Baltistani Youth Forum Quetta

Baltistani Youth Forum Quetta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baltistani Youth Forum Quetta, Youth Organization, Quetta.

Moto of the BYF Qta is to create Social and economical Awarenesses among the people inorder to enable them to reach and expand their POTENTIALS & prepare them to be PRODUCTIVE, RESPONSIBLE, ETHICAL, CREATIVE, and COMPASSIONATE members of society.

قَالُوا إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونبلتستانی یوتھ فورم مرحوم غلام علی کی وفات پر ان کے برادران محمد حسن جع...
14/06/2026

قَالُوا إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
بلتستانی یوتھ فورم مرحوم غلام علی کی وفات پر ان کے برادران محمد حسن جعفری اور محمد حُسین سمیت تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ نیز تمام پسماندگان کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل، حوصلہ اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
۔اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَأَسْكِنْهُ فَسِيحَ جَنَّاتِكَ، وَأَلْهِمْ أَهْلَهُ وَذَوِيهِ الصَّبْرَ وَالسُّلْوَانَ
منجانب: بلتستانی یوتھ فورم

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَبلتستانی یوتھ فورم، کوئٹہ شہر کے عالم دین ، پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ، ام...
12/06/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بلتستانی یوتھ فورم، کوئٹہ شہر کے عالم دین ، پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ، امامِ جمعہ کوئٹہ، بزرگ و باوقار شخصیت الحاج محمد جمعہ اسدی کے انتقالِ پُرملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
بلتستانی یوتھ فورم مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، عقیدت مندوں اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَأَسْکِنْہُ فَسِیحَ جَنَّاتِکَ، وَأَلْہِمْ أَہْلَہُ وَذَوِیہِ الصَّبْرَ وَالسَّلْوٰی۔ آمین یا رب العالمین۔
منجانب:
بلتستانی یوتھ فورم

کویٹہ سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمتبلتستانی یوتھ فورم کوئٹہ سول ہسپتال میں ایک...
09/06/2026

کویٹہ سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت
بلتستانی یوتھ فورم کوئٹہ سول ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک اور انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
یہ بزدلانہ اور غیر انسانی عمل نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی، انسانی اور تہذیبی اقدار پر بھی ایک سنگین حملہ ہے۔ خواتین، بالخصوص صحت کے شعبے سے وابستہ افراد، جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، ان کے خلاف اس نوعیت کے جرائم کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہیں۔
ہم متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
تشدد، نفرت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین کا تحفظ اور ان کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست اور معاشرے دونوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
منجانب:بلتستانی یوتھ فورم

20/04/2026

قوم کا فخر مرحوم شکور علی بلتستانی کے لیے چند تعریفی جملے، عبدل علی عبدل ہزارہ کی زبانی:
"صدر بلتستانی یوتھ فورم برادر سجاد کے والد محترم مرحوم شکور علی بلتستانی صرف ایک باکسر نہیں تھے، بلکہ وہ عزم، محنت اور حوصلے کی جیتی جاگتی مثال تھے۔"
"انہوں نے 1970 کے بعد سے ہی بلوچستان میں باکسنگ کے شعبے کو نئی پہچان دی اور اپنی انتھک محنت سے نوجوانوں کے لیے راستے کھولے۔"وہ اپنے دور کے بہترین باکسنگ کوچ تھے انہوں نے بلوچستان کے بہت سے جوانوں کو باکسنگ کی بہترین تربیت دی ان کے شاگردوں نے بہت سے نیشنل انٹرنیشنل کامیابیاں حاصل کیں جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے،
"وہ ایک ایسے سپاہی تھے جنہوں نے رنگ میں لڑتے ہوئے نہ صرف کامیابیاں سمیٹیں بلکہ بلتستانی قوم کا نام بھی فخر سے بلند کیا۔"
"آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، مگر ان کی خدمات، ان کا جذبہ، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمیں حوصلہ دیتی رہیں گی۔"
"شکور علی بلتستانی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔"

  باصلاحیت اور قابلِ فخر دختر قوم   زوجہ  #بابرعلی (نوا کلی) نے   آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(FUAST) کراچی سے :⁦  (بی ا...
13/04/2026


باصلاحیت اور قابلِ فخر دختر قوم زوجہ #بابرعلی (نوا کلی) نے آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(FUAST) کراچی سے :⁦ (بی ایڈ آنرز )اورماسٹر ان ٹیچر ایجوکیشن میں بہترین نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے حاصل کی اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ قوم کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی محض ایک ڈگری کا حصول نہیں، بلکہ خوابوں کی تعبیر، مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں اور ایک روشن و مثبت سوچ کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔
مقدس بانو کی یہ شاندار کامیابی پوری بلتستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے امید، حوصلے اور اعتماد کا پیغام ہے۔ یہ اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری بیٹیاں جب علم کے راستے پر قدم رکھتی ہیں تو وہ نہ صرف اپنا مستقبل سنوارتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کی محنت، استقلال اور لگن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
بلتستانی یوتھ فورم کی جانب سے ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مقدس بانو اور ان کے شوہر محترم بابر علی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مقدس بانو کے علم کو نور، ان کے کردار کو مثال، اور ان کی کامیابیوں کو قوم و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

🌟  #فخرِ_قوم_دعا_فاطمہ کی شاندار کامیابی 🌟قوم کی ہونہار اور باصلاحیت بیٹی دعا فاطمہ بنت اکبر علی (سابقہ صدر انجمن) نے گر...
01/03/2026

🌟 #فخرِ_قوم_دعا_فاطمہ کی شاندار کامیابی 🌟
قوم کی ہونہار اور باصلاحیت بیٹی دعا فاطمہ بنت اکبر علی (سابقہ صدر انجمن) نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ سے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 2025 میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں حاصل کر کے اپنے والدین اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ نمایاں کامیابی دعا فاطمہ کی انتھک محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے، جبکہ ان کے والدین کی بہترین تربیت اور رہنمائی بھی اس کامیابی میں نمایاں کردار رکھتی ہے۔
بلتستانی یوتھ فورم دعا فاطمہ اور ان کے معزز والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
ایسے باصلاحیت اور محنتی بچے ہی قوم کا روشن مستقبل اور ہمارا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ دعا فاطمہ سمیت قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کے علم میں برکت عطا فرمائے، انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے۔
آمین یا رب العالمین 🌸

🌟 مبارکباد جوانانِ قوم 🌟12 فروری 2026  پی ٹی سی کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کے جوانوں کے پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں ...
13/02/2026

🌟 مبارکباد جوانانِ قوم 🌟
12 فروری 2026 پی ٹی سی کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کے جوانوں کے پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں قوم کے باصلاحیت جوانان ضامن علی ولد آخوند یوسف(مرحوم)، اور شبیر حُسین ولد غلام حُسین بھی پاس آوٹ ہو کر بلوچستان پولیس میں شامل ہوئے، جو ان کی محنت، لگن اور خدمتِ وطن کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
یہ کامیابی ان کے خاندانوں کے لیے باعثِ فخر ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے،
بلتستانی یوتھ فورم اس موقع پر قوم کے اِن جوانوں اور ان کے خاندانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں میں کامیابی، عزت،رزقِ حلال اور حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقع عطا فرمائے۔ آمین۔
🇵🇰 یہ سپوت قوم کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہیں۔

15/01/2026

مورخہ 10 جنوری کو منعقدہ #سیشن میں طلبہ و طالبات کی اندرون ملک کے مواقع و کے موضوع پر مختصراً رہنمائی فرما رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے طلباء وطالبات کو تعلیمی رہنمائی، مستقبل کے اہداف اور مختلف مواقع کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی، جو نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ قوم کے بچے طلباء و طالبات ان کی آگاہی سے مستفید ہونگے
پروگرام کے آخر میں فیمیل ایجوکیشن سیکریٹری محترمہ فاطمہ صاحبہ نے پروفیسر مختار و منیجمنٹ المصطفیٰ پبلک سکول کا شکریہ ادا کیا،

 #مورخہ10جنوری بلتستانی یوتھ فورم کی جانب سے قوم کے بچوں طلباء و طالبات کے لئے ایک بامقصد اور   کا انعقاد کیا گیا۔اس سیش...
11/01/2026

#مورخہ10جنوری بلتستانی یوتھ فورم کی جانب سے قوم کے بچوں طلباء و طالبات کے لئے ایک بامقصد اور کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیشن کے معزز اسپیکر ڈاکٹر طحہٰ بلتستانی تھے۔
اس سیمنار کا موضوع
Empowering Future, Goals, Growth, and Guidance
تھے جناب محترم ڈاکٹر طحہٰ نے طلباء و طالبات کی مستقبل کی منصوبہ بندی، خود اعتمادی، تعلیمی پیشہ ورانہ اہداف کے تعین اور عملی زندگی میں کامیابی کے اصولوں پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔
یہ سیشن نوجوانوں کے لیے نہایت مفید اور حوصلہ افزا ثابت ہوا، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔
پروگرام کے آخر میں فخر قوم جناب محترم صاحب نے بھی بچوں کی مختصراً کی
بلتستانی یوتھ فورم ڈاکٹر طحہٰ و پروفیسر مختار صاحب و منیجمنٹ المصطفیٰ پبلک سکول کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر قوم کے بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں روشن مستقبل کی جانب گامزن ہونے کا حوصلہ دیا۔اور سیشن کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا،
ہم نوجوانوں کی فکری و تعلیمی رہنمائی کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ۔

بلتستانی یوتھ فورم کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار رہنمائی سیشن (مرحلہ دوم)EMPOWERING THE FUTUREGoals | Growt...
06/01/2026

بلتستانی یوتھ فورم کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار رہنمائی سیشن (مرحلہ دوم)
EMPOWERING THE FUTURE
Goals | Growth | Guidance
🎙 مہمانِ خصوصی و سپیکر:
ڈاکٹر طحٰہ علی
(Engineering Manager – NKT, Sweden)
اس خصوصی سیشن میں ڈاکٹر طحٰہ علی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کریں گے:
✔ درست اور واضح اہداف کے تعین میں
✔ تعلیم اور کیریئر کے لیے صحیح سمت کے انتخاب.
✔ خود اعتمادی، مستقل مزاجی اور مثبت سوچ کی اہمیت.
✔ عملی زندگی کے قیمتی تجربات کی روشنی میں
✔ تعلیم کے ساتھ ایک کامیاب اور حقیقت پسندانہ مستقبل کی منصوبہ بندی
رجسٹریشن کے لئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistani Youth Forum Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share