25/08/2026
پروفیسر عالم مِصباح سکالرشِپ کے سال 2026 کے انٹر میڈیٹ کے دوسرے فیزکا سکالرشِپ پروگرام مکمل ہو چکا ہے۔مقرّرہ شرائط اورطے شدہ اصول و ضوابط کے تحت جن منتخب طلباء و طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے انھوں نے قابلِ ذکر ہمت و حوصلے کے ساتھ انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے نُمایاں تعلیمی کارکردگی دکھائی ہے۔ معاشرے کی یہ پُرعزم مثالیں اپنے تعلیمی سلسلے کو مضبوط اِرادے کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ان مثالی طلبہ کوشاباش ، ان کے سرپرستوں کو آفرین!
پروفیسرعالم مِصباح سکالر شِپ فخریہ معاشرے کی ان قابلِ تقلید مثالوں کی تعلیمی جدوجہد میں ان کے ساتھ معاون ، ان کے لیے تابناک تعلیمی مستقبل کا متمنی ہے اورمعاشرے کے تمام ہوش مند و سنجیدہ طبقات و افراد سے بھی درسی معاونت کے اس عمل میں حقیقی ہمکاری کی توقع رکھتا ہے۔