہم تکلیف ختم نہیں کرسکتے مگر اس کی شدت تو کم کرسکتے ہیں آئیے مل کر خدمت کے اس مشن کو جاری رکھی مکرم فری ایمبولینس بکنگ نمبر893 بوسال تا منڈی
رابطہ نمبر 03035252216

بارش اگر زیادہ ہو جائے الحديث النبوى. جَاءَ فَقَالَ : تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتِ السُّبُلُ وَهَلَكَتِ الْمَوَا...
22/07/2026

بارش اگر زیادہ ہو جائے
الحديث النبوى.
جَاءَ فَقَالَ : تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتِ السُّبُلُ وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي فَادْعُ اللَّهَ يُمْسِكْهَا ، فَقَامَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ

ایک آدمی رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ( بارش کی کثرت سے ) گھر گر گئے ہیں راستے بند ہو گئے ہیں چنانچہ آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر دعا کی کہ اے اللہ ! بارش ٹیلوں ، پہاڑیوں ، وادیوں اور باغوں میں برسا ( دعا کے نتیجہ میں ) بادل مدینہ سے اس طرح پھٹ گئے جیسے کپڑا پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے ۔

صحیح البخاری ۔1016

Address

Rukkan

Telephone

03005252216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mukarram Welfare Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share