04/10/2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل افراد کے لئے مخصوص ہمت کارڈ کو ٹریول کارڈ میں تبدیل کرنے کا اعلان
سپیشل افراد کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کرنے کا اعلان
سپیشل افراد اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس میں بھی کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے-
15 اکتوبر سے پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افراد ٹریول کارڈ کے طور پر استعمال کرسکیں گے-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ہمت کارڈ کی تعداد 65 ہزار سے زیادہ کرنے کا بھی اعلان
سپیشل افراد وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر بھی ہمت کارڈ حاصل کرسکیں گے-