Al khidmat Foundation Rajan pur

Al khidmat Foundation Rajan pur زندگی وہ جو دوسروں کیلئے جئے

08/07/2026

الحمدللہ 🤍
بچہ اب صحت مند ہے اور ضرورت کا سامان ان تک پہنچ گیا

خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے اس میں آپکی مدد ہر موڑ پر لازمی ہے

💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

01/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس اب راجن پور میں دستیاب ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کی جانب سے مستحق اور ضرورت مند کاروباری حضرات کو بلا سود قرض فراہم کیا گیا، تاکہ وہ اپنے کا...
12/06/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کی جانب سے مستحق اور ضرورت مند کاروباری حضرات کو بلا سود قرض فراہم کیا گیا، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکیں اور رزقِ حلال کے حصول
میں مزید ترقی کر سکیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے فنانس سیکرٹری مدثر یعقوب نے مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم کیے
اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور انہیں خود کفالت کی منزل تک پہنچائے۔ آمین۔

09/06/2026

السلام علیکم

آپ سب کے تعاون، اعتماد اور بھروسے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ الحمدللہ، اب تک موصول ہونے والی رقم سے ہم نے فوری طور پر راشن کا سامان , فوت ہوگئے بچے کی تدفین کے لیے نقد امداد بچے کی والدہ کے حوالے کر دی ہے۔

ان شاء اللہ آپ کی امانت مستحقین تک پہنچانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تاہم بچے کو فوری طبی امداد اور علاج کی اشد ضرورت ہے۔ ادویات اور دیگر طبی اخراجات کے لیے مزید تعاون درکار ہے۔

تمام مخیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد فراہم کریں تاکہ بچے کا علاج بروقت ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
Al khidmat foundation Rajanpur
MCB bank Rajanpur
Account number : 0050602010090364

السلام علیکمآپ سب کے تعاون، اعتماد اور بھروسے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ الحمدللہ، اب تک موصول ہونے والی رقم سے ہم نے ف...
09/06/2026

السلام علیکم

آپ سب کے تعاون، اعتماد اور بھروسے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ الحمدللہ، اب تک موصول ہونے والی رقم سے ہم نے فوری طور پر راشن کا سامان , فوت ہوگئے بچے کی تدفین کے لیے نقد امداد بچے کی والدہ کے حوالے کر دی ہے۔

ان شاء اللہ آپ کی امانت مستحقین تک پہنچانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تاہم بچے کو فوری طبی امداد اور علاج کی اشد ضرورت ہے۔ ادویات اور دیگر طبی اخراجات کے لیے مزید تعاون درکار ہے۔

تمام مخیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد فراہم کریں تاکہ بچے کا علاج بروقت ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
Al khidmat foundation Rajanpur
MCB bank Rajanpur
Account number : 0050602010090364

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے شعبہ آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹ مٹھن ، راجن پور ،فاضل پ...
20/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے شعبہ آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹ مٹھن ، راجن پور ،فاضل پور ، محمد پور اور جام پور میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا
ٹرینر شکیل جان نے بچوں کے مابین ٹیم ورک جیسے موضوع پر مقابلہ جات اور گیمز کا انعقاد کرکے انہیں منظم انداز میں اجتماعی طور پر کامیاب ہونے کی عملی مشق کرائی
ملٹی میڈیا کے زریعے انہیں ٹیم ورک کی ویڈیوز دکھائی گئیں
سیشنز کے دوران معزز مہمانان رانا راشد لطیف ، محمد کاشف ظہور ، حافظ اورنگزیب گشکوری ، محمد نعمان سومرو نے ماں کے عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو فرمائی اور سیشن کے آخر میں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن مختلف شہروں کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 300 آرفن بچوں کی تعلیمی و مالی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ۔ جس میں ماہانہ تربیتی پروگرام بھی شامل ہوتا ہے ۔تربیتی پروگرام میں طلبا و طالبات کی جسمانی ، اصلاحی اور روحانی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔۔
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت کلسٹر جام پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر ایک تربیتی سیشن ک...
21/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت کلسٹر جام پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا
سیشن میں طلبا و طالبات نے مہربانی جیسے موضوع پر ایک دوسرے کے ساتھ ائیدیاز شئیر کیے کہ کیسے ہم اپنی ذات کو ایک دوسرے کے لیے مہربان بنا سکتے ہیں
ٹرینر شکیل جان نے بچوں کو کھیل کھیل میں ایک عملی سرگرمی کرائی جس میں بچوں سے چارٹ پر درخت بنوایا اور پھر پتوں پر صحت مند زندگی گزارنے کے وہ جملے / الفاظ لکھوائے جو بچوں نے ایک دوسرے سے شئیر کیے ہوئے تھے ۔
تربیتی سیشن میں شریک معزز مہمانان
جام احمد علی آرائیں صاحب
سینئیر صحافی روزنامہ نوائے وقت
محمد کاشف ظہور صاحب
منیجنگ ڈائریکٹر
دی لیڈر سکول سسٹم جام پور
محترم اعجاز الغفار صاحب
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جام پور
نے بچوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی ۔ آخر میں معزز مہمانان کے ہاتھوں بچوں میں انعامات تقسیم بھی کیے گئے اور ان کی ریفریشمنٹ بھی کی گئی ۔۔۔
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

20/04/2026
مدثر یعقوبفنانس سیکریٹری، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجنپوراراکانِ ضلع راجنپور کے اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی سہ ماہی  رپورٹ ...
19/04/2026

مدثر یعقوب
فنانس سیکریٹری، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجنپور
اراکانِ ضلع راجنپور کے اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی سہ ماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مدثر یعقوب نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف فلاحی منصوبوں میں مؤثر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

الخدمت جو نام ہے اعتماد کا ۔۔۔۔آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت راجن پور اور فاضل پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر تربیتی سیش...
16/04/2026

الخدمت جو نام ہے اعتماد کا ۔۔۔۔
آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت راجن پور اور فاضل پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔
طلبا و طالبات کے مابین صحت مند رہنے کے لیے کون سی غذا اور کون سی سرگرمیاں ضروری ہیں کے عنوان پر سرگرمی منعقد کرائی گئی ۔ علاؤہ ازیں مہربانی جیسے خوب صورت موضوع پر ایک عملی مشق جس میں بچوں نے ایک درخت بنا کر اس پر مہربانی کے کلمات پر مشتمل پتے لگائے اور مہربانی کے تصور کو آپس میں شئیر کیا
تربیتی سیشن کے ٹرینر شکیل جان نے بچوں کو صحت اور مہربانی کے نکات پر ایکٹیویٹیز کرائیں
معزز مہمانان
میاں عرفان خالد
صدر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن راجن پور
عبدالمالک قریشی
منیجنگ ڈائریکٹر کیو مارٹ راجن پور
چوہدری فاروق اعظم
منیجنگ ڈائریکٹر
قرطبہ ٹریڈرز فاضل پور
نے بچوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔۔۔۔
شکیل جان
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

Address

نزد النور سکول کینال روڈ فاضل پور
Rajanpur
33500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al khidmat Foundation Rajan pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share