19/06/2026
لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے اپنے گھروں سے اور اطراف مدینہ گاؤں سے ( مسجد نبوی میں ) باری باری آیا کرتے تھے ۔ لوگ گرد و غبار میں چلے آتے ، گرد میں اٹے ہوئے اور پسینہ میں شرابور ۔ اس قدر پسینہ ہوتا کہ تھمتا نہیں تھا ۔ اسی حالت میں ایک آدمی رسول کریم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے فرمایا کہ تم لوگ اس دن ( جمعہ میں ) غسل کر لیا کرتے تو بہتر ہوتا ۔ 🕊️🕊️🕊️