Usman bin Affan - maddrassa

Usman bin Affan - maddrassa اسلامی تعلیمی مرکز جہاں ہر قسم کی عمر کے افراد کی اصلاحی تربیت کی جاتی ہے

08/04/2024

اسلامی تعلیمی مرکز جہاں ہر قسم کی عمر کے افراد کی اصلاحی تربیت کی جاتی ہے

15/03/2024

آج جمعہ میں مفتی صاحب نے لوگوں سے کہا مجھ سے رمضان کے متعلق سوال کرو،
تو کسی ایک ساتھی نے پوچھا :پاگل کے روزے کے بارے میں کیا حکم ہے۔
تو انہوں نے پاگل کے بارے میں کیا پوچھتے ہو وہ جو مرضی کرے،
پھر کہنے لگے ایک لطیفہ سناتا ہوں
ایک عورت نے اپنے شوہر سے پوچھا: اگر میں مر جاو تو کیا تم دوسری شادی کر لو گے،
آدمی نے کہا: تم کیا کہہ رہی ہو اگر تمہیں کچھ ہو گیا تو میں تو پاگل ہی ہو جاؤں گا،اور دل میں یہی سوچ رہا تھا کہ پاگل کا کیا اعتبار کچھ بھی کر سکتا ہے،چاہے دوسری کرے یا تیسری۔۔۔
متین احمد ،راولپنڈی

18/02/2024
الحمدللہ مدرسہ عثمان بن عفان ڈھوک منگٹال راولپنڈی میں تعلیمی سال خیر و عافیت سے مکمل ہوا اور آج بچوں کے نتائج کا اعلان ک...
13/02/2024

الحمدللہ مدرسہ عثمان بن عفان ڈھوک منگٹال راولپنڈی میں تعلیمی سال خیر و عافیت سے مکمل ہوا اور آج بچوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔
ہمارے مدرسہ محلہ کہ سطح پر ہے تو یہاں چھٹیاں نہیں دی جاتی تو تعلیمی سلسلہ بھی دوبارہ سے شروع ہو رہا ہے۔۔۔
یہاں ابتدائی کلاس سے دسویں کلاس تک
اور درجہ اولٰی سے درجہ ثالثہ تک
تعلیمی درجات موجود ہیں۔۔
اللہ اس مدرسہ کو علم کا گہورا بنا دے۔۔
اور اساتذہ جو فی سبیل اللہ یہاں وقت دیتے ہیں۔اللہ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔۔
آمین۔۔

02/02/2024

زندگی میں زیادہ کمائی اہمیت نہیں رکھتی ،بلکہ اہمیت یہ بات رکھتی ہے آپ کے پاس جو دستیاب وسائل ہیں ان کو اچھے سے مینج کرنا آ جائے، جس دن آپ کو منیجمنٹ آ گئی اس دن آپ کی ترقی کا سفر شروع ہو جائے گا،
کیونکہ ہر بندہ مختلف حالات میں پیدا ہوا ہے،
جیسا کہ اللہ کے نبی پر تھجد فرض تھی آپ ﷺ کو اللہ نے فرمایا تھا "فاذا فرغت فانصب" جب دین کی تبلیغ سے فراغت ملے تو رات کو تھجد میں اس طرح کھڑے ہو (جیسے کوئی چیز نصب کر دی جاتی ہے)،پھر اللہ کے نبی ﷺ ساری ساری رات عبادت میں مصروف رہتے پھر اللہ نے اپنے نبی کی یہ حالت دیکھی تھی حکم میں تخفیف کر دی اور یا ایھا المزمل کہہ کر فرمایا "قم الیل الا قلیلا نصفہ او انقص" رات کو عبادت تو کرو مگر آدھی رات یا مزید کم کر دو۔۔۔۔ اب یہ حکم صرف اللہ کے نبی کے ساتھ خاص تھا، ہم پوری کوشش کر کے بھی اس پر دوام نہیں کر سکتے کیونکہ اللہ نے ہمیں اس کی طاقت ہی نہیں دی،
اسی مثال کو مد نظر رکھیں تو واضح ہو جاتا ہے کہ ہر شخص اپنے حالات کے مطابق ہی زندگی بسر کرتا ہے،
اگر علمی گھرانہ ہے تو ان میں بڑے بڑے اولیاء علماء پیدا ہوتے رہیں گے،
اگر ڈاکٹروں کے خاندان سے ہے تو خاندان کا ہر دوسرا بندا ڈاکٹر ہو گا
اسی طرح مالی حالات بھی ہیں کسی بندے کے لئے موٹر سائیکل لینا بھی بہت بڑی کامیابی ہے اور کسی بندے کے گھر کے باہر کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں،
ایک بندے نے اپنے رکشہ میں لکھ کر لگایا تھا یہ سب کچھ ماں کی دعا کی وجہ سے ہے، کسی نے اس سے پوچھا تیری ماں تجھے کچھ اچھی دعا نہیں دے سکتی تھی یہ رکشہ چلانے کی ہی دعا دی تھی،
اس نے جواب دیا بات رکشہ کی نہیں بات حالات کی ہے اب میں جب رات کو واپس جاتا ہوں تو راشن لے کر جاتا ہوں گھر میں کھانا بھی تین وقت پکتا ہے اور لباس بھی اچھا پہنتے ہیں، اور ایک وقت وہ تھا نہ تن پر کپڑا ہوتا تھا نہ پیٹ بھرنے کے لئے کھانا،
تو میں اس وقت کے مقابلے میں اپنے حالات دیکھتا ہوں تو یہ سب میرے لئے بہت زیادہ ہے۔
تو اتنی لمبی تحریر کا مقصد بھی یہ ہے کہ آپ محنت ضرور کریں مگر اپنے حالات کا موازنہ دوسروں سے مت کریں کیونکہ خدا نے اگر آپ کو الگ شناخت دے کر دنیا میں بھیجا ہے تو نصیب بھی سب سے الگ ہے
اس لئے جو دسترس میں ہے اس کو مینج کرنا سیکھیں کثرت سے پناہ مانگیں یہ ایسی دوڑ ہے جس کی کوئی انتہاء نہیں
محنت کرتے رہیں اور اپنے موجودہ حالات میں خوشیوں کے مواقع پیدا کرے، خدا آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
متین احمد 2 فروری 2024

اگر آپ زکوۃ ادا کرنے کا مختصر طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کےلئے ہی ہے
02/06/2023

اگر آپ زکوۃ ادا کرنے کا مختصر طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کےلئے ہی ہے

،اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ زکوٰۃ کس طرح ادا کرنی ہے اور زکوٰۃ کون سے لوگ ادا کریں گے،بہت ہی آسان طریقہ سے اس میں سمجھایا گیا ہے کہ زکوٰۃ کو کیسے نکالنا ہے...

Address

Madrassa Usman Bin Affan , Near Masjid Zulnorain
Rawalpindi
460000

Opening Hours

Monday 07:00 - 21:00
Tuesday 07:00 - 21:00
Wednesday 07:00 - 21:00
Thursday 07:00 - 12:00
Saturday 07:00 - 21:00
Sunday 07:00 - 21:00

Telephone

+923208545309

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman bin Affan - maddrassa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Usman bin Affan - maddrassa:

Share