Syed Baqir Shah Trust

Syed Baqir Shah Trust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Baqir Shah Trust, Nonprofit Organization, Main Chowk Jojo Syed Baqir Shah Colony Block no. 1 Hazara town Quetta, Quetta.

21/05/2026

چیئرمین امان اللہ حیدری کی زیرِ نگرانی سید باقر شاہ ٹرسٹ کا فلاحی اقدام

امام بارگاہ امام محمد باقرؑ کے قریب واقع گورنمنٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید حسین کی خصوصی درخواست پر، سید باقر شاہ ٹرسٹ نے اسکول میں واٹر کولر نصب کر دیا ہے۔ ٹرسٹ کے چیئرمین امان اللہ حیدری کا کہنا ہے کہ بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ واٹر کولر بچوں کو تپتی گرمی میں صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

16/05/2026

معروف تعلیمی شخصیت ماسٹر موسیٰ صاحب نے سید باقر شاہ ٹرسٹ کے اس انقلابی منصوبے کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے چئیرمین امان اللّٰہ حیدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ماسٹر موسیٰ صاحب کا کہنا ہے:
شدید گرمی کے اس موسم میں معصوم بچوں کے لیے ٹھنڈے اور صاف پانی کا انتظام کرنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف غریب بچوں کی صحت محفوظ رہے گی بلکہ ان کا تعلیمی سفر بھی بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔

سید باقر شاہ ٹرسٹ کی مخلصانہ قیادت اور پوری ٹیم کا یہ جذبہ معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو تپتی گرمی میں بچوں کا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہے۔

09/05/2026

سید باقر شاہ ٹرسٹ کا ایک اور شاندار قدم: سرکاری اسکولوں میں سولر واٹر کولر پراجیکٹ

دور محمد دورو صاحب نے سید باقر شاہ ٹرسٹ کے چئیرمین امان اللّٰہ حیدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں سولر ٹیکنالوجی کا استعمال ایک بہترین فیصلہ ہے، جس سے اسکولوں پر بجلی کے اخراجات کا بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور بچوں کو سارا دن ٹھنڈا پانی میسر رہے گا۔ ان کے مطابق، یہ منصوبہ براہِ راست غریب بچوں کی تعلیم اور صحت پر مثبت اثر ڈالے گا۔

سید باقر شاہ ٹرسٹ نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مختلف سرکاری اسکولوں میں سولر واٹر کولر پراجیکٹ کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ ان بچوں کے لیے ہے جو تپتی گرمی میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی سے محروم تھے۔

تعلیم سب کے لیے: سید باقر شاہ ٹرسٹ کا ایک اور قدم علم وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے > اور تعلیم وہ سرمایہ ہے جس...
22/04/2026

تعلیم سب کے لیے: سید باقر شاہ ٹرسٹ کا ایک اور قدم علم وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے > اور تعلیم وہ سرمایہ ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا

الحمدللہ! سید باقر شاہ ٹرسٹ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جہاں سرکاری اسکولوں کی معاونت کرتا ہے،وہی نجی اسکولوں (Private Schools) میں زیرِ تعلیم ان مستحق اور ہونہار طلبا کے لیے بھی مفت کاپیاں اور بستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو مہنگی درسی کتب کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
ٹرسٹ کے چیئرمین جناب امان اللہ حیدری صاحب کی سرپرستی میں اس کاوش کا مقصد ہر بچے تک تعلیم کی رسائی کو ممکن بنانا ہے، تاکہ وسائل کی کمی کسی بھی طالب علم کے تعلیمی سفر میں رکاوٹ نہ بنے۔
Touheee Public High School=10
Ali model school = 6
Millinium school =7
K.B High school =10

19/04/2026

تبدیلیِ عالم کا ذریعہ ہے جو ہر دم
وہ علم ہی تو ہے جو بدل دیتا ہے موسم

Album # 03
Government Girls High School Hazara Town

سید باقر شاہ ٹرسٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بھی مستحق طالبات کو مفت بستے اور تعلیمی سامان فراہم کیا۔ چیئرمین جناب امان اللہ حیدری صاحب ، شاہ جی فواد صاحب ، حاجی عبدالکریم صاحب و دیگر کی زیرِ سرپرستی اس کاوش کا مقصد ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ٹرسٹ کا طرہ امتیاز خاموش خدمت ہے۔ ہم تشہیر کے بجائے انسانیت اور عزتِ نفس کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے تمام امدادی سرگرمیاں بغیر کسی فوٹو سیشن کے انجام دی جاتی ہیں۔ اللہ اس خدمتِ خلق کو قبول فرمائے۔ آمین!

16/04/2026

جس کا مقصد ہے زیست کا عنواں بدلنا
تعلیم ہے اک راستہ دنیا بدلنے کا

الحمدللہ! اپنی خوبصورت روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، اس سال بھی سید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ان باہمت اور ہونہار طالبات کے لیے، جو علم کی پیاس بجھانے کی تڑپ رکھتی ہیں، مفت بستے اور کاپیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب امان اللہ حیدری صاحب کے زیرِ سرپرستی اس کاوش کا مقصد ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو وسائل کی کمی کے باوجود تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں۔
سید باقر شاہ ٹرسٹ کا ہمیشہ سے یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ دکھاوے اور نمود و نمائش سے دور رہ کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ ہماری ترجیح ہمیشہ سے سفید پوش طبقے کی عزتِ نفس کا تحفظ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہانہ راشن کی تقسیم ہو یا تعلیمی سامان کی فراہمی، یہ تمام مراحل بغیر کسی فوٹو سیشن اور تشہیر کے مکمل کیے جاتے ہیں۔ اللہ پاک اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین!

14/04/2026

تعلیم و تربیت سے جنہیں واسطہ نہیں
منزل ہے ان کے آگے، مگر راستہ نہیں

الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائ سکول میں با حوصلہ با جرات نوجوان جو تعلیم کی راہ میں ہیں مگر نا دار ہے انکے لیے سید باقر شاہ ٹرسٹ کے چئیرمین جناب امان اللّٰہ حیدری صاحب کی جانب سے مفت کاپیاں ، بستہ بطور حوصلہ افزائی کے فراہم کیا گیا
سید باقر شاہ ٹرسٹ نے ہمیشہ دیکاوے سے دور رہ کر ہر انسان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا ہے ۔ماہانہ راشن کا سلسلہ بھی بغیر دکھاوے و فوٹو سیشن کے جاری ہے ۔

5-09-2025september ماہانہ راشن پروگرام الحمدللہسید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر ماہ کی طرح ماہ  ستمبر میں بھی 80 غریبوں ،...
05/09/2025

5-09-2025
september
ماہانہ راشن پروگرام
الحمدللہ

سید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر ماہ کی طرح ماہ ستمبر میں بھی 80
غریبوں ،مسکینوں، بیوؤں کےگھر وں تک بغیر کسی تعصب اور فوٹو سیشن کے راشن پہنچا دیا گیا ۔

از طرف سید باقر شاہ ٹرسٹ ہر ماہ وری ماہ ستمبر ہم دہ ۸۰ فامیل یتیم ،غریب ، بیوہ بغیر کدم عکس گرفتن و تعصب راشن رسندہ شد الحمدللہ

Syed Baqir Shah Trust

اینی بچہ نام شی مہدی ولد عزت اللّٰہ عمر شی ۸ سال استہ امشاو نزدِ چوک جوجو بلاک ۱ ہزارہ ٹاؤن گم شودہ ہر کس اوش کد برائے م...
31/08/2025

اینی بچہ نام شی مہدی ولد عزت اللّٰہ عمر شی ۸ سال استہ امشاو نزدِ چوک جوجو بلاک ۱ ہزارہ ٹاؤن گم شودہ ہر کس اوش کد برائے مہربانی دمزی نمبر رابطہ کنین

مھدی ولد عزت اللّٰہ عمر 8 سال ہے آج جوجو چوک بلاک ۱ ہزارہ ٹاؤن سے گم ہوّا ہے اگر کسی کو معلومات ہو برائے مہربانی دیے ہوئے نمبر پر رابطہ کرے

03702931486

ماہانہ راشن پروگرام الحمدللہ 6-08-2025سید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر ماہ کی طرح ماہ اگست میں بھی 80 غریبوں ،مسکینوں،بیو...
06/08/2025

ماہانہ راشن پروگرام
الحمدللہ
6-08-2025

سید باقر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر ماہ کی طرح ماہ اگست میں بھی 80
غریبوں ،مسکینوں،بیوؤں کےگھر وں تک بغیر کسی تعصب اور فوٹو سیشن کے راشن پہنچا دیا گیا ۔

از طرف سید باقر شاہ ٹرسٹ ہر ماہ وری ماہ اگست ہم دہ ۸۰ فامیل یتیم ،غریب ، بیوہ بغیر کدم عکس گرفتن و تعصب راشن رسندہ شد الحمدللہ

Syed Baqir Shah Trust

Address

Main Chowk Jojo Syed Baqir Shah Colony Block No. 1 Hazara Town Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+923458369667

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Baqir Shah Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share