18/04/2026
*سراج احمد پروانہ صاحب کے نام خراجِ تحسین*
محترم سراج احمد پروانہ صاحب،
آپ نے جس درد مندی اور فیاضی کے ساتھ ایک ضرورت مند خاندان کی مدد کی ہے، وہ بے مثال ہے۔ مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دینا، ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ جیسے لوگ معاشرے کا سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے، آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ یونہی دوسروں کے لیے آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے۔ آمین۔
*چترال یوتھ ویلفیئر سوسائٹی* کی جانب سے آپ کو سلامِ عقیدت Siraj Ahmad Parwana