Daghal Youth Union

Daghal Youth Union Creation of Social Awareness among the people for identification of social needs in their contribution to community development and welfare program.

29/01/2024

صدر داہگل یوتھ یونین : ملک احتشام
جرنل سیکرٹری : ملک یاسر
کریڈٹ ینگسٹر : ملک سفیر رفیق
۲۹ جنوری ۲۰۲۴

الحمداللہ آج موضع داہگل میں موجود ۶کنال جگہ کو داہگل یوتھ یونین کی کاوشوں سے مکمل طور پر نشان لگاکر ڈی ایچ اے اور گارڈن ولاز سےعلیحدہ کر لیا گیا ہے ۔ یہ جگہ داہگل کے بزرگوں نے ہسپتال کے لیے مختص کروائی تھی۔ آج یہ جگہ پورے داہگل کے لیے ایک قیمتی آثاثہ ہے ۔یہ سب داہگل کے جوانوں اور بزرگوں کی محنت اور اتفاق کا نتیجہ ہے ۔

22/01/2024

آج مورخہ ۲۱جنوری ۲۰۲۴ کو داہگل گاؤں میں ایک کارنر میٹنگ ملک وقاص کے گھرمنعقد کی گئی ۔ جس میں گاؤں داہگل میں موجود تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اتفاق ہوا ۔ داہگل یوتھ یونین کی خصوصی شرکت اور اپنے گاؤں کے تمام مطالبات پیش کیے گئے - اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ گاؤں کے مفادات کو کسی بھی چیز سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا ۔ گاؤں کے معززین نے نوجوانوں کی بات کو سراہا ۔

18/01/2024

داہگل یوتھ یونین کی مورخہ ۱۷ جنوری ۲۰۲۴ کو ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی۔ جس میں آئیندہ الیکشن اور گاؤں داہگل کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور الیکشن ۲۰۲۴ پر بھر پور انداز میں حصہ لینے پر تمام ساتھیوں نے بھرپور یقین دلایا ۔
منجانب : داہگل یوتھ یونین

30/10/2023
02/10/2023

کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے۔

#داہگل #یوتھ #یونین

داہگل یوتھ یونین کی کوششوں سے بجلی کی ۵۰ سال پرانی تاروں کی تبدیلی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ الحمداللہ
09/09/2023

داہگل یوتھ یونین کی کوششوں سے بجلی کی ۵۰ سال پرانی تاروں کی تبدیلی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ الحمداللہ

داہگل یوتھ یونین
09/09/2023

داہگل یوتھ یونین

04/09/2023

اگر آپ بجلی کے بڑھتے ریٹس پر یونہی چپ سادھے بیٹھے رہے تو لکھ لیجیے ایک دن بجلی کا بل آپ کی آمدنی کے برابر آ جائے گا ۔۔۔۔ کہ نیپرا دسمبر تک مزید تیرہ روپے فی یونٹ اضافے کی کوشش میں ہے ، یعنی 73 روپے فی یونٹ ۔۔۔..... حکومتی مظالم اوور بلنگ اور بجاہ ٹیکسز کے خلاف پر زور عوامی تحریک و احتجاج مورخہ 6 ستمبر 2023 صبح 10 بجے گاؤں دائیگل مین اڈیالہ روڈ پر کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ گاؤں دائیگل سے ملحقہ علاقے (ڈھوک جھگ۔۔۔ڈھوک منگا ۔۔گورکھپور گلشن شمال گارڈن ولاز حبیب لائن) کے تمام لوگوں سے بھرپور شرکت کی اپیل ۔۔۔۔۔۔۔اب نہیں بولو گے ۔۔۔ تو کب بولو گے۔۔منجانب( دائیگل یوتھ یونین)

داہگل یوتھ یونین آج شام عصر کی نماز کے بعد ایک ہنگامی میٹنگ کال کی گئی،جس میں تمام ساتھیوں نے شرکت کی ۔ موضع داہگل کے قب...
05/05/2023

داہگل یوتھ یونین

آج شام عصر کی نماز کے بعد ایک ہنگامی میٹنگ کال کی گئی،جس میں تمام ساتھیوں نے شرکت کی ۔ موضع داہگل کے قبرستان کی مکمل نشان دہی کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ سب دوستوں نے مل بیٹھ کر احسن طریقے اپنی رائے کا اظہار کیا اور جلد از جلد داہگل کے اس قیمتی اثاثے کو چار دیواری میں پابند کرنے کے بارے میں رائے دی ۔ چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے اس قدیمی قبرستان میں موجود قبروں کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے ۔ مین اڈیالہ روڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے راہ گزر کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں ۔ جنگلی جانور قبروں کی بے ہرمتی کرتے ہیں ۔ جس سے چھٹکارا صرف دیوار لگا کر ہی ممکن ہے ۔

توجہ فرمائیںچونکہ گندم کا سیزن اور گندم گاہنے کے دوران کسان حضرات آپ کو تازہ دودھ مہیا کرنے کے لیے اپنے جانوروں کے لیے ب...
30/04/2023

توجہ فرمائیں
چونکہ گندم کا سیزن اور گندم گاہنے کے دوران کسان حضرات آپ کو تازہ دودھ مہیا کرنے کے لیے اپنے جانوروں کے لیے بھوسہ بناتے ہیں جیسے چارہ کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا امر مجبوری تھریشر کا رخ ہوا کے دباؤ کی جانب کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ ضائع نہ ہو۔
اگر ہوا کی مخالف سمت میں رخ رکھیں گے تو بھوسہ پھیل کر ضائع ہونے کا امکان رہتا ہے۔
لہذا نرم مزاج لوگ فیس ماسک کا استعمال کریں ناں کہ بیچارے کسانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا شکار ہوں شکریہ۔

داہگل یوتھ یونئین کی ایک اور کاوش، عدصہ دراز سے  داہگل کے مین سٹاپ پر  کچرے کے ڈھیر سے علاقے میں گندگی اور بدبو پھیلی ہو...
13/01/2023

داہگل یوتھ یونئین کی ایک اور کاوش، عدصہ دراز سے داہگل کے مین سٹاپ پر کچرے کے ڈھیر سے علاقے میں گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی تھی۔ داہگل کے جوانوں نے اپنی کوششوں سے اس دیرینہ مسلئے کو حل کیا ۔ایک ڈسٹبین بھی نسب کروا دی گئی ہے۔ اہل علاقہ مل کر موضع داہگل کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
منجانب: داہگل یوتھ یوننین

Address

Daghal Post Office Khas Tehsil District Rawalpindi
Rawalpindi
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daghal Youth Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Daghal Youth Union:

Share