Jamiat Tulaba Islam Pakistan Official

Jamiat Tulaba Islam Pakistan Official شعبہ اطلاعات جمعیت طلباء اسلام پاکستان

اعلانِ تقرریجمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد نواز آزاد نے وقاص یوسف کو صدر جمعیت طلباء اسلام اسلام آباد مقرر ...
10/09/2026

اعلانِ تقرری

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد نواز آزاد نے وقاص یوسف کو صدر جمعیت طلباء اسلام اسلام آباد مقرر کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان 14 روز کے اندر کر دیا جائے گا۔

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کابینہ کا اجلاس 21 اگست بروز جمعہ جے یو آئی پاکستان کے مرکزی دفتر ایف 10 مرکز اسلام آ...
09/09/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کابینہ کا اجلاس 21 اگست بروز جمعہ جے یو آئی پاکستان کے مرکزی دفتر ایف 10 مرکز اسلام آباد میں زیر صدارت مرکزی صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان محمد نواز آزاد منعقد ہوا
اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے

1: اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام 26 اور 27 نومبر بروز جمعرات اور جمعہ بمقام" اسلام آباد ایف 10 مرکز "دوسرا دو روزہ "طلباء اجتماع " کا انعقاد کیا جائیگا ان شاء اللہ
طلباء اجتماع سے رہبر جمعیت امام مولانا محمد خان شیرانی صاحب خصوصی خطاب کرینگے

اجتماع میں مختلف موضوعات پر مقررین خصوصی لکچر دینگے
تمام ہم فکر اور تنظیمی دوستوں سے استدعا کی جاتی ہیں کہ اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کریں

2: جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کابینہ کے ارکان صوبوں کا دورے کرینگے جس کا اعلان صوبائی تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا

3: اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان خیبر پختون خواہ کے صدر عاطف محمد خیل کی مصروفیات کی وجہ سے مرکزی کابینہ نے محمد یاسین تراب کو جمعیت طلباء اسلام پاکستان خیبر پختون خواہ کے صدر مقرر کیا آج کے بعد محمدیاسین تراب بحیثیت صدر جمعیت طلباء اسلام خیبر پختون خواہ زمہ داریاں انجام دینگے اور نئی کابینہ تشکیل دینگے

4:اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام آباد کے لئے وقاص یوسف کو صدر مقرر کیا وقاص یوسف دو ہفتوں کے اندر کابینہ کی تشکیل کا اعلان کرینگے ان شاء اللہ

5: اجلاس فیصلہ ہوا کہ مرکزی کابینہ کےلئے بلوچستان سے سمیع عمر کو بحیثیت مرکزی معاون تقرر کیا البتہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب سے مرکزی معاونین کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا ان شاء اللہ
تمام ہم فکر احباب سے استدعا ہیں کہ وہ طلباء اجتماع کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اللہ تعالٰی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار فرمائیں آمین
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیت طلباء اسلام پاکستان

مکہ معاہدہ اور امکانات  مولانا امام محمد خان شیرانی صاحب فرماتے ہیں کہ مکہ معاہدہ کے ممکنہ اہداف تین ہے سب سے پہلے اس مع...
05/09/2026

مکہ معاہدہ اور امکانات

مولانا امام محمد خان شیرانی صاحب فرماتے ہیں کہ مکہ معاہدہ کے ممکنہ اہداف تین ہے سب سے پہلے اس معاہدے کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے امریکہ چاہتا ہے کہ خلیجی ممالک کا دفاعی بوجھ امریکہ پر کم سے کم ہو بلکہ امریکہ اس اضافی بوجھ کو ختم کرنا چاہتا ہے اس لئے سعودی و دیگر ممالک کا پاکستان سے معاہدے کرواکر خود نکلنا چاہتا ہے

دوسرا امکان یہ ہے کہ امریکہ سنی اکثریتی ممالک کا معاہدہ کرواکر ایران کے مقابلے میں کھڑا کرنا چاہتا ہے تاکہ شیعہ سنی کے نام سے جنگ کرکے ایران کو کمزور کریں خود پیچھے سے خلیجی ممالک اور پاکستان ترکی کی معاونت جاری رکھے

تیسرا امکان یہ ہے کہ امریکہ کا ایران کے ختم یا کمزور کرنے کے بعد ان کا ہدف ترکی ہے پہلے شیعہ سنی کے نام تقسیم پیدا کرینگے پھر سعودی اور پاکستان کوسائڈ پر کرکے ترکی کو اکیلا چھوڑینگے اس کے بعد امریکہ ترکی کے ساتھ وہی کرینگے جو اس سے پہلے ایران افغانسان و دیگر اسلامی ممالک کے سات کرچکا ہے

چوتھا امکان ہے کہ اکثر سنی ممالک اس معاہدے میں شام ہونگے اس کے مقابلے میں عیساہی زائنسٹ اور یہودی زائنسٹ کا اتحاد وجود میں آئیگا جس کا مقصد گریٹر اسرائیل ہوگا اور مسلم ممالک کا مقصد اپنی اپنی مفادات ہونگی مگر مسلمان اپنی دوغلہ پن اور مفاد پرستی کی وجہ سے ہارینگے اور عیساہی یہودی اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے

یہ امریکہ کے مستقبل کے اہداف ہے اب امریکہ اس میں کتنا کامیاب ہوتا ہے یہ وقت بتائیگا البتہ اتنا ضرور ہے کہ مکہ معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نہیں ہے بلکہ معاہدہ کے ذریعے امریکہ اپنی مفادات کا تحفظ کرینگے

محمد نواز آزاد (صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان)

03/09/2026
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد نواز آزاد نے جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا مرکزی اجلاس 21 اگست بروز جمعہ، بعد...
11/08/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد نواز آزاد نے جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا مرکزی اجلاس 21 اگست بروز جمعہ، بعد نمازِ جمعہ، مرکزی رابطہ مرکز اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

تمام اراکین بروقت شرکت یقینی بنائیں۔

اجلاس میں درج ذیل دو ایجنڈے زیرِ غور آئیں گے:

مرکزی تربیتی اجتماع
تنظیمی فعالیت و دیگر امور

شعبہ نشر و اطلاعات، جمعیت طلباء اسلام پاکستان

06/08/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع چمن کی ضلعی کابینہ درج ذیل ارکان پر مشتمل ہوگی۔

06/08/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع پشین کی ضلعی کابینہ درج ذیل عہدیدارن پر مشتمل ہوگی۔

بسم اللہ الرحمن الرحیمجمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع پشین کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد، نئی ضلعی قیادت کا انتخا...
31/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع پشین کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد، نئی ضلعی قیادت کا انتخاب

جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع پشین کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس آج بروز جمعہ ایریگیشن مسجد خانقاہ میں منعقد ہوا، جس میں جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی صدر سید ندامحمد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں سابق ضلعی صدر سید داؤد شاہ مصلح کی جانب سے گھریلو ذمہ داریوں، شدید مصروفیات اور معاشی مسائل کے باعث پیش کردہ استعفیٰ پیش کیا گیا۔ صوبائی صدر سید ندامحمد شاہ نے مجلسِ عاملہ سے مشاورت کے بعد ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ضلع پشین میں جمعیت طلباء اسلام کی مضبوطی، کارکنوں کی تربیت، دعوتی و تنظیمی خدمات اور مخلصانہ جدوجہد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سابق ضلعی صدر کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

بعد ازاں ضلعی صدر کے انتخاب کے لیے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں موجود اراکین کے علاوہ غیر حاضر اراکین سے بھی بذریعہ فون رائے لی گئی۔ تمام اراکین کی متفقہ اور کثرتِ رائے سے بشیر احمد مدنی کو جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع پشین کا ضلعی صدر جبکہ حافظ منیب الرحمٰن کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت نومنتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اخلاص، دیانت، باہمی مشاورت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے ضلع پشین میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سابق ذمہ داران کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، نومنتخب قیادت کو دینِ اسلام اور طلبہ کی خدمت کی بہترین توفیق عطا فرمائے اور جمعیت طلباء اسلام کو ہر سطح پر مزید استحکام، اتحاد اور ترقی نصیب فرمائے۔ آمین۔

شعبۂ نشر و اطلاعات جمعیت طلباء اسلام بلوچستان

جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس آج بروز جمعرات بوقتِ عصر صوبائی رابطہ مرکز، منان چوک، ک...
30/07/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس آج بروز جمعرات بوقتِ عصر صوبائی رابطہ مرکز، منان چوک، کوئٹہ میں ضلعی صدر حافظ نذیر احمد شمشیری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ بور محمد نے حاصل کی۔
اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی صدر سید ندا محمد شاہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حافظ منیب الرحمٰن ڈپٹی مالیات حافظ عنایت اللہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا پہلا ایجنڈا شرکاء کا تعارف تھا جس کے بعد دوسرے ایجنڈے کے مطابق صوبائی صدر سید ندا محمد شاہ نے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے جمعیت طلباء اسلام کے اغراض و مقاصد، دعوتی فکر اور تنظیمی نصب العین پر جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام نوجوانوں کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے سرگرم عمل ایک نظریاتی تنظیم ہے جس کا مقصد معاشرے میں عدل، انصاف اور اسلامی اقدار کا فروغ ہے۔
انہوں نے جمعیت طلباء اسلام کے بنیادی مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا، مظلوم کی حمایت کرنا، بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرنا اور معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ دینا جمعیت طلباء اسلام کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
صوبائی صدر نے تنظیم کے تین بنیادی اصول بھی بیان کیے
1۔ خدا پرستی:
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں الحاد، مادہ پرستی اور فکری گمراہی نوجوانوں کے ایمان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ ایسے حالات میں قرآنِ کریم کی تعلیمات کی روشنی میں حکمت، بصیرت اور حسنِ دعوت کے ساتھ نوجوانوں کی رہنمائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن کریم کی آیت ﴿اُدْعُ إِلٰی سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ﴾ کا حوالہ دیتے ہوئے دعوتِ دین کے مؤثر انداز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
2۔ انسانیت دوستی:
انہوں نے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کے لیے رحمت اور خیر خواہی کا پیغام دیتا ہے۔ قرآنِ مجید میں متعدد مقامات پر "یَا أَيُّهَا النَّاسُ" کہہ کر تمام انسانوں کو مخاطب کیا گیا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام رنگ، نسل، زبان اور قومیت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔
3۔ انسانی مساوات:
انہوں نے کہا کہ اسلام تمام انسانوں کو برابر کا مقام دیتا ہے۔ خواہ تعلیمی ادارے ہوں، معاشرہ ہو یا تنظیم، ہر جگہ مساوات، انصاف اور میرٹ کو فروغ دینا ضروری ہے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
آخر میں سید ندا محمد شاہ نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام کی سرپرستی مولانا محمد خان شیرانی کی فکری رہنمائی میں نوجوانوں کی دینی، فکری اور تنظیمی تربیت کے لیے کوشاں ہے، اور کارکنان کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ کردار، اخلاص اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں۔

بعد ازاں جے ٹی آئی کے ضلعی صدر حافظ نذیر احمد شمشیری نے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی مضبوط قیادت پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن تنظیمی مراحل سے گزر کر مختلف ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، وہی مستقبل میں بہتر قیادت اور سیاسی شعور کا حامل بنتا ہے۔ اس لیے ضلع بھر میں تنظیم کو فعال، منظم اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ یونٹ، تحصیل اور ضلعی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنایا جائے، کارکنان سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور دعوتی و تربیتی پروگراموں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
آخر میں ڈپٹی ناظمِ مالیات حافظ عنایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ العصر میں فرماتے ہیں: ﴿وَالْعَصْرِ ۝ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ﴾۔ انہوں نے اس آیتِ مبارکہ کی روشنی میں کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر دعوتی و تنظیمی جدوجہد کے آغاز میں مشکلات، آزمائشیں اور رکاوٹیں آتی ہیں، لیکن اگر اخلاص، صبر اور استقامت کے ساتھ محنت جاری رکھی جائے تو ان شاء اللہ اس کے نتائج نہایت خوش آئند اور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے تمام ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ مشکلات سے گھبرانے کے بجائے ثابت قدمی کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں ادا کریں۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ضلع بھر میں جمعیت طلباء اسلام کی تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنانے، نئی یونٹس کے قیام، نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس حافظ عنایت اللہ کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
شعبہ نشرواطلاعات جمعیت طلباءاسلام پاکستان ضلع کوٸٹہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیماعلامیہجمعیت طلبہ اسلام پاکستان ضلع مردانجمعیت طلبہ اسلام پاکستان ضلع مردان کے زیرِ اہتمام گزشتہ ...
27/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اعلامیہ

جمعیت طلبہ اسلام پاکستان ضلع مردان

جمعیت طلبہ اسلام پاکستان ضلع مردان کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز تحصیل تحت بھائی میں ایک اہم اور تاریخی تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلع صدر ڈاکٹر یاسین خان تراب نے کی۔ اجلاس میں ضلع، تحصیل اور مختلف تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی امور، آئندہ منصوبہ بندی اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سب سے اہم موضوع 13، 14 اور 15 اگست 2026 کو چھتر پلین، مانسہرہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان تربیتی کنونشن کی تیاریوں کا تھا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع مردان کے تمام کارکنان، ذمہ داران اور طلبہ اس کنونشن میں بھرپور اور منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنائیں گے، کیونکہ یہ کنونشن کارکنان کی فکری، نظریاتی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امامِ سیاست حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کے فکر، نظریے، پیغام اور جدوجہد کو ضلع مردان کے ہر گاؤں، ہر محلے، ہر یونین کونسل، ہر تعلیمی ادارے اور ہر نوجوان تک پہنچایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل ایک مضبوط نظریاتی اور باکردار قیادت کے ساتھ وابستہ ہو سکے۔

تنظیمی استحکام کے حوالے سے یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ بہت جلد تحصیل تحت بھائی کی نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد مرحلہ وار ضلع مردان کی تمام یونین کونسلوں، تنظیمی یونٹس، کالجوں، جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی کابینہ سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ جمعیت طلبہ اسلام کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں موجودہ میڈیا صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کے خلاف بے بنیاد، گمراہ کن یا منفی پروپیگنڈا کیا گیا تو جمعیت طلبہ اسلام اس کا علمی، اخلاقی، قانونی اور مؤثر انداز میں بھرپور جواب دے گی۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور عوامی اجتماعات کے ذریعے مولانا محمد خان شیرانی صاحب کے قومی، دینی اور سیاسی مؤقف کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے منظم مہم چلائی جائے گی۔

صدر ضلع مردان ڈاکٹر یاسین خان تراب نے اپنے خطاب میں تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں، نئے نوجوانوں کو جمعیت طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم پر منظم کریں، ہر تعلیمی ادارے میں رابطہ مہم کو فعال بنائیں اور آنے والے تربیتی کنونشن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کنونشن صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ ایک فکری و تربیتی درسگاہ ہے، جہاں علماء کرام، مرکزی و صوبائی قائدین اور بالخصوص امامِ سیاست حضرت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی رہنمائی سے کارکنان کو مستقبل کے چیلنجز، قومی و علاقائی حالات، تنظیمی ذمہ داریوں اور دعوتی و تعلیمی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کی عملی رہنمائی حاصل ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمعیت طلبہ اسلام کے مشن کو مزید مضبوط بنانے، تنظیم کو ہر تعلیمی ادارے تک پہنچانے اور آنے والے تربیتی کنونشن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جاری کردہ:
سیکرٹری اطلاعات
جمعیت طلبہ اسلام پاکستان، ضلع مردان
صاحبزادہ حیات حیران

Address

Jinnah Town
Quetta
87300

Telephone

+923453232628

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Tulaba Islam Pakistan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamiat Tulaba Islam Pakistan Official:

Shortcuts

Share