Ehsas e Zindagi

Ehsas e Zindagi Our main purpose is to revive local Masajids and provide qualified Ullama for children evening classes

جھانگی مسجد محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم ۔ زیر اہتمام ادارہ احساس  زندگی .
08/09/2026

جھانگی مسجد محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم ۔ زیر اہتمام ادارہ احساس زندگی .

چرکی مسجد محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم ۔ زیر اہتمام ادارہ احساس  زندگی ویلفیئر سوسائٹی۔
08/09/2026

چرکی مسجد محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم ۔ زیر اہتمام ادارہ احساس زندگی ویلفیئر سوسائٹی۔

05/04/2026
سالانہ عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات و اسناد و مقابلہ جات بین المساجد Annual Grand Prize Distribution and Certificates ...
02/04/2026

سالانہ عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات و اسناد و مقابلہ جات بین المساجد
Annual Grand Prize Distribution and Certificates Award Ceremony of Inter-Masjid Competitions
Under the auspices of Ehasaas-e-Zindagi Welfare Society, UC Thathi۔

15/12/2025

*خلفائے راشدین کے ناموں کی پینٹنگ* بچوں کو اسلامی تاریخ سے جوڑنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ یہ نام بچوں کو *حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، اور حضرت علی رضی اللہ عنہم* کی سیرت سیکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔پینٹنگ دیکھ کر بچے *سوالات کرتے ہیں* اور اس سے ان کی دینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ پینٹنگ *تعلیمی اور تربیتی ماحول* کو خوبصورت بناتی ہے۔
بچوں کی تعمیری کردار اور تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں احساس زندگی ویلفیئر سوسائٹی یو سی تھاتھی مساجد پروجیکٹ ۔
اللہ تعالیٰ منتظمین ، اساتذہ کرام ، طلبہ اور معاونین کی خیر فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم

30/10/2025

ساتواں سالانہ بین المساجد کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر بچوں کی تعمیری حوصلہ افزائی کے سلسلے میں جامع مسجد الجامعہ انوار القرآن میں بچوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا

کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں منعقد کی گئی پارٹی ایک یادگار تقریب تھی۔ اساتذہ کرام اور طلبہ نے مل کر اس کامیابی کا جشن...
30/10/2025

کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں منعقد کی گئی پارٹی ایک یادگار تقریب تھی۔ اساتذہ کرام اور طلبہ نے مل کر اس کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔۔ جیت کی ٹرافی کو دسترخوان پر کھانوں کے ساتھ طلبہ کے درمیان رکھا گیا۔ ٹیم کے کپتان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اگلے ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ یہ پارٹی نہ صرف کامیابی کا جشن تھی بلکہ ٹیم کے اتحاد اور محنت کی پہچان بھی تھی۔
اس تقریب نے بچوں نے اپنے اپنے گھروں سے کھانا پکوا کر لایا اور ٹیم کے استاد محترم جناب مولانا عزیر حسین صاحب نے اپنی طرف سے بریانی اور مشروبات کا اہتمام کیا ۔
جامع مسجد الجامعہ انوار القرآن گسرور

*ساتواں سالانہ بین المساجد کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر 2025*کرکٹ محض ایک کھیل نہیں، بلکہ ایک ایسی درسگاہ ہے جو زندگی کے اصول، ا...
26/10/2025

*ساتواں سالانہ بین المساجد کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر 2025*
کرکٹ محض ایک کھیل نہیں، بلکہ ایک ایسی درسگاہ ہے جو زندگی کے اصول، اجتماعی شعور، نظم و ضبط، اور محنت کا فلسفہ سکھاتی ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کھیلوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، مگر کرکٹ کو جو خصوصیت حاصل ہے وہ اسے دیگر کھیلوں سے ممتاز کرتی ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹس بچوں کو جسمانی صحت، ذہنی پختگی، اخلاقی تربیت، اور سماجی ہم آہنگی کا حسین امتزاج فراہم کرتے ہیں۔
تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہیں۔ حقیقی تعلیم وہ ہے جو بچے کے اندر نظم و ضبط، برداشت، دیانت داری اور باہمی احترام کے اوصاف پیدا کرے۔ کرکٹ ٹورنامنٹس بچوں کو یہی سکھاتے ہیں کہ کیسے قواعد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔
کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے، جہاں انفرادی مہارت کے باوجود کامیابی اجتماعی کوشش پر منحصر ہوتی ہے۔ بچے جب ٹیم کا حصہ بنتے ہیں تو انہیں یہ سمجھ آتی ہے کہ کامیابی تبھی ممکن ہے جب سب مل کر ایک مقصد کے لیے کام کریں۔ یہ تربیت آگے چل کر تعلیمی میدان، پیشہ ورانہ زندگی، اور معاشرتی کردار میں ان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔
کرکٹ ٹورنامنٹس بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔
کرکٹ سکھاتی ہے کہ جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا؛ اصل کامیابی حوصلہ مندی اور خوش اخلاقی میں ہے۔ جب بچے جیت یا ہار کو خوش دلی سے قبول کرنا سیکھتے ہیں، تو ان کے اندر برداشت اور مثبت سوچ کی عادت پیدا ہوتی ہے۔ یہی وہ اوصاف ہیں جو انہیں ایک متوازن، پرامن اور کامیاب شہری بناتے ہیں۔
جدید دور میں بچے زیادہ تر موبائل اور کمپیوٹر گیمز تک محدود ہو گئے ہیں، جس سے ان کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ کرکٹ جیسے کھیل بچوں کو کھلی فضا میں لاتے ہیں، ان کے جسم کو مضبوط بناتے ہیں، اور دماغ کو تازگی دیتے ہیں۔ صحت مند جسم ہی میں صحت مند دماغ پروان چڑھتا ہے، اور یہی تعلیم کا اصل مقصد بھی ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹس محض کھیل کے مقابلے نہیں، بلکہ بچوں کے لیے زندگی کے عملی اسباق کا میدان ہیں۔ یہ ٹورنامنٹس تعلیم کو عملی شکل دیتے ہیں، کردار سازی کا ذریعہ بنتے ہیں، اور معاشرے میں مثبت توانائی پیدا کرتے ہیں۔
بچوں کی تعمیری کردار سازی اور تعلیمی و اخلاقی نشوونما کے لیے آپ کا ادارہ احساس زندگی ویلفیئر یو سی تھا تھی مساجد پروجیکٹ مصروف عمل ہے اس سلسلے میں ادارہ کے تحت بچوں میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر کھیل کے مقابلہ جات کرائے جاتے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیمی اخلاقی اور جسمانی نشوونما میں مثبت تبدیلی واقع ہو ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ادارہ احساس زندگی ویلفیئر سوسائٹی یو سی تھاتھی مساجد پروجیکٹ کے معاونین منتظمین اور اساتذہ کو ان کی اخلاص کے ساتھ کی گئی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور دارین کی سعادتیں عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم

*پہلا بین المساجد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ*ادارے بچوں کی تعمیری نشوونما میں کھیل کی سرگرمیوں کے ذریعے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بچو...
01/09/2025

*پہلا بین المساجد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ*
ادارے بچوں کی تعمیری نشوونما میں کھیل کی سرگرمیوں کے ذریعے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بچوں کو کھیلنے کے لیے محفوظ صاف اور مناسب جگہ فراہم کر کے جسمانی اور ذہنی صحت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک، قواعد اور صبر و برداشت پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ایسی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی خفیہ صلاحیتوں کو جِلا ملتی ہے اور بچے منفی سرگرمیوں سے بچتے ہوئے تعمیر کاموں میں مصروف ہوتے ہیں۔
بچوں کی انہی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے آپ کے اپنے ادارے یعنی ادارہ احساس زندگی ویلفیئر سوسائٹی یو سی تھاتھی نے بچوں کے درمیان بین المساجد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس کے اہم فوائد درج ذیل ہیں
*شٹل کو مارنے سے توجہ اور رد عمل بہتر ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے*
*اصولوں کی پابندی اور جیت اور ہار کو قبول کرنے کے ساتھ شٹل کو فالو کرنے سے ارتکاز میں بہتری آتی ہے جس سے بچوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملے گی*
بین المساجد بیڈمنٹن ٹورنا منٹ میں احساس زندگی ویلفیئر سوسائٹی یو سی تھاتھی مساجد پروجیکٹ کی آٹھ مساجد کے بچوں نے حصہ لیا۔ بچوں نےایک شاندار مقابلے کا مظاہرہ کیا جس میں سیمی فائنل KS2 کی کلاسز کا جھانگی ، رحیم پور اور پڑاں ،گسرور کی مساجد کے بچوں میں ہوا اور KS3 کی کلاسز رحیم پور ، سہر اور جھانگی، گسرور کے درمیان ہوا جس میں فائنل کے لیے دونوں کلاسز سے رحیم پور مسجد کے بچوں نے فائنل اپنے نام کیا ۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کے منتظمین ، معاونین ، طلبا اور خیر خواہوں کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آمین بجاہ النبی الکریم
30-08-2025

سالانہ ذکر شہداء کربلا کانفرنس اور عرس خواجگان ڈانگری شریفتمام احباب محبت اور عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اس ...
19/07/2025

سالانہ ذکر شہداء کربلا کانفرنس اور عرس خواجگان ڈانگری شریف
تمام احباب محبت اور عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
اس نورانی وجدانی اور روحانی محفل میں شامل ہو کر اپنے عقیدے اور ایمان اور سوز و گداز کو جِلا بخشیں

Address

Main Bazar Thathi, Gujarkhan
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsas e Zindagi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ehsas e Zindagi:

Shortcuts

Share