26/08/2026
12 ربیع الاول مبارک 💓👑
نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🫀 کی ولادتِ باسعادت کے اس بابرکت موقع پر آئیے، ہم اپنی زندگیوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🫀 کی خوبصورت سنتوں سے سجانے کا عہد کریں۔ 🤍
مسکرانا، سلام کو عام کرنا، ضرورت مندوں کی مدد کرنا، دوسروں کو کھانا کھلانا، خوش اخلاقی اختیار کرنا اور کثرت سے درودِ پاک پڑھنا—یہ سب ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🫀 سے محبت کا خوبصورت اظہار ہیں۔ ﷺ♥️
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🫀 کی سچی محبت، آپ ﷺ♥️ کی سنتوں پر عمل کرنے اور آپﷺ♥️ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲🏻آمین یا رب العالمین۔
تمام اہلِ اسلام کو 12 ربیع الاول کی دلی مبارکباد! 💚