Balochistan Progressive Society

Balochistan Progressive Society (Official Page Of Balochistan Progressive society Quetta Balochistan(Reg.) Join us and become a part of the change.

BPS is a registered Cvil Society Organization actively working for Education,Health, Welfare, and Social development.

سیکریٹری عمران تاج گچکی  کا تبادلہ
18/09/2026

سیکریٹری عمران تاج گچکی کا تبادلہ

بلوچستان گورنمنٹ ———
18/09/2026

بلوچستان گورنمنٹ ———

Munawar Anayat MirwaniAssistan Commisioner Mastung
17/09/2026

Munawar Anayat Mirwani
Assistan Commisioner
Mastung

*سرکاری ملازمین کی وفات پر حکومت کا معاونتی پیکیج۔* *اسلام آباد / وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی وفات کی صورت میں ورثا...
11/09/2026

*سرکاری ملازمین کی وفات پر حکومت کا معاونتی پیکیج۔*

*اسلام آباد / وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی وفات کی صورت میں ورثاء کے لیے معاونتی پیکیج میں تبدیلی کردی ہے، جس کا نظرثانی شدہ پیکیج 28 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔*

*اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نظرثانی شدہ معاونتی پیکیج کا باقاعدہ آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیکیج کو عمومی وفات اور سیکیورٹی سے متعلقہ وفات کی دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔*

*میمورنڈم کے مطابق سیکیورٹی سے متعلقہ وفات کی صورت میں ملازم کے گریڈ کے لحاظ سے ورثاء کو ایک سے دو کروڑ روپے تک یکمشت مالی امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ شہید ملازم کے خاندان کو ملازم کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز بھی دیے جائیں گے۔*

*شہداء کے بچوں کو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ شہید کی بیوہ یا بچوں میں سے کسی ایک فرد کو بی ایس گریڈ 1 تا 15 میں مستقل ملازمت دی جائے گی۔*

*سیکیورٹی سے متعلقہ وفات کی صورت میں گریڈ کے مطابق مکان کی خرید یا تعمیر کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ سے پانچ کروڑ روپے تک مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔*

*نظرثانی شدہ پیکیج کے تحت عمومی وفات کی صورت میں گریڈ کے مطابق 6 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک یکمشت مالی امداد مقرر کی گئی ہے، جبکہ ورثاء کو 100 فیصد پنشن فراہم کی جائے گی۔*

*میمورنڈم کے مطابق 10 سال سے کم مدت تک سرکاری ملازمت کرنے والے ملازم کے ورثاء کو کم از کم 10 سال کی سروس کے حساب سے پنشن دی جائے گی۔ عمومی وفات کی صورت میں سرکاری رہائش یا کرائے کے مکان کی سہولت بھی ریٹائرمنٹ تک یا کم از کم پانچ سال تک جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔*

*اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کے ورثاء کی تفصیلات اور جی پی فنڈ کی نامزدگی پہلے سے محفوظ رکھی جائے تاکہ وفات کی صورت میں مالی و دیگر سہولیات کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔*

*ورثاء کو ایک ماہ کے اندر تمام متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر وزارت میں ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔*

انتظامی احکامات | تبادلے و تعیناتیاں
08/09/2026

انتظامی احکامات | تبادلے و تعیناتیاں

سکریڑیز کے تبادلے شاہزیب خان کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری پی ایچ ای تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مح...
26/08/2026

سکریڑیز کے تبادلے
شاہزیب خان کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری پی ایچ ای تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد ہاشم غلزئی کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور محمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد داؤد بازئی (سیکرٹری لائیو سٹاک) کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔"

*کیچ : بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی ضلع کیچ کے کوآرڈینیٹر مختار انور زامرانی اور سماجی کارکن واجہ مراد علی نے تربت میں مڈل...
22/08/2026

*کیچ : بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی ضلع کیچ کے کوآرڈینیٹر مختار انور زامرانی اور سماجی کارکن واجہ مراد علی نے تربت میں مڈل اسکول میری کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم سے ملاقات کی اور اسکول میں گزشتہ روز پیش آنے والی چوری، توڑ پھوڑ اور سرکاری سامان کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔*
نامعلوم ملزمان نے مڈل اسکول میری کے دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد الماریوں میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف اہم سامان چوری کر لیا،
چوری ہونے والے سامان میں ایک لیپ ٹاپ بمعہ چارجر، ہیڈ ماسٹر کی سرکاری مہر، وائٹ بورڈ مارکرز، اسکول کے رجسٹرز اور مڈل اسٹینڈرڈ امتحان کے لیے جمع کی گئی آٹھویں جماعت کے طلبہ کی تصاویر شامل ہیں،
ملزمان نے واردات کے بعد اسکول آفس کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ دفتر میں موجود میز پر رکھی چادر جل گئی، تاہم خوش قسمتی سے آگ نے بڑے پیمانے پر نقصان نہیں پہنچایا،
اس واقعے کے حوالے سے ماسٹر جناب ظہور احمد کی مدعیت میں جوسک تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے،
*اس موقع پر بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے نمائندوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کیچ محسن زوہیب سے مطالبہ کیا کہ اسکول میں چوری، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے*

محمد جان بلوچ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) آواران  تعینات کر دیا گیا ہے۔
18/08/2026

محمد جان بلوچ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) آواران تعینات کر دیا گیا ہے۔

عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر قلات تعینات
13/08/2026

عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر قلات تعینات

کلیم اللہ کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر شیرانی تعینات کردیا گیا۔
06/08/2026

کلیم اللہ کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر شیرانی تعینات کردیا گیا۔

Address

Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Progressive Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share