میراقبال احمد خان بجارانی میڈیا سیل

میراقبال احمد خان بجارانی میڈیا سیل میراقبال احمد خان بجارانی میڈیا سیل

11/03/2025

بجارانی ہاٶس سکھر

پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیٸر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میر اقبال احمد خان بجارانی نے جیکب آباد کے ضلع ٹھل میں ٹھل پولیس کی طرف سے بنگلانی قبیلے کے چیف مقدم میر جہانگیر خان بنگلانی کے گھر پر چھاپے اور انکے بچوں کی عصمت دری کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوٸے بلوچی روایات کے خلاف قرار دیا اور کہاکہ چھاپہ محض انتقامی کارواٸی کا شاخسانہ ہے۔ ٹھل پولیس سے ڈاکوٶں، لٹیرے، پتھاریدار اور جراٸم پیشہ افراد قابو میں آتے نہیں اور اب معززین کی طرف چھڑ دوڑےہیں جو افسوسناک عمل ہے اور کچھ دن پہلے ٹھل میں سرعام خواتین اساتذہ کو نہیں چھوڑا گیا اور اسکے علاوہ سوٸی گیس کے سرکاری افسروں سمیت خود پولیس کا ایک اہلکار بھی دھاڑیلوں کے قبضے میں ہے جو شرمناک بات ہے ۔ انکو بھی ڈاکوٶں اغوا کرکے لے جارہےتھے ایس ایس پی جیکب آباد حواس کھو بیٹھے ہیں اور ایس ایس پی جیکب آباد، ڈی ایس پی ٹھل اور ایس ایچ او ٹھل اپنا قبلہ درست کریں ورنا ہمیں تحفظ کرنا آتاہے۔ آٸے روز ٹھل میں چوری ڈکیتیاں عروج پر ہیں اور چوروں، لٹیروں اور ڈاکوٶں کو چھوٹ دی گٸی ہے اور میر جہانگیر خان بنگلاٸی ٹھل کی قدآور شخصیت ہیں اور کسی کے کہنے پر ہمیں جھکایا نہیں جاسکتا اور میر جہانگیر خان بنگلاٸی کےخلاف پروپیگنڈا محض ایک ڈرامہ ہے جسکی قسط جلد ختم ہوجاٸے گی۔ میر اقبال احمد خان بجارانی نے وزیراعلیٰ سندھ، آٸی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ تصادم سے پرہیز کیا جاٸے اور ٹھل کو امن کا گہوارہ بنایا جاٸے ایسے ناہو کہ کل ٹھل میں کوٸی معزز یا سفید پوش پاٶں رکھنے کیلٸے بھی کتراٸے جو انتظامیہ کیلٸے شرمناک ہوگا۔

07/03/2025
ایم پی اے میر عابد خان سندرانی کےساتھ
07/03/2025

ایم پی اے میر عابد خان سندرانی کےساتھ

07/03/2025

میر اقبال احمد خان بجارانی کا اوستہ محمد میں ڈکیتی کے دوران قتل پر افسوس
صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)

پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیٸر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور سابق امیدوار صوباٸی اسمبلی حلقہ پی بی 15 صحبت پور بلوچستان میر اقبال اقبال احمد خان بجارانی کا بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود میں گزشتہ روز دوران ڈکیتی کی واردات می دو گولہ بلیدی قباٸل کے بہمانہ قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتےہوٸے کہاکہ ایس ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث امن و امان قاٸم کروانے میں مکمل ناکام ہوچکےہیں اور نصیرآباد زون میں کوٸی محفوظ نہیں اور بہمانہ قتل انسانیت سوز عمل ہے جو ناقابلِ برداشت ہے اور مزید کہاکہ ہم ورثا کےساتھ رابطے میں ہیں اور ہماری مکمل ہمدردیاں ورثا کیساتھ ہیں اور ہرممکن گولہ بلیدی کے قباٸل کی مدد کی جاٸے گی اور گولہ بلیدی میری قوم ہے میرے بازوں ہیں کوٸی لاوارث نہیں انشااللہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جاٸے گا۔ میر اقبال احمد خان بجارانی نے آٸی جی بلوچستان، ایڈیشنل آٸی جی بلوچستان اور ڈی آٸی جی نصیرآباد زون سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاٸے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جاٸے تاکہ آٸندہ کوٸی ایسی حرکت نا کرے۔ اور آخر میں میر اقبال احمد خان بجارانی نے لواحقین کیساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی لواحقین کو صبر و جمیل عطا ہو۔

06/03/2025

میر اقبال بجارانی کی سردار اختر مینگل کی گرفتاری کی مذمت
بلوچستان میں قبائلی روایات کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول، بجارانی
صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کےڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار صوباٸی اسمبلی حلقہ پی بی 15 صحبت پور بلوچستان میر اقبال احمد خان بجارانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور ان کے صاحبزادے سردارزادہ گورگین خان مینگل کے خلاف جھوٹی ایف آٸی آر درج کرنے اور گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان کے قبائل رسم و رواج کے خلاف گورگین مینگل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل اور ان کے خاندان کی بلوچستان کی سیاسی و قبائلی تاریخ میں ایک اہم کردار رہا ہے حکومت سردار اختر جان مینگل اور ان کے اہلخانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات انہیں بلوچستان اور عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتے۔ سردار اخترجان مینگل نے ہمیشہ بلوچستان اور جمہوریت کی بات کی ہے جمہوریت کی پاسداری کی ہے جسکو انہیں اور انکے صاحبزادے کو وفادار ہونے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے اور فارم 47 کی حکومت نے قباٸلی سرداروں کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیاہے اور بلوچستان کے فارم 47 کے وزیراعلیٰ سے اگر حکومت نہیں چلتی تو فوراً اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجاٸیں اور بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے اسلام آباد اور کراچی میں ہوتےہیں جسکی شدید الفاظ میں مزمت کرتاہوں۔ بلوچستان حکومت کے فارم 47 کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات بلوچستانی عوام سنتےہی نہیں ایک دن میں 144 کا نوٹیفیکیشن نکالتےہیں اور پھر اسی نوٹفیکیشن کو بلوچستان کی عوام جوتے کی نوک پر رکھ کر بلوچستان کی عوام مین شاہراہیں بند کردیتےہیں آج تک فارم 47 کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کسی نے نہیں مانے۔ سردار اخترجان مینگل پر مقدمات حکمران بوکھلاہٹ کا شکارہیں اور دہشتگردوں نے پورے بلوچستان کو جام کیاہے اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں ریاست کی رٹ ختم ہوگٸی اور دہشتگرد تنظیموں نے جگہ جگہ ناکے لگاکر چیکنگ کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے اور دہشتگردوں سے اپنے ہی فارم 47 کی بلوچستان حکومت کےایم پی اے بھی محفوظ نہیں پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے گن مینوں سے اسلحہ چھین لیاگیا جو باعثِ شرم کی بات ہے۔

شکریہ شاہد گولہ صاحب
02/03/2025

شکریہ شاہد گولہ صاحب

بلوچ کلچر ڈے پر میر اقبال احمد بجارانی کی مبارکباد
ثقافت کا تحفظ قومی تشخص کی ضمانت ہے، میر اقبال بجارانی

صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیٸر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور سابق امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی حلقہ پی بی 15 صحبت پور بلوچستان میر اقبال احمد بجارانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان سمیت ملک اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام بلوچ بھاٸیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنی ثقافت، روایات و تہذیب کو زندہ رکھ کر اور انہیں اجاگر کرکے ہی قومیں اپنی شناخت و تشخص برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے جبکہ بلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین ہے، بلوچ کلچر ڈے امن ومحبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بلوچی روایات کو اجاگر کرنا ہے اور ان روایات کو نئی نسل اور نئے دور کے لوگوں میں ابھارنا ہے، ثقافت زندہ قوموں میں زندہ رہتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ جدید دور کا تقاضہ ہے کہ قومیں سائنسی تعلیم پر بھی توجہ مبذول رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک گلدستہ کی مانند ہے جس میں مختلف اقوام کے خوبصورت رنگ موجود ہیں اور جو امن، محبت،یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی ثقافت،تہذیب، زبان اوراپنی دیرینہ روایات کے تحفط کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جو ہمارے تشخص کی ضمانت ہیں۔

02 مارچتمام بلوچ بھاٸیوں کو بلوچ کلچر ڈے مبارک ہو۔میر اقبال احمد خان بجارانی بلوچ
02/03/2025

02 مارچ
تمام بلوچ بھاٸیوں کو بلوچ کلچر ڈے مبارک ہو۔
میر اقبال احمد خان بجارانی بلوچ

Address

Bibi Ziarat Street Infront Of Poly Technical College Saryab Road Quetta
Quetta

Telephone

+923492461768

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میراقبال احمد خان بجارانی میڈیا سیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to میراقبال احمد خان بجارانی میڈیا سیل:

Share