Aaja with Raja

Aaja with Raja Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aaja with Raja, Community Organization, Hakeem Colony, Rajanpur.

مصر Egypt کے ‏فرعون ہم سے 7000 سال پہلے ٹیکنالوجی اور سائنس میں ہم سے بہت آگے تھے۔ یہ سات ہزار سال قبل سات سو کلو میٹر د...
05/03/2026

مصر Egypt کے ‏فرعون ہم سے 7000 سال پہلے ٹیکنالوجی اور سائنس میں ہم سے بہت آگے تھے۔ یہ سات ہزار سال قبل سات سو کلو میٹر دور سے ایک کروڑ پتھر مصر لائے- ہر ایک پتھر 25 سے 28 سو ٹن وزنی تھا- یہ ون پیس تھا اور یہ پہاڑ سے چوڑائی میں کاٹا گیا تھا-

یہ پتھر صحرا کے عین درمیان 170 میٹر کی بلندی پر لگائے گئے- ‏قدیم مصری آرکیٹیک نے 8 ہزار سال قبل ایسا ڈیزائن بنایا جو ہر طرف سے بند بھی تھا لیکن بندش کے باوجود اندر سورج کی روشنی بھی آتی تھی , اندر کا درجہ حرارت بھی باہر کے ٹمپریچر سے کم تھا - اُن لوگوں نے 8 ہزار سال قبل لاشوں کو محفوظ کرنے کا طریقہ بھی ایجاد کر لیا تھا-

یہ خوراک کو ہزار سال ‏تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بھی جان گئے تھے - قاہرہ کے علاقے گیزہ Giza کے بڑے اہرام میں 23 لاکھ بڑے پتھر ہیں - ابوالہول دنیا کا سب سے بڑا ون پیس اسٹرکچر ہے اور یہ لوگ جانتے تھے کہ شہد دنیا کی واحد خوراک ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتی - اہراموں میں سے 5 ہزار سال پرانا شہد نکلا اور یہ مکمل طور پر ‏استعمال کے قابل تھا-

یہ لوگ کمال تھے پر اُن میں یہ خرابی تھی کہ یہ تکبر کرتے تھے اور اِسی لئے اُن لوگوں نے اللّٰه کو یکتا ماننے سے انکار کیا - اللّٰه تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں چنانچہ یہ پکڑ میں آ گئے اور عبرت کا یوں نشان بنے کہ آج تک نشان عبرت ہیں - جس نے رب کیلئے ‏جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیونکہ علم کی پہچان عاجزی ہے اور جاہل کی پہچان تکبر ھے ...!!! فرمانِ مصطفی ﷺ ہے کہ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہو گا وہ جنت میں نہیں جائے گا (مسلم شریف، حدیث نمبر 91)۔

یہ ایک نہایت تاریخی اور یادگار لمحہ ہے! 10 ستمبر 1910 کا وہ دن کشتی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا، ج...
13/02/2026

یہ ایک نہایت تاریخی اور یادگار لمحہ ہے! 10 ستمبر 1910 کا وہ دن کشتی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا، جب رستمِ زماں گاما پہلوان اور پولینڈ کے عظیم پہلوان اسٹینسلاؤس زیبسکو (Stanislaus Zbyszko) پہلی بار آمنے سامنے آئے۔
اس میچ کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق یہ ہیں:
* عالمی ٹائٹل کا مقابلہ: یہ 'جان بل' ٹورنامنٹ کا فائنل تھا جس میں ورلڈ چیمپیئن شپ کا فیصلہ ہونا تھا۔
* ایک طویل مقابلہ: یہ مقابلہ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ گاما پہلوان کی طاقت اور داؤ پیچ کا عالم یہ تھا کہ زیبسکو زیادہ تر وقت دفاعی پوزیشن میں رہے اور زمین سے چمٹے رہے تاکہ چت نہ ہو سکیں۔
* نتیجہ: تقریباً تین گھنٹے کی مسلسل کشتی کے بعد یہ مقابلہ برابری (Draw) پر ختم ہوا، کیونکہ زیبسکو نے گاما کے حملوں سے بچنے کے لیے دفاعی حکمتِ عملی اپنائے رکھی۔
* ری میچ: ان کا دوبارہ مقابلہ ایک ہفتے بعد ہونا تھا، لیکن زیبسکو میدان میں نہیں آئے، جس کے بعد گاما پہلوان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

 #سیاست ایک یہودی روس چھوڑکر اسرائیل کیلیے روانہ ہوا۔۔۔ ائیر پورٹ پر اسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو لینن کا ایک مجسمہ بر ...
13/02/2026

#سیاست
ایک یہودی روس چھوڑکر اسرائیل کیلیے روانہ ہوا۔۔۔ ائیر پورٹ پر اسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو لینن کا ایک مجسمہ بر آمد ہوا۔ انسپکٹر نے پوچھا: یہ کیا ہے۔۔؟
یہودی نے کہا: جناب آپ نے غلط سوال کیا ہے۔۔۔آپ کو کہنا چاہیئے تھا یہ کون ہے۔۔؟
یہ لینن ہے، جس نے اشتراکیت کے ذریعے روسی قوم کی خدمت کی، میں ان کا بڑا فین ہوں اس لیے یادگار کے طورپر انکا مجسمہ اپنےساتھ لےجارہا ہوں، روسی انسپکٹر بڑا متاثرا ہوا اور کہا:
جاؤ ٹھیک ہے۔۔
یہودی روس سے تل ابیب ائر پورٹ پر اترا تو ان کے سامان کی تلاشی لی گئی اور وہی مجسمہ برآمد ہوا تو انسپکٹر نے پوچھا : یہ کیا ہے۔۔؟
یہودی: آپ کا سوال غلط ہے، آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ یہ کون ہے۔۔؟
یہ مجرم لینن ہے۔۔۔یہی وہ پاگل ہے،جس کی وجہ سے میں روس چھوڑنے پر مجبور ہوا۔۔!!
اس کا مجسمہ یادگار کے طور پر میں اپنے ساتھ لایا ہوں، تاکہ صبح و شام اس کو دیکھ کر اس پر لعنت بھیج سکوں۔۔
اسرائیلی انسپکٹر متاثرا ہوا اور کہا: جاؤ ٹھیک ہے۔۔
یہودی اپنے گھر میں داخل ہو تا ہے اور مجسمہ نکال کر گھر کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھتا ہے۔۔
خیریت سے اسرئیل پہنچنے پر اس کے رشتہ دار ملنے آتے ہیں اور اس کا ایک بھتیجا بھی آتا ہےجو اس سے پوچھتا ہے: یہ کون ہے۔۔؟
یہودی چھوٹے سے کہتا ہےکہ تمہارا سوال غلط ہے، یہ کہنا چاہیے تھا کہ یہ کیا ہے۔۔؟
یہ دس کلو سونا ہے اس کو بغیر کسٹم کےلانا تھا،میں نے اسکا مجسمہ بنوایا اور بغیرکسی ٹیکس اور کسٹم کے لانے میں کامیاب ہوگیا۔۔
جمہوری سیاست دان اسی یہودی کے شاگرد ہیں۔۔
منقول

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں CAMELL پر بحث ہوتی رہی۔ پندرہ منٹ تک چیئرمین سینیٹ کمیٹی سمیت ارکان سمجھتے رہے کہ یہ اونٹوں کا ...
12/02/2026

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں CAMELL پر بحث ہوتی رہی۔ پندرہ منٹ تک چیئرمین سینیٹ کمیٹی سمیت ارکان سمجھتے رہے کہ یہ اونٹوں کا کوئی پراجیکٹ ہے، پھر پتہ چلا کہ
منیجمنٹ آف سسٹین ایبل ایکوسسٹم لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ (CAMELL) پراجیکٹ کی بات ہو رہی ہے

Follow Me on Youtube
01/02/2026

Follow Me on Youtube

محمود خان اچکزئی کا ںالآخر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔
16/01/2026

محمود خان اچکزئی کا ںالآخر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔

05/01/2026

" کوئی بھی ایسا کام , جاب جس سے آپ محبت نہیں کرتے لیکن کرتے جاتے ہیں، تو وہ غلامی ہے ۔"لیو ٹالسٹائی
03/01/2026

" کوئی بھی ایسا کام , جاب جس سے آپ محبت نہیں کرتے لیکن کرتے جاتے ہیں، تو وہ غلامی ہے ۔"

لیو ٹالسٹائی

اگر آپ کا دن فون کی نوٹیفیکیشن سے شروع ہوتا ہے، تو یہتحریر آپ کی زندگی بدل سکتی ہےہم سب 2026 میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ ...
02/01/2026

اگر آپ کا دن فون کی نوٹیفیکیشن سے شروع ہوتا ہے، تو یہ
تحریر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے

ہم سب 2026 میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ بہتر زندگی، بہتر کیریئر، بہتر ذہنی سکون۔ لیکن ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ آج ہمارا فوکس پانچ سیکنڈ سے زیادہ برقرار نہیں رہتا۔ ہم کسی کام پر بیٹھتے ہیں، دو منٹ بعد فون چیک کرتے ہیں۔ پڑھنے لگتے ہیں، دل نہیں لگتا۔ سوچنے بیٹھتے ہیں، دماغ بھاگنے لگتا ہے۔

سوال یہ ہے: ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے سستی ڈوپامین کی لت۔

سستی ڈوپامین کیا ہے؟

ڈوپامین ہمارے دماغ کا وہ کیمیکل ہے جو ہمیں خوشی، حوصلہ اور انعام کا احساس دیتا ہے۔ لیکن جب یہ خوشی بہت آسانی سے، بغیر محنت کے ملنے لگے تو دماغ سست، بے چین اور کمزور ہو جاتا ہے۔ ٹک ٹاک، ریلز، مختصر ویڈیوز، نوٹیفکیشنز اور لائکس چند سیکنڈ میں خوشی کا جھوٹا احساس دیتے ہیں، جسے فوری تسکین کہا جا سکتا ہے۔

اصل مسئلہ کیا بنتا ہے؟

دماغ تیز انعام کے نظام کا عادی ہو جاتا ہے

مشکل اور بامعنی کام بور لگنے لگتے ہیں

لمبے وقت تک توجہ برقرار رکھنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے

نتیجہ: ہم سارا دن ردِعمل والی حالت میں رہتے ہیں، یعنی جو نوٹیفکیشن آئے فوراً ردِعمل دیں، جو پیغام آئے اس کے غلام بن جائیں، اپنی زندگی ہم نہیں بلکہ دوسروں کے فون کے تابع ہو جاتی ہے۔

حل کیا ہے؟

ایک سادہ مگر طاقتور ذہنی اصول: نوّے منٹ کا اصول

نوّے منٹ کا اصول کیا ہے؟

دن کے پہلے نوّے منٹ: فون کو ہاتھ نہ لگائیں، سوشل میڈیا نہ کھولیں، پیغامات اور نوٹیفکیشنز سے دور رہیں۔ یہ نوّے منٹ صرف گہرے کام، سوچنے، سیکھنے، لکھنے اور منصوبہ بندی کے لیے مخصوص ہیں۔

یہ اصول کیوں کام کرتا ہے؟

صبح دماغ ایک خاص ذہنی حالت میں ہوتا ہے جسے الفا حالت کہا جاتا ہے۔ الفا حالت میں تخلیقی صلاحیت سب سے زیادہ ہوتی ہے، توجہ قدرتی طور پر مضبوط ہوتی ہے اور ذہن پرسکون مگر ہوشیار ہوتا ہے۔ لیکن جیسے ہی آپ فون پکڑیں: دماغ ڈوپامین کے اچانک اضافے کا عادی ہو جاتا ہے، الفا حالت ختم ہو جاتی ہے اور ذہن دباؤ اور بے ترتیبی میں چلا جاتا ہے۔ پورا دن: توجہ کم، بے چینی زیادہ، کام کرنے کی صلاحیت تقریباً ختم۔

نوّے منٹ کا اصول اپنانے کے نتائج

اگر آپ روزانہ دن کے پہلے نوّے منٹ فون سے دور رکھیں: توجہ بہتر، دماغ گہرائی میں سوچنا سیکھتا ہے، مشکل کام آسان لگنے لگتے ہیں، خود پر قابو واپس آتا ہے، پورا دن ردِعمل کے بجائے خود اختیاری حالت میں گزرتا ہے۔ آپ دن کو کنٹرول کرتے ہیں، دن آپ کو نہیں۔

عملی طریقے

1. فون کو سونے کے کمرے سے باہر رکھیں

2. رات کو سونے سے پہلے منصوبہ لکھیں، صبح سوچنے کی ضرورت نہیں

3. صرف ایک اہم کام منتخب کریں، ایک وقت میں ایک کام مکمل توجہ کے ساتھ

4. انٹرنیٹ بند رکھیں جب تک واقعی ضرورت نہ ہو

5. شروع میں مشکل محسوس ہوگی، پہلے سات سے دس دن دماغ مزاحمت کرے گا، یہ فطری ہے

6. نوّے منٹ کے بعد فون دیکھ سکتے ہیں، فون دشمن نہیں، وقت کا غلط استعمال دشمن ہے

ایک اہم بات

یہ اصول کوئی جادو نہیں، لیکن دماغ کو دوبارہ تربیت دیتا ہے، سستی ڈوپامین سے نکال کر حقیقی کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ یاد رکھیں: جو انسان اپنی صبح پر قابو پا لیتا ہے، وہ آہستہ آہستہ اپنی پوری زندگی پر بھی قابو پا لیتا ہے۔

2026 میں کامیاب ہونا ہے تو

توجہ کو قیمتی بنانا ہوگا

آسان خوشیوں کو قربان کرنا ہوگا

دن کا آغاز خود سے کرنا ہوگا، فون سے نہیں

Share it!
20/12/2025

Share it!

Address

Hakeem Colony
Rajanpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaja with Raja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aaja with Raja:

Share