24/11/2025
*بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ میں انتظامیہ کا دوہرا معیار*
بینق میں انتظامیہ کی جانب سے پسند و نہ پسند اور اسٹاف کے ساتھ دوہرا معیار برقرار واضح رہے کہ رواں مہینے کے شروع میں ادارے کے دس سال پرانے ملازمین نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی تھی جس پر ادارے میں موجود کرپٹ غیر قانونی اور عمر رسیدہ اور غیر قانونی طریقے سے ادارے پر مسلط ٹولے نے تین ملازمین کو بغیر کسی وجہ اور غیر قانونی طریقے سے ادارے سے فارغ کر دیا یہ سند رہے کہ اس سے پہلے ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈاکٹر اعجاز کا ڈیپوٹیشن پیریڈ ختم ہونے پر ادارے نے اُسے اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا کہا جس پر ادارے میں موجود ڈاکٹر حضرات نے ادارے کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپاٹمنٹس کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کر دیا جس پر سی ای او صاحب نے دباؤ میں آ کر غیر قانونی طریقے سے فوراً بحال کر دیا اسی طرح آج ایک بار پھر ڈاکٹر فضل مندوخیل کے ڈیپوٹیشن پیریڈ ختم ہونے کے باوجود ڈاکٹر حضرات نے معزز عدالت عالیہ کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے احتجاجاً پورا ہسپتال بند کر دیا جس میں او پی ڈی، ریڈیالوجی، پیتھالوجی سمیت تمام سروسز سے بائیکاٹ کیا گیا
انتظامیہ ایک طرف تو غریب ملازمین کو غیر قانونی طریقے سے برطرف کر رہا ہے تو ڈاکٹروں کی بدمعاشی اور بلیک میلنگ کے آگے سرنڈر کر کے انہیں غیر قانونی طریقے سے بحال کر دیا-
ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اس دوہرا معیار پر ایکشن لے کر اسٹاف کو انصاف فراہم کیا جائے-