02/06/2026
پولیس تحفظ مرکز کی توسط سے ہرے راما فاؤنڈیشن کا معذور ٹرانسجینڈر کو سلائی مشین کا عطیہ، ایس اپی انویسٹی گیشن نے جدید مشین اشتیاق عرف آرزو کے حوالے کی ٹرانسجینڈر کا اظہار تشکر۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہرے راما فاؤنڈیشن رمیش جئے پال نے وی ایس او تحفظ مرکز قمبر کشش کی درخواست پر ملٹی پل گیجٹس رکھنے والی جدید سلائی مشین معذوری کا شکار ٹرنسجینڈر اشتیاق عرف آرزو کو دینے کا اعلان کیا تھا جوکہ گزشتہ روز وہ ڈی پی او آفس لے کر پہنچے اور ایک تقریب کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر سے سلائی مشین آرزو کے حوالے کی گئی اس موقع پر سی ای او ہرے راما فاؤنڈیشن ڈاکٹر رمیش جے پال نے وی ایس او تحفظ مرکز قمبر کشش اور انچارج تحفظ مرکز سب انسپکٹر خالد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے جس پر ٹرانسجینڈرز نے مدد کرنے پر تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔