Soch Aurat

Soch Aurat this page could be an initiative dedicated to empowering women and advocating for their rights.

جمعہ مبارک❤️
08/05/2026

جمعہ مبارک❤️

وہ مجھ سے پوچھتا ہے، "تم اداس کیوں ہو اب؟"وہ ڈھونڈتا ہے میرے آنسوؤں کا کوئی ڈھنگ، کوئی سبب​اسے میں کیا بتاؤں کہ اداسی بھ...
07/05/2026

وہ مجھ سے پوچھتا ہے،
"تم اداس کیوں ہو اب؟"
وہ ڈھونڈتا ہے میرے آنسوؤں کا کوئی ڈھنگ،
کوئی سبب
​اسے میں کیا بتاؤں کہ اداسی بھی اک موسم ہے
کبھی یہ بن بتائے آتی ہے،
جیسے کوئی ادھورا خواب
​مجھے بہانے بنانے کا ہنر کبھی آیا ہی نہیں
میں سچ کو جھوٹ کے پردے میں چھپا پایا ہی نہیں
​میں کہہ نہیں پاتا کہ یہ بوجھ کسی واقعے کا نہیں
یہ تو بس اک خالی پن ہے، جو بھرتا ہی نہیں
​وہ چاہتا ہے میں کسی دکھ کی وضاحت کروں
اپنی خاموشیوں کی تھوڑی سی صراحت کروں
​مگر میری آنکھیں تو بس آئینہ دکھاتی ہیں
وہ چھپانا بھی چاہیں، تو سب بتا دیتی ہیں
​کاش وہ سمجھ پاتا کہ اداسی بھی اک بات ہے
جو کبھی دن کی تپش ہے، تو کبھی لمبی رات ہے
​بغیر کسی وجہ کے بھی تو دل بھر آتا ہے
اور مجھ کو بہانا بنانا... اب بھی نہیں آتا ہے!​




International Journalist Day" later in the year (November 19), May 3 is the primary global event recognized by the UN an...
03/05/2026

International Journalist Day" later in the year (November 19), May 3 is the primary global event recognized by the UN and UNESCO to celebrate the fundamental principles of press freedom and to pay tribute to journalists like Afshan Kiani who provide essential information to the world.

دوسروں کی طلاقیں کروانے والی کی اپنی طلاق ہو گئی.  ملک میں جوتش پر کوئی قانونی پابندی نہیں، اس لیے یہ میڈیا پر عام ہے۔ ش...
24/04/2026

دوسروں کی طلاقیں کروانے والی کی اپنی طلاق ہو گئی. ملک میں جوتش پر کوئی قانونی پابندی نہیں، اس لیے یہ میڈیا پر عام ہے۔ شریعت: اسلام میں مستقبل کا حال بتانا غیب کے علم میں مداخلت اور ناجائز ہے۔ پاکستان میں یہ عمل قانونی طور پر آزاد مگر شرعی طور پر ممنوع ہے۔

16/04/2026
11/04/2026

ایران، امریکہ اور ثالث پاکستان
تینوں فریقین کے 4،4 رکنی اعلیٰ سطحی پینلز

04/04/2026

☔️ ゚ ❤️

اسلام آباد کی عمارہ، پاک فضائیہ میں آفیسر تھیں۔ انکی شادی 2015ء میں وقاص رشید سے ہوئی، بچے بھی ہوئے لیکن تعلقات خراب ہوت...
04/04/2026

اسلام آباد کی عمارہ، پاک فضائیہ میں آفیسر تھیں۔ انکی شادی 2015ء میں وقاص رشید سے ہوئی، بچے بھی ہوئے لیکن تعلقات خراب ہوتے گئے، بلآخر جنوری 2021ء میں وہ شوہر کے گھر سے آگئیں اور فیملی کورٹ میں خلع، خرچہ اور جہیز واپسی کا کیس کر دیا۔ وقاص نے جواب جمع کروایا کہ اسے جہیز میں کچھ نہ ملا تھا، سب سامان شادی کے بعد میں نے خود بنایا۔

فیملی کورٹ نے بچوں کا ماہانہ خرچ مقرر کیا اور جہیز کی اشیاء کی متبادل قیمت کا 30 فیصد ادا کرنے کا حکم دیا۔ عمارہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپیل کی کہ متبادل قیمت کم ہے، وقاص نے کہا خاتون، جہیز کے سامان اور اسکی متبادل قیمت کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے یہ 30 فیصد بھی ناجائز ہے، ختم کیا جائے۔ عدالت نے وقاص کا موقف تسلیم کرتے ہوئے عمارہ کی اپیل خارج کر دی۔ عمارہ نے اسکے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کر دی۔

ہائیکورٹ میں عمارہ نے وکیل کرنے کے بجائے اپنا کیس خود لڑا، کہا کہ چونکہ وہ ائیر فورس میں تھیں تو تبادلوں کے پیش نظر اسکے والدین نے شادی کے موقع پر بھاری فرنیچر یا سامان کے بجائے نقد رقم دی تھی۔ اسکی تنخواہ اور یہ رقم شادی کے بعد مختلف گھریلو سامان کی خریداری میں خرچ ہوتی رہی۔ کلٹس کار لیز پر لی گئی اور اسکی ڈاؤن پیمنٹ اس نے ادا کی۔ بیوی کا جہیز اور ذاتی سامان اس کی خالصتاً اپنی ملکیت ہوتا ہے، اور اگر وہ اصل حالت میں واپس نہ کیا جائے تو وہ اس کی مکمل متبادل مالیت کی حقدار ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور گذشتہ ماہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ وقاص نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو زندگی کی تمام تر سہولیات (اے سی، فریج، گاڑی، واشنگ مشین وغیرہ) فراہم کی ہیں۔ جب بیوی کی تنخواہ بنک اسٹیٹمنٹ کے مطابق مشترکہ خاندانی اخراجات میں استعمال ہو رہی تھی، تو یہ تمام اشیاء مشترکہ طور پر خریدی گئی تصور ہوں گی۔ سامان جہیز کو ثابت کرنے کیلئے اکیلی خاتون کا بیان کافی ہوتا ہے، والدین کی گواہی ضروری نہیں جیسا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ نے سمجھا ہے۔ پرانے اور استعمال شدہ جہیز کی مالیت کے تعین کے لیے فیملی کورٹ موجودہ مارکیٹ ویلیو، سامان کی اوسط عمر، استعمال کے سال، جذباتی لگاؤ، اور OLX، فیس بک مارکیٹ، زمین ڈاٹ کام جیسے پلیٹ فارمز سے قیمت کا تعین کرے۔

شادی کے بعد بننے والے اثاثوں یعنیMatrimonial Property کو علیحدگی کی صورت میں منصفانہ تقسیم کی جائے۔ اگرچہ اسلام میں ایسا حکم موجود نہیں، لیکن اس سے منع بھی نہیں کیا گیا ۔ خواتین گھریلو کام کاج، بچوں کی پرورش اور خاندان کی دیکھ بھال میں جو محنت کرتی ہیں اسی محنت کی وجہ سے شوہر باہر جا کر کما اور جائیداد بنا پاتا ہے۔ مغرب کے علاوہ ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی اور چند دیگر اسلامی ممالک میں طلاق کے وقت ازدواجی اثاثوں کی مساوی یا منصفانہ تقسیم کے قوانین موجود ہیں۔

علیحدگی کی صورت میں ازدواجی اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے قانون سازی کی جائے یا پھر نکاح نامہ میں ایک نیا کالم شامل کیا جائے جس میں یہ شرط درج ہو کہ شادی کے بعد شوہر جو بھی جائیداد بنائے گا، وہ بیوی کے ساتھ برابر تقسیم ہوگی۔ یہ بھی نہ ہو تو سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر لڑکیوں کو اس حق سے آگاہی دی جائے تاکہ وہ موجودہ نکاح نامہ کے کالم 18 میں شادی کے بعد بننے والے اثاثوں کی طلاق کی صورت میں مساوی تقسیم کی شرط خود درج کروا سکیں۔

موجودہ کیس میں کلٹس گاڑی ازدواجی اثاثہ ہے کہ اسکی ابتدائی رقم خاتون نے ادا کی۔ فیملی کورٹ ان امور کو سامنے رکھتے ہوئے جہیز کا فیصلہ دوبارہ کرے۔ عدالت نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے کیس واپس فیملی کورٹ کو بھیج دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
☆ بلاتبصرہ

از: محمد رضوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی وال سے

Address

Civic Center Bahria 4
Rawalpindi
540000

Telephone

+3215781328

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soch Aurat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Soch Aurat:

Share