07/06/2026
خواتین کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں
تحریر: سوشل ایکٹوسٹ ماہ نور شاہ
ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان یہ ہے کہ وہاں خواتین کو عزت، تحفظ اور مساوی حقوق حاصل ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی ہماری بہت سی خواتین تشدد، ہراسانی، ناانصافی اور مختلف قسم کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔
میں، سوشل ایکٹوسٹ ماہ نور شاہ، ہر اس عورت کے ساتھ کھڑی ہوں جو ظلم کے خلاف انصاف کی متلاشی ہے۔ خاموشی ظالم کو مزید طاقت دیتی ہے جبکہ ایک مضبوط آواز کئی زندگیوں کو بدل سکتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خوف کی دیواریں گرا کر حق اور انصاف کے لیے متحد ہوں۔
خواتین کمزور نہیں بلکہ معاشرے کی بنیاد ہیں۔ ایک ماں، بہن، بیٹی اور پیشہ ور خاتون کی حیثیت سے وہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ان کی عزت، سلامتی اور حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے