Piyal Community

Piyal Community This page is dedicated to all people having intetest and care for this beautiful village.

پیال والے سیکٹری بنارس صاحب وفات پا گئے ہیںان کی نماز جنازہ 14 اپریل 2026 دن 11 بجے پیال گاؤں میں ادا کی جاے گیاللہ سے م...
13/04/2026

پیال والے سیکٹری بنارس صاحب وفات پا گئے ہیں
ان کی نماز جنازہ 14 اپریل 2026 دن 11 بجے پیال گاؤں میں ادا کی جاے گی
اللہ سے مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
10/12/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون

11/10/2025

11.10.2025
انا للہ و انا الیہ راجعون
پیال گاؤں والے اورنگزیب، غلام نبی، عمر خطاب کی والدہ محترمہ اور راجہ فضل ربی کی دادی اماں رضآ الہی سے فوت ہوگئی ہیں
نماز جنازہ رات 8 بجے پیال میں ادا ہو گی

10.10.2025
10/10/2025

10.10.2025

23/09/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون

جھٹہ ہتھیال والے فیصل عزیز کیانی کے والد ماسٹر عبدالعزیز کیانی صاحب رضائے الہئ سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے جھٹہ ہتھیال میں ادا کی جائے گی

03/08/2025

سوشل میڈیا کا المیہ۔۔۔!

اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ ایک ایسا نام ہے جو برسوں کی محنت، ذائقے، اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ یہ صرف ایک ریسٹورینٹ نہیں، بلکہ ایک خواب ہے جسے دن رات کی محنت سے حقیقت بنایا گیا۔

حال ہی میں ترنول میں گدھوں کے سلاٹر ہاؤس کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور بغیر تحقیق، بغیر تصدیق، اور بغیر کسی ثبوت کے، لوگوں نے الزام تراشیوں کا رخ سیدھا ملنگ جان کی جانب موڑ دیا۔ کیا کسی نے سوچا کہ کیا واقعی اس مکروہ دھندے کا تعلق اس مشہور بیف پلاؤ سے ہے؟
کیا کسی نے تحقیق کی کہ یہ گوشت کہاں جاتا تھا؟
اب تک کی معلومات کے مطابق تو یہ چائنیز کمپنیز کے لیے کسی مخصوص سائٹ پر سپلائی ہوتا تھا، نہ کہ ریسٹورینٹس کو۔ مگر ہم ہیں کہ ایک کاروبار کو چٹکیوں میں مٹی میں ملانے پر تُلے ہوئے ہیں!

یاد رکھیے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد پوسٹس اور جذباتی تبصرے کسی کی برسوں کی محنت، کسی کا ذریعہ معاش، اور کسی کے خوابوں کا جنازہ نکال سکتے ہیں۔

اگر واقعی کوئی جرم ہوا ہے تو تحقیق اور قانون کا کام ہے اس کا سراغ لگانا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم انصاف کی حمایت کریں، نہ کہ جذباتی من گھڑت کہانیوں سے کسی کا کاروبار برباد کریں۔
اور ہماری انتہا یہ ہے کہ ہم مسلسل میمز بنا رہے ہیں اور ان میمز کا سب سے بڑا ھدف بنوں بیف پلاؤ ہے

کیونکہ ایک مسلمان کی پہچان یہ نہیں کہ وہ بغیر تحقیق الزام لگائے۔۔۔ بلکہ یہ ہے کہ وہ عدل کرے، تحقیق کرے، اور کسی کی عزت کو یوں سرِعام نیلام نہ کرے۔

پوسٹ کرنے سے پہلے سوچیں، کہیں آپ جانے انجانے میں کسی کی روزی، کسی کے خواب، یا کسی کی ساکھ کا قتل تو نہیں کر رہے۔۔۔؟

منقول

03/07/2025

13 جولائ سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے درختوں میں نیم کا درخت 55ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈک پیدا کرتا ہیں۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتا ہے
درخت زندگی ہیں
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ھوگی .اسکے علاوہ بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں
۔۔ درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔۔

آپکی فصل پر میں 🐞 آ چکا ہوںمیرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔ میں تیلے کے...
31/05/2025

آپکی فصل پر میں 🐞 آ چکا ہوں
میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔
میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔
میں تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔
پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔
میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو آپ کی فصل اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا میری
کسانوں اور کچن گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
مجھے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا

پبلک سروس میسج
اے ایس ایگرو فرٹیلائزرز فیصل آباد
Farmer Library کسان لائبریری

03/04/2025

تالاب بناو مہم۔ وقت کی ضرورت
پانی کی شدید کمی کو دیکھتے ہوئی ماسٹر صاحب نے 10000 تالاب بنانے کا پراجیکٹ شروع کیا
ایسا کام ہمارے علاقے کی بھی ضرورت ہے

یہ تصویر ایک ایسے درخت کی ہے جسے پیلے رنگ کی بیل نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ منظر بظاہر خوبصورت اور منفرد لگتا ہے، ل...
08/12/2024

یہ تصویر ایک ایسے درخت کی ہے جسے پیلے رنگ کی بیل نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ منظر بظاہر خوبصورت اور منفرد لگتا ہے، لیکن اس کے اندر ایک گہری حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ یہ بیل، جسے عام زبان میں "آکاس بیل" کہا جاتا ہے، دراصل ایک طفیلی پودا ہے جو درخت کی توانائی اور وسائل کو استعمال کرکے خود کو بڑھاتا ہے۔
یہ قدرتی منظر انسان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر کوئی چیز ظاہری طور پر حسین ہو، تو ضروری نہیں کہ وہ فائدہ مند بھی ہو۔ یہ بیل، درخت کے لیے ایک بوجھ ہے، جو اس کی نشوونما کو روک کر اسے کمزور کر دیتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے زندگی میں کچھ لوگ یا حالات بظاہر خوشنما نظر آتے ہیں، مگر اندرونی طور پر ہماری توانائی اور سکون کو چوس رہے ہوتے ہیں۔
یہ منظر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اپنی زندگی میں ان تعلقات اور رویوں کی شناخت کریں جو ظاہری طور پر دلکش مگر اندرونی طور پر نقصان دہ ہیں۔ وقت پر ان سے نجات پانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ہمارے وجود کی بقا کے لیے لازمی بھی۔ درخت کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اس بیل سے آزاد ہو، اور ہماری زندگی کا سکون بھی ایسے ہی بوجھوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہے۔

Address

Chak Beli Khan Road
Rawalpindi
47750

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Piyal Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share