Shahzaib Sattar Foundation

Shahzaib Sattar Foundation Established in the year 2009 & regd in 2023,Shahzaib Sattar Foundation is a Charitable organisation

شاہزیب ستار فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شہید شاہزیب کی برسی کے موقع پر نظامی اسلامک ہائی اسکول سمیت مختلف دینی مدارس میں ختم...
22/08/2025

شاہزیب ستار فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شہید شاہزیب کی برسی کے موقع پر نظامی اسلامک ہائی اسکول سمیت مختلف دینی مدارس میں ختمِ قرآن پاک اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

ڈائیریکٹر عبدلستار ناصر نے شاہ زیب ستار فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ و فلسطین کے دکھی اور لاچارمُسلم بھائیوں کے لیے فنڈ جمع ک...
23/12/2024

ڈائیریکٹر عبدلستار ناصر نے شاہ زیب ستار فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ و فلسطین کے دکھی اور لاچارمُسلم بھائیوں کے لیے فنڈ جمع کیا ، جِس میں نظامی اسکول کے منجمینٹ کے ساتھ اساتذہ کرام اور نّنے طلباءنے بھڑ چھڑ کر حِصہ لیا ،
درحقیت دکھی اور غریب طبقہ کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے.مسلمانوں کی ضروریات اور ان کی حاجتیں پوری کرنا بڑے منافع کا سودا ہے، اور خاص کر جن لوگوں نے کمزور اور بےبس لوگوں کی مدد کے لئے جدوجِہد کی تو ایسے افراد اللہ تعالی کی نگاہ میں بہت ہی محبوب ہیں اور رسول اکرم ﷺ نے ان کے لئے اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے بھائی کی تنگ دستی اور پریشانی میں مدد کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کی مدد فرماتا ہے ۔ اللہ تعالٰی ہمیں تنگ دستوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
انشاء اللہ رب کی رضا کی خاطر حتی الوسع ہم اپنے علاقے کے ضرورت مندوں کی بھی مدد کرینگے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونگے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انشاءاللہ ۔
مجھے وُوٹ نہیں دُعا چائیے ۔

میرا پسر عزیز"شاہ زیب ستار"  آج سے 365 دن 11 گھنٹےقبل (22/08/2023) کو ایک ناگہانی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے...
23/08/2024

میرا پسر عزیز
"شاہ زیب ستار" آج سے 365 دن 11 گھنٹےقبل (22/08/2023) کو ایک ناگہانی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔ تمام دوست احباب، پیارے شاگرد اور ان کے والدین سے التماس ہے کہ میرے لخت جگر کے ایصال ثواب کیلئے اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص کا ورد کر کے "شاہ زیب" کو ہدیہ کر دیں۔ جزاک اللّٰہ و احسن الجزاء
"شاہ زیب" کی فراق کا صدمہ نگارشات میں ممکن نہیں ہے۔
22 اگست 2023 میری زندگی کا وہ سیاہ دن تھا، جب میں اپنے بیٹے جیسی نعمت سے محروم ہوا، اور میرا جگر گوشہ بہت سارے ارمانوں کے ساتھ اس دارفانی سے کوچ کر کے خالق حقیقی سے جا ملے، زندگی جہاں بہاریں ہی بہاریں تھیں، وہاں اب خزاں نے ڈیرے ڈالے ہیں۔ اور یوں میری تمام خوشیاں اور مسرتیں پنھا ہو گئیں،
"شاہ زیب" کی فراق میرے لیے اک چنوتی بن کر سامنے آیا، یہ فطرت کا قانون ہے کہ زندگی میں وہ دن وہ لمحہ کبھی بھولا نہیں جا سکتا جس لمحے کسی سے کوئی محبت کرنے والا جدا ہوا ہو، اولاد کا رشتہ ماں باپ ک بعد تمام انسانی رشتوں میں مقدم اور اولا ہے، اسی لیے رب العالمین نے قرآن کریم میں اولاد کو آزمائش گردانا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے رب نے مجھے
"شاہ زیب" کی وفات کے ذریعے میرا امتحان لیا اور مجھے آزمائش میں ڈال دیا، عزیز دوستو! "شاہ زیب" کی جدائی کا صدمہ بہت بڑا ہے اور یقیناً یہ ناقابلِ برداشت صدمہ ہے، لیکن میں رب العالمین کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں کہ میرے رب نے مجھے اس صدمے میں اکیلا نہیں چھوڑا، اور مجھے صبر دیا۔ قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں صابرین کے ساتھ ہوں، بیشک اللّٰہ تعالیٰ نے میرا ساتھ دیا ہے، جب بھی یہ غم مجھ پر بھاری پڑنے لگ جاتا ہے تو میں کسی دوست ، رشتہ دار ، یا
"شاہ جانان" ک قریبی دوستوں سے "شاہ ز" کے متعلق باتیں کرنے لگتا ہوں اور شاید ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ میں بار بار "شاہ زیب" کا ذکر کیوں چھیڑ دیتا ہوں اور اکثر ایسی صورت حال میں اپنے رب العالمین سے رجوع کرتا ہوں تو میں ایک لمحہ کے لئے سکون محسوس کرتا ہوں، اور یقیناً دلوں کا سکون اللّٰہ تعالیٰ کی یاد میں ہے۔ "شاہ زیب" ایک ملنسار، مؤدب، محب اور شفیق انسان تھا، اس کی وفات کا دکھ یقیناً ہر اس شخص کو ہے جس سے وہ صرف ایک بار ملا ہو، "شاہ زیب" کا والد ہونے پر مجھے فخر ہے اس نے تا دم شہادت میرا سر فخر سے بلند رکھا، اور یقیناً مجھے اپنے بیٹے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔
خیالات اور جذبات جتنے بھی ہیں محبت و شفقت سے بھرے ہوئے ہیں، اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو زندگی پھولوں کی سیج نہیں، زندگی آسائشوں اور سہولتوں کا نام نہیں، یہ آزمائش ہے، بلکہ یہ احساسات و جذبات کا نام ہے زندگی بہت کچھ پا کر کھو جانے کا نام ہے، قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے دنیا کو مچھر کے پر سے گردانا ہے، یقیناً یہ دنیا دھوکے کا گھر ہے مچھر کا پر ہے اور ہر چیز کو فنا ہے اور صرف رب العالمین کی ذات کو بقا ہے۔
"شاہ زیب" کی شہادت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن اس کی جدائی کا غم آج بھی میرے سینے میں تازہ ہے، میں یہ سب کچھ ازراہ ہمدردی بتا رہا ہوں، کیونکہ "شاہ زیب" ہمارے گھر کی تمام خوشیوں اور مسرتوں کا ساماں تھا، مگر ان کی شہادت سے یہ خوشیاں اور مسرتیں ہم سے تادیر روٹھ گئیں ہیں، گھر کا سماں اور رنگینیاں ماند پڑ گئیں ہیں، مگر کبھی دل کی تسلّی کے لیے اس کے اساتذہ سے یہ سن کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ میں ایک ایسے بیٹے کا باپ ہوں جس نے اپنی محنت، لگن، شوق دیانت داری اور وفاداری کے تقاضوں کے عین مطابق اپنی سوچ و فکر اور اخلاقی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک منظم 23 سالہ زندگی گزار دی، رب رحیم کی بارگاہ میں "شاہ جانان" کی بلند مراتب کے لیے دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے۔
بقول قتیل شفائی؛
آج تک ہے دل کو اس کے لوٹ آنے کی امید
آج تک ہے زندگی ٹھہری ہوئی اپنی جگہ
لاکھ چاہا کہ اس کو بھول جاؤں قتیل
حوصلے اپنی جگہ بے بسی اپنی جگہ
طالب دعا: عبدلستار ناصر " ڈائریکٹر نظامی سکول & شاہ زیب ستار فاؤنڈیشن کوئٹہ

Address

Jameet Street Last Bus Stop Nawa Killi Qta Balochistan
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahzaib Sattar Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share