06/03/2026
ویب بلوچستان (WEB Balochistan) نے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع سبی میں لونی روڈ نزد جتوئی پمپ پر فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکول میں 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کو مفت داخلہ، مفت یونیفارم، مفت کتابیں اور اسٹیشنری فراہم کی جائیں گی جبکہ تعلیم کی فراہمی کے لیے تجربہ کار اساتذہ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے غریب اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنا ہے۔