20/05/2026
Nankana Sahib chamber of commerce and industry
اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان ایک باہمی تعاون کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت چیمبر کے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کو مختلف ٹیسٹس اور اسکیننگ سہولیات پر خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر سردار میاں ندیم نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ننکانہ صاحب میں بھی کولیکشن یونٹ قائم کیا جائے تاکہ مقامی عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید لیبارٹری اور ڈائیگناسٹک سہولیات ان کے اپنے شہر میں میسر آ سکیں۔
یہ اقدام صحت کے شعبے میں عوامی سہولت، بہتر طبی خدمات اور کاروباری برادری کی فلاح کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔