08/10/2026
Video Highlights
رحیم یار خان کے اسٹڈی سینٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت چائلڈ مدر کیئر ڈویلپمنٹ پروگرام (CMCDP) کی ماہانہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے بچوں کے لیے تربیتی و تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ معزز ڈونر کی جانب سے بچوں کے لیے فوڈ سٹریٹ اور ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا،
الخدمت فاؤنڈیشن بچوں کی تعلیم و تربیت، اخلاقی نشوونما اور شخصیت سازی کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔