Zeerak Health and Education

Zeerak Health and Education Assistant Professor

30/07/2024
22/07/2024

Health is Wealth

12/09/2022

*جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے​*
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

*​اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ​*
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ

*جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا​*
اگر ضعفِ جگر ہے کھا پپیتا

*جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس​*
مربّہ آملہ کھا یا انناس

*​اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی​*
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی

*تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے​*
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے

*جو دُکھتا ہو گلا نزلے کے مارے​*
تو کر نمکین پانی کے غرارے

*​اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل​*
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل

*شفا چاہے اگر کھانسی سے جلدی​*
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
​​
*دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی​*
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
​​
*جو بد ہضمی میں تُو چاہے افاقہ​*
تو دو اِک وقت کا کر لے تُو فاقہ

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeerak Health and Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share