KhidmateKhalq Foundation.خدمت خلق فاؤنڈیشن

KhidmateKhalq Foundation.خدمت خلق فاؤنڈیشن Khidmat-e-Khalq Foundation (KKF)
is a Pakistani charitable organisation.

14/11/2023
12/11/2023
خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی خدمات قابل فخر ہیں۔ نعمان بشیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین نعمت ا...
02/11/2023

خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی خدمات قابل فخر ہیں۔ نعمان بشیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین نعمت اللہ جن حالات میں ٹیم کو لے کر قازقستان آئے۔ اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قازقستان آستانہ میں نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں وفد کی پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں۔ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قازقستان +آستانہ (خصوصی رپورٹ ) قازقستان آستانہ میں پاکستانی قونصلیٹ نعمان بشیر بھٹی نے کہا ہے۔ کہ قازثستان پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے۔ اور یہاں ہمیشہ پاکستانیوں سے تعاون کیا جاتا ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ہمیشہ تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازٹستان آستانہ نوماد ایم ایم اے اسٹائل ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے صدارتی تمغہ امتیاز، چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت اور ٹیم منیجر" نعمت اللہ ظہیر" کی قیادت میں آستانہ جانے والی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ہیڈ آف چانسلر دانیال ظفر اور ایمبیسی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ جبکہ نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ایم ایم اے صاحبزادہ رفیع الدین،جنرل سیکرٹری اور کوچ حاجی عثمان ترین، کھلاڑی سید حیدر علی آغا، اور پرنس باری خان بابڑ شامل تھے۔ پاکستانی ایمبیسی میں ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیم کو پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔ اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ جبکہ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نعمان بشیر بھٹی دانیال ظفر اور دیگر کو یادگاری شیلڈ پیش کیے۔ پاکستانی قونصلیٹ نعمان بشیر بھٹی نے بہترین کھیل اور خصوصاً پاکستان کا نام روشن کرنے پر ٹیم کو مبارکباد اور بالخصوص چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ دیار غیر میں اپنے لوگوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔ اپنے لوگوں سے وطن کی مٹی کی خوشبو اتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی کارکردگی قابل فخر ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے پاکستانی حکام کو فاؤنڈیشن کی خدمات اور بلوچستان کی صورتحال سے اگاہ کیا۔ اور انھیں بلوچستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

قازقستان، بلوچستان کے باکسروں نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قازقستان،نمیڈہ ای...
30/10/2023

قازقستان، بلوچستان کے باکسروں نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قازقستان،نمیڈہ ایم ایم اے ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ میں پاکستانی باکسروں کی مسلسل فتوحات۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر پرنس باری خان بابڑ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ علی حیدر نے گول میڈل اپنے نام کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی ایمبیسی کی ٹیم منیجر نعمت اللہ ظہیر کو مبارکباد۔ ٹیم نے ہمیں سرخرو کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قازقستان، آستانہ (خصوصی رپورٹ ) صدارتی تمغہ امتیاز، چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت " نعمت اللہ ظہیر " کی قیادت میں قازقستان جانے والے بلوچستان کے باکسروں نے نیمیڈا ایم ایم اے عالمی باکسنگ چیمپین شپ میں پاکستان کا نام روشن اور بلند کر دیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر پرنس باری خان بابڑ نے اپنے راؤنڈ کے تمام میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ باکسر علی حیدر نے اپنے مقابلے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ جبکہ ان کا فائنل راؤنڈ بروز اتوار ہوگا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں کھیلے جانے والے اس بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان سمیت 20 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ اس بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی بلوچستان سے جانے والی ٹیم کر رہی ہے۔ جو چیئرمین اور ٹیم منیجر" نعمت اللہ ظہیر" کی قیادت میں قازقستان میں موجود ہے۔ ٹیم کے کوچ نمیڈا ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری عبدالسبحان، صدر ایم ایم اے صاحبزادہ رفیع الدین بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے تمام مقابلے فتح کر لیے ہیں۔ جو پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ اس بھرپور کامیابی پر قازقستان آستانہ میں پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ کام نے ٹیم مینیجر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور دیگر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اور فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کے۔کے۔ ایف کے ترجمان کے مطابق چیئرمین نعمت ظہیر نے آستانہ میں نمیڈہ ایم ایم اے کے ساتھ معاہدے بھی کیے ہیں۔ جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ ائندہ سال 2024 میں پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی سرپرستی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کرے گی۔

نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں باکسروں کی ٹیم قازقستان روانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان سے باکسرو...
24/10/2023

نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں باکسروں کی ٹیم قازقستان روانہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان سے باکسروں کی قازقستان میں عالمی باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ شہزاد ذوالفقار ،عبدالخالق رند
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سفر بھی کے۔کے۔ ایف اپنی مدد اپ کے تحت کر رہی ہے۔ تاکہ بین الاقوامی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن ھو۔ نعمت اللہ ظہیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ(پ ر) بلوچستان سے باکسروں کی قازقستان میں عالمی باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ اس کامیابی پر چیرمین نعمت اللہ ظہیر اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور نعمت اللہ ظہیر خدمت کا سمبل بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق مرکزی صدر شہزادہ ذلفقار، کوئٹہ پریس کلب صدر عبدالخالق رند، بلوچستان یونین آف انوائرمنٹل جرنلسٹس فورم کے صدر ظاہر خان ناصر، چیئرمین کے۔ کے۔ ایف نعمت اللہ ظہیر معروف صحافی مرکزی ترجمان کے۔ کے۔ ایف قیوم بلوچ نے نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں بلوچستان کے معروف باکسروں سید حیدر علی آغا، عبدالباری،کھلاڈیوں کے کوچ اور جنرل سیکرٹری مکس مارشل ارٹ عبدالسبحان اور صدر صاحبزادہ رفیع الدین کی قازقستان روانگی کے موقع پر رخصتی اور پاکستانی پرچم حوالے کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجیتی کے لیے فلسطین کے پرچم بھی کھلاڑیوں اور افیشلز کے حوالے کیے گئے اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے تمام سینیئر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا۔ کہ کے۔ کے۔ ایف نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ خصوصا بلوچستان میں کھیلوں کی فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ قازقستان کا یہ سفر بھی کے کے۔ایف اپنی مدد اپ کے تحت کر رہی ہے۔ تاکہ بین الاقوامی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کے عوام، مختلف کھیلوں سے وابستہ ہزاروں کھلاڑیوں کی دعائیں اور نیک خواہشات ہمارے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ ہم سرخرو ہو کر واپس ائیں گے۔

جان اچکزئی کا پشین میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
21/10/2023

جان اچکزئی کا پشین میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پشین سے محبت ہے۔ وزیر اطلاعات جان اچکزئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جان اچکزئی فعال ترین وزیر ہیں۔ خدمت خلف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سماجی خدمات کا مشن جاری رکھے گی۔ نعمت اللہ ظہیر کا خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشین ( خصوصی رپورٹ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پشین میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر اور پشین کے عوام کے لیے بہت بڑے سرپرائز کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا ہے۔ کہ نگران حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور نعمت اللہ ظہیر عوام کا سہارا بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیشین کی مرکزی عید گاہ کرکٹ گراؤنڈ میں آل بلوچستان نعمت اللہ ظہیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کیا تھا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اے ڈی سی پشین شراف الدین ترین، لیویز حکام پشین کے قبائلی، سیاسی، سماجی، شخصیات، مختلف اسپورٹس کلبز کے عہدیداران و ممبران، طلباء اور پشین کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اور فائنل میچ کی تقسیم انعامات کی تقریب نے جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی تھی۔ اس سے قبل نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی اور دیگر مہمانوں کا خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے پشین پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں۔ اور بعد میں ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل میچ کھیلا گیا۔ جبکہ تقسیم انعامات کے موقع پر کرکٹ گراؤنڈ شہریوں سے کچا کچ بھر گیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعت جان اچکزئی نے ونر اور رنر ٹیم سمیت کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ھاتھوں شیلڈز ، گولڈ میڈلز اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نگران وزیر اطلاعت جان اچکزئی کو پشین کے عوام کے جانب سے تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ جبکہ روایتی " پشتون پگڑی" بھی باندھی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی تمغہ امتیاز، چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، معروف عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت " نعمت اللہ ظہیر" نے صوبائی وزیر جان اچکزئی سمیت تمام مہمانوں اور پشین کے شہریوں کو خوش امدید کہا۔ خصوصاً صوبائی وزیر اطلاعت جان اچکزئی کا پیشین آمد اور عوام میں گھل مل جانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ نگران وزیر اطلاعت بلوچستان جان اچکزئی صوبائی حکومت کے سب سے فعال ترین وزیر ہیں۔ اور 24 گھنٹے متحرک رہتے ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس کے شعبے کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود آج کی تقریب میں شرکت کر کے یہ باور کرا دیا ہے۔ کہ ان کے نزدیک عوام اور نوجوان اہم ہیں۔ اور وہ عوام کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے روایتی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے۔ انہوں نے کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہمیشہ نوجوانوں کو حوصلہ دیا ہے۔ اور ائندہ بھی یہ مشن جاری رہے گا۔ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے اس موقع پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بہترین ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اور پشین کے شہریوں کا روایتی مہمانداری پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے نگران صوبائی وزیر اطلاعت بلوچستان جان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پشین اور یہاں کے عوام کئی مثبت روایات کے امین ہیں۔ پیشن سے ان کو محبت اور یہاں کے عوام سے گہرا لگاؤ ہے۔ پشین کے عوام نے آج جس محبت کا اظہار کیا ہے۔ وہ ان کو مدتوں یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیشن کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔ اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے ہیں۔ خصوصاً اسپورٹس میں فحالیت کے حوالے سے صوبے بھر میں پشن پہلے نمبر پر ہے۔ اور اس فحالیت میں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کا بہت بڑا کردار ہے۔ نعمت اللہ ظہیر دیگر سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے شعبے میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ بلوچستان کی تاریخ کے سنہرے باب کا حصہ ہے۔بلاشبہ نعمت اللہ ظہیر خراج تحسین اور جھک کر سلام کے قابل ہیں۔ وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پیشین میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان اور جلد پشن کے عوام کو بہت بڑے سرپرائز دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا۔ کہ صوبائی نگران حکومت اپنے محدود وسائل اور اختیارات کے دائرہ کار میں رہ کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیونکہ نگران صوبائی حکومت کو بلوچستان اور یہاں کے عوام سے پیار ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ اور فائنل میچ کی ٹیموں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا۔ جبکہ مہمان خانے میں پشین کے مختلف وفود اور صحافیوں نے جان اچکزئی سے ملاقاتیں بھی کیں۔

کوئٹہ()ساؤتھ افریقہ کے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ کوچ اولمپک میڈلسٹ ایمانول ملونڈوانے کہا ہے کہ بلوچستان آکر معلوم ہوا کہ...
20/10/2023

کوئٹہ()ساؤتھ افریقہ کے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ کوچ اولمپک میڈلسٹ ایمانول ملونڈوانے کہا ہے کہ بلوچستان آکر معلوم ہوا کہ یہاں پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلوچستان کے کھلاڑی اپنے صوبے کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور باہر جا کر انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیں صوبے میں منشیات کے خاتمے اور کھیلوں کو آباد کرنے کیلئے سماجی تنظیمیں اور دیگر ملکر اپنا کردار ادا کریں باکسنگ کی بہتری کے لئے جب بھی میری ضرورت رہی بلامعاوضہ یہاں آکر خدمات سرانجام دوں گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین وتمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، عصرانے سے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر، بلوچستان اولمپکس کے رہنماء کمانڈر فضل محمد نورزئی،بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے صدر ظاہر خان ناصر، پنجاب کے باکسر ارشد منہاس،مولانا عبدالکریم، اے کے شاہین اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ آج ہم ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے انٹرنیشنل باکسر ایمانول ملونڈوا اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ یہاں آکر ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں منشیات کے خاتمے،کھیلوں کو میدان کو آباد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہماری جدوجہد نے رنگ لائی اس وقت ساؤتھ افریقہ جیسے ملک سے انٹرنیشنل کوچ کا یہاں آمد ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے جسے جاری رکھیں گے بلکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو باہرممالک سپانسر کرکے صوبے کا نام روشن کرنے کیلئے کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو حکومتی سرپرستی اور خاص کر کھیل کے حوالے سے جو فنڈز مختلف ناموں پر تقسیم ہورہی ہے ان کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ یہ فنڈز عام لوگوں کی بجائے کھلاڑیوں پر خرچ کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے نوجوانوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ بلوچستان میں سپورٹس کے میدانوں کو اگر حکومت کے بغیر ضرورت رہی تو ضرور آباد کریں گے۔بعدازاں مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی۔

17/10/2023

خوشحالی کیلے پڑھا لکھا بلوچستان ضروری ہے۔جان اچکزئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔نگران وزیر کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کو 100 لیپ۔ٹاپ دینے کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جان اچکزئی نگران صوبائی حکومت کے فعال ترین وزیر ہیں۔ہر وقت عوام سے رابطے میں رہتے ہیں۔نعمت اللہ ظہیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کویٹہ (پ ر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے۔ کہ بلوچستان کی پسماندگی تعلیم کے ذریعے ہی ختم کی جا سکتی ہے۔ خوشحال بلوچستان کے لیے پڑھا لکھا بلوچستان لازمی ہے۔ عوام کے مسائل کا حل اوین ترجیح ہے۔ خدمت خلفونیشن انٹرنیشنل عوام کا سہارا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی تمغہ امتیاز چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت " نعمت اللہ ظہیر" سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جس کے دوران انہوں نے طلباء و طالبات کے لیے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کو 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا. اور اتوار کو پشین دورے کی دعوت اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خاص شرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی. چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے ان کے افس میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے مسائل پر بھی غور و فکر کیا گیا۔ نگران وزیر جان اچکزئی نے اس موقع پر کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عظیم کام کر رہی ہے۔ عوام میں خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو حکومت کا ھاتھ بٹھانے کے برابر ہے۔ حکومت بھی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی خدمات سے بہت پہلے سے اگاہ ہیں اور بخوبی اگاہ ہیں۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل غیر سیاسی بنیادوں پر عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نگران وزیر اطلاعت جان اچکزئی کا خصوصی ملاقات اور فاؤنڈیشن کے لیے 100 لیپ ٹاپ دینے سمیت پشین کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا. کہ جان اچکزئی نگران حکومت کے فحال ترین وزیر ہیں اور ہر وقت عوام کے درمیان موجود اور رابطے میں رہتے ہیں۔ جان اچکزئی صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کا ایک ثبوت خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ہے۔ جھنیں مستحق طلباء و طالبات تک پہنچانا یقینی بنایا جائے گا۔

Address

Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923003804309

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KhidmateKhalq Foundation.خدمت خلق فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KhidmateKhalq Foundation.خدمت خلق فاؤنڈیشن:

Share