ASM Social Welfare Foundation

ASM Social Welfare Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ASM Social Welfare Foundation, Nonprofit Organization, Musa Colony Sariab, Quetta.

ہم نے فاؤنڈیشن کی بنیاد صرف اور صرف اللہ رب العزت کی رضا کے لئے ہمارے معاشرے میں غریب عوام کی مدد کرنے کیلئے شروع کی ہے اس کار خیر میں ہمارے فاؤنڈیشن کو ماہانہ بنیاد پر آپ کی عطیات ( ڈونیشن ) کی اشد ضرورت ہوگی۔

02/09/2026
ڈونیشن جمع کرنے کیلئے اب صرف اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاونڈیشن کا آفیشل اکاونٹ استعمال کریں۔ شکریہ
27/07/2026

ڈونیشن جمع کرنے کیلئے اب صرف اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاونڈیشن کا آفیشل اکاونٹ استعمال کریں۔ شکریہ

ہمارا ساتھ دیں 🤲🏼
21/06/2026

ہمارا ساتھ دیں 🤲🏼

19/06/2026

اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمدللہ، اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ میں ایک ایسے گھر کا دورہ کیا جہاں تین معذور بچے موجود تھے۔ موصولہ اطلاع اور حقائق کی تصدیق کے بعد گزشتہ پیر کے روز 22 سالہ معذور نوجوان آصف کو ایک ویل چیئر اور ادویات کے لیے نقد مالی امداد فراہم کی گئی۔ آج بروز جمعہ دوسری معذور بچی کو ویل چیئر جبکہ تیسری کمسن بچی کے لیے ضروری ادویات بھی پہنچا دی گئیں۔

یہ ہماری جانب سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے، مگر کسی ضرورت مند کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم مخیر حضرات اور دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مزید سفید پوش، یتیم، معذور اور مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دکھی انسانیت کی خدمت اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن
ہمارا مقصد: انسانیت کی خدمت

15/06/2026

*اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن*
*ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت*

آج اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ میں ایک ایسے گھر کا دورہ کیا گیا جہاں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین معذور بچے موجود ہیں۔ ہماری ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ان بچوں کو فوری طور پر ویل چیئر اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد ہماری ٹیم نے حقائق کی مکمل تصدیق کی اور الحمدللہ بروقت ایک ویل چیئر اور ادویات کے لیے نقد مالی امداد 22 سالہ معذور نوجوان تک پہنچا دی۔ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، لیکن کسی ضرورت مند کے لیے یہ امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم بارہا اپنے معزز دوستوں، مخیر حضرات اور ڈونرز سے اپیل کرتے آئے ہیں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم معاشرے کے ان سفید پوش اور بے سہارا افراد تک پہنچ سکیں جو اپنی مجبوریوں کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کے دور میں اکثر لوگ اپنی مصروفیات میں اس قدر گم ہو چکے ہیں کہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس کم ہوتا جا رہا ہے۔ تعاون تو ایک طرف، بعض اوقات فلاحی کام کرنے والوں کو بھی تنقید اور حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یاد رکھیں! اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو وسائل، صحت اور آسائشیں عطا کی ہیں، وہ محض ہمارے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کا بھی حق ہیں جو مشکلات اور محرومیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کسی ضرورت مند کی مدد کرنا صرف انسانی ہمدردی نہیں بلکہ ایک عظیم عبادت اور صدقۂ جاریہ ہے۔ آئیے! اپنے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں، اپنے اردگرد موجود سفید پوش خاندانوں، یتیموں، معذور افراد اور مستحق لوگوں کا سہارا بنیں، اور اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈال کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔ آپ کا معمولی سا تعاون کسی بے بس انسان کی زندگی بدل سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے، محتاجوں کی مدد کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*اے ایس ایم سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن*
*ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت*

We Help Our Needy People.
14/06/2026

We Help Our Needy People.

Address

Musa Colony Sariab
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASM Social Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share