Hemophilia Welfare Society Balochistan -HWSB

Hemophilia Welfare Society Balochistan -HWSB HWSB is a society run by Parents and Patients to provide health care to the Hemophilia patients.

*عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر کامیاب رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ*ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ...
29/06/2026

*عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر کامیاب رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ*

ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز (BICHQ) کوئٹہ کے تعاون اور حکومتِ بلوچستان، محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹ اِن ایڈ کی مالی معاونت سے، تنظیم نسلِ نو ہزارہ مغل کے اشتراک سے ایک کامیاب رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا۔

کیمپ صبح سے شام تقریباً 7:00 بجے تک جاری رہا، جس میں نوجوانوں اور رضاکاروں نے بھرپور جذبۂ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کے عطیات پیش کیے۔ اس دوران تقریباً 700 سے زائد خون کے بیگز جمع کیے گئے، جنہیں مزید اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور پروسیسنگ کے لیے ریجنل بلڈ سینٹر (RBC) کوئٹہ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ خون مستقبل میں ہیموفیلیا، تھیلیسیمیا، رئیر بلیڈنگ ڈس آرڈرز اور دیگر ضرورت مند مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ خون کے اجزاء بھی مستحق مریضوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کی ٹیم نے تمام رضاکار خون عطیہ کرنے والوں، ڈاکٹرز، طبی عملے، BICHS کوئٹہ، حکومتِ بلوچستان محکمہ صحت، ریجنل بلڈ سینٹر (RBC) کوئٹہ، تنظیم نسلِ نو ہزارہ مغل، میڈیا نمائندگان اور تمام معاون اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

18/06/2026
18/06/2026
18/06/2026
18/06/2026

Can Hemophilia patients workout or can exercise in Gym?

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میں خون کی موروثی جینیاتی بیماری(ہیموفیلیا) سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے متحرک ہیموفیلیاویلفیئر سوس...
20/05/2026

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میں خون کی موروثی جینیاتی بیماری(ہیموفیلیا) سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے متحرک ہیموفیلیاویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کاماہانہ اجلاس گزشتہ روزچیف ایگزیکٹوآفیسرگل حسن کھوسہ کی زیرصدارت منعقدہوا،اجلاس میں ہیموفیلیاویلفیئرسوسائٹی بلوچستان کی کارکردگی اورآئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیااجلاس میں ہیموفیلیاکے مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عید الاضحی کے فوراًبعداس غیر معمولی عارضے سے متعلق شہریوں میں آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائیگی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہیموفیلیاویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کی کابینہ کے دو سال مکمل ہونے پر جلد نئی کابینہ دتشکیل دی جائیگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر گل حسن کھوسہ نے اجلاس سے شرکاء کو بتایا کہ ہیموفیلیاویلفیئر سوسائٹی بلوچستان میں تین سو سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کررہی ہے تاہم مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، انہوں نے کہاکہ ہیموفیلیا کے متاثرہ 40 مریضوں کو ہر ماہ HEMLIBRA انجکشن لگایا جارہاہے جس کی فی انجکشن قیمت چار سے پانچ لاکھ روپے ہے انجکشن لگنے سے مریض پورا مہینہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس مرض کا کوئی حتمی علاج نہیں تاہم اس کا موثر انتظام ممکن ہے، انہوں نے مخیر حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کے علاج و معالجے میں ہیموفیلیاویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کیساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان اور ہیموفیلیا ویلفیئرسوسائٹی کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پربھی دستخط کئے گئے ور اس بات پر اتفاق کیاگیاہے کہ دونوں سوسائٹیزمل کراس بیماری سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کارلائینگی۔
Hemophilia Foundation - Pakistan Hemophilia Welfare Society Karachi Pakistan Health Department, Balochistan Social Welfare Department Balochistan

Happy Eid Mubarak from the members of Hemophilia Welfare Society Balochistan -HWSB to the patients, parents and all Musl...
20/03/2026

Happy Eid Mubarak from the members of Hemophilia Welfare Society Balochistan -HWSB to the patients, parents and all Muslims.

Address

Balochistan Institute Of Child Health Services (BICHQ)
Quetta

Opening Hours

09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hemophilia Welfare Society Balochistan -HWSB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share