Sumalani Movement Social Network

Sumalani Movement Social Network اس پیج کا مقصد سمالانی قبائل میں علمی اور قومی شعور بید?

18/09/2026
🥹⚠️ خان ہوٹل کے چائے کے ریٹ میں مسلسل اضافہ — انتظامیہ فوری نوٹس لےعوام کے ساتھ آخر یہ کیا مذاق ہے؟کچھ ہی دن پہلے خان ہو...
18/09/2026

🥹
⚠️ خان ہوٹل کے چائے کے ریٹ میں مسلسل اضافہ — انتظامیہ فوری نوٹس لے
عوام کے ساتھ آخر یہ کیا مذاق ہے؟
کچھ ہی دن پہلے خان ہوٹل میں ایک کپ چائے 90 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی، لیکن اب اچانک اسی چائے کا ریٹ بڑھا کر 100 روپے فی کپ کر دیا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ چند دنوں میں چائے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا؟ اگر قیمت بڑھانے کی کوئی قانونی یا سرکاری وجہ ہے تو عوام کو واضح طور پر بتایا جائے۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ خان ہوٹل کے چائے سمیت تمام اشیاء کے نرخوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے، ریٹ لسٹ طلب کی جائے اور اگر مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے، اس لیے چند دن بعد بار بار قیمتیں بڑھانا کسی صورت نظرانداز نہیں ہونا چاہیے۔
انتظامیہ خاموش نہ رہے — اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ 90 روپے کی چائے چند دن میں 100 روپے کیوں ہو گئی؟




*مچھ: وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاقات**مچھ کے دیرینہ ...
17/09/2026

*مچھ: وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاقات*

*مچھ کے دیرینہ مسائل اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر گفتگو، انڈس ہسپتال سے بات چیت جاری ہے قائد کچھی میر محمد عاصم کرد گیلو*

*مچھ (عوام کی آواز) میونسپل کمیٹی مچھ کے وائس چیئرمین ٹکری حاجی سوداگر خان سمالانی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر ریونیو و ایم پی اے کچھی میر محمد عاصم کرد گیلو سے سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ وفد نے علاقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے ضلع کچھی کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور مچھ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی مچھ کے وائس چیئرمین ٹکری حاجی سوداگر خان سمالانی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر ریونیو و قائد کچھی میر محمد عاصم کرد گیلو سے سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ وفد میں پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی ودیگر شامل تھے، جبکہ اس موقع پر میر عبدالرازق کرد اور ملک نصراللہ بنگلزئی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو مچھ اور ضلع کچھی کے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے مچھ کے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں انڈس ہسپتال سے بات چیت جاری ہے تاکہ مچھ کے عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ مچھ اور ضلع کچھی کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے علاقے کے عوام مزید مستفید ہوں گے*

*مچھ: نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ خدائے رحیم بلوچ کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاق...
17/09/2026

*مچھ: نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ خدائے رحیم بلوچ کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاقات*

*عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے، میر محمد عاصم کرد گیلو*

*مچھ (عوام کی آواز) گزشتہ روز صوبائی وزیر ریونیو و ایم پی اے کچھی میر محمد عاصم کرد گیلو سے نیشنل پارٹی کچھی کے سینئر رہنماء کامریڈ خدائے رحیم بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد میں ٹکری غلام حیدر سمالانی نور محمد سمالانی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو کو مچھ کے مختلف عوامی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ذمہ داری اور فرض ہے عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے وفد نے میر محمد عاصم کرد گیلو کی جانب سے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا خیرمقدم کیا*

کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار سخی بھائی خان سمالانی نے مکہ مکرمہ پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت تر...
17/09/2026

کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار سخی بھائی خان سمالانی نے مکہ مکرمہ پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سردار سخی بھائی خان سمالانی نے کہا کہ حرمین شریفین تمام مسلمان عالمِ اسلام کا مقدس ترین مرکز اور عقیدت کا محور ہیں۔ مکہ مکرمہ پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کے جذبات و احساسات پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت امتِ مسلمہ کے ہر فرد کا دینی و ایمانی فرض ہے۔ ارضِ مقدس کے تحفظ اور پاسبانی کے لیے مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عالمی برادری اور مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے بزدلانہ اور ناپاک اقدامات کا سخت نوٹس لیں اور مقدس مقامات کے احترام و تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ایس ایچ او ستار سمالانی نے ریٹائرمنٹ لے لی۔ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہیں، مگر اچھی کارکردگی اور بہترین...
17/09/2026

ایس ایچ او ستار سمالانی نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہیں، مگر اچھی کارکردگی اور بہترین کردار ہمیشہ یاد رہتا ہے۔
ڈسٹرکٹ چاغی کے جانباز، ہونہار، نڈر اور فراخ دل پولیس آفیسر عبدالستار سمالانی اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرکے باعزت طور پر ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر اہلِ علاقہ، پولیس کے ساتھیوں اور دوست احباب کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
عبدالستار سمالانی کا شمار ضلع چاغی کے قابل، فرض شناس اور بہترین پولیس افسران میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دورانِ ملازمت بطور ایس ایچ او ضلع چاغی کے مختلف پولیس اسٹیشنز کے علاوہ خاران، نوشکی، واشک اور کوئٹہ میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
موصوف نے جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دی، وہاں اپنے فرض سے وابستگی، نڈر پن، خوش اخلاقی، عوام سے اچھے رویے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث نیک نامی حاصل کی۔ ان کی خدمات اور عوامی رابطے کی صلاحیتیں ان کے ساتھیوں اور علاقے کے لوگوں کے لیے ہمیشہ قابلِ احترام رہیں گی۔
ملازمت سے ریٹائرمنٹ سرکاری سروس کا اختتام ضرور ہے، لیکن ایک فرض شناس اور باکردار انسان کی خدمات اور اچھی یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔
عبدالستار سمالانی کو باعزت ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی، عزت اور کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

پنجپائی، کلی شادینی سمالانیمیر یار محمد سمالانی کا بیانلائیبہ سمالانی کو انصاف فراہم کیا جائےلائیبہ سمالانی پر سسرال میں...
13/09/2026

پنجپائی، کلی شادینی سمالانی

میر یار محمد سمالانی کا بیان

لائیبہ سمالانی کو انصاف فراہم کیا جائے
لائیبہ سمالانی پر سسرال میں مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ ایک بیٹی کے ساتھ اس طرح کا ظلم کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔
میر یار محمد سمالانی نے مطالبہ کیا ہے کہ لائیبہ سمالانی کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا بہترین ممکنہ علاج سرکاری سطح پر یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری طبی سہولیات بلا تاخیر فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لائیبہ سمالانی اور ان کے پورے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ کسی دباؤ، دھمکی یا مزید نقصان کا شکار نہ ہوں۔
ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو قانون کے مطابق فوری گرفتار کرکے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ جرم ثابت ہونے پر ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
میر یار محمد سمالانی نے کہا کہ کسی دباؤ، سفارش یا اثر و رسوخ کی بنیاد پر ملزمان کو رعایت دینا انصاف کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ ریاستی ادارے لائیبہ سمالانی کو انصاف دلانے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

سردار سخی بھائی خان سمالانی سمالانی قوم کے لیے قابلِ فخر شخصیتتحریر: فیض سمالانی بلوچہمیں بحیثیتِ قوم فخر ہونا چاہیے کہ ...
13/09/2026

سردار سخی بھائی خان سمالانی سمالانی قوم کے لیے قابلِ فخر شخصیت
تحریر: فیض سمالانی بلوچ
ہمیں بحیثیتِ قوم فخر ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سردار سخی بھائی خان سمالانی جیسا سردار عطا فرمایا، جو اپنی قوم کی ترقی، تعلیم، نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں*۔
ہمارے سردار صاحب کی شخصیت کی *سب سے بڑی خوبی ان کی عاجزی، اعلیٰ ظرفی اور انسان دوستی ہے*۔ *سردار ہونے کے باوجود وہ اپنی قوم کے ہر فرد سے محبت، خلوص اور احترام کے ساتھ ملتے ہیں۔ چاہے کوئی غریب ہو یا امیر، چھوٹا ہو یا بڑا، وہ سب کے ساتھ یکساں انداز میں پیش آتے ہیں، تاکہ کسی بھی شخص کو یہ احساس نہ ہو کہ سردار صاحب بڑے ہیں اور ہم چھوٹے۔*
یہی دراصل *ایک عظیم انسان اور باوقار سردار کی اصل پہچان ہے۔*
میں اپنی ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر یہ بات کہتا ہوں کہ *سردار سخی بھائی خان سمالانی جیسی عاجزی، خدا ترسی اور اپنی قوم سے محبت رکھنے والی شخصیت میں نے بلوچستان میں بہت کم دیکھی ہے۔ اپنی قوم کی خوشی ہو یا غمی، وہ ہر موقع پر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔*
*سردار صاحب کی ایک اور قابلِ تعریف خوبی یہ ہے کہ وہ صرف اپنی قوم تک محدود نہیں بلکہ ہر قوم، ہر قبیلے اور ہر طبقے کے لوگوں کو عزت اور احترام دیتے ہیں*۔ یہی وجہ ہے کہ *سمالانی قوم کے علاوہ دیگر برادر اقوام کے نوجوان بھی ان کی شخصیت اور طرزِ عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے متاثر ہوتے ہیں۔*
کسی شخصیت کی اصل مقبولیت صرف اس کے نام یا عہدے سے نہیں ہوتی، بلکہ اس کے کردار، اخلاق اور دوسروں کو دی جانے والی عزت سے ہوتی ہے۔ *سردار سخی بھائی خان سمالانی کی یہی عاجزی اور لوگوں کے ساتھ محبت ان کے لیے عوام کے دلوں میں عزت پیدا کرتی ہے*۔
*ماشاءاللہ، ہم واقعی خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سردار سخی بھائی خان سمالانی کی صورت میں ایسا سردار عطا فرمایا* جو اپنی قوم کی ترقی، تعلیم، خوشحالی اور بنیادی مسائل کے لیے فکر مند رہتا ہے۔
*ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ! ہمارے سردار سخی بھائی خان سمالانی کو صحت، سلامتی، عزت اور لمبی عمر عطا فرما۔ ان کا سایۂ شفقت اور دستِ شفقت ہماری قوم پر ہمیشہ قائم رکھ،* انہیں اپنی قوم اور تمام برادر اقوام کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرما اور ہر قدم پر اپنی ح

Address

Quetta
03323813193

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sumalani Movement Social Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share