PAK IRAN YOUTH FORUM

PAK IRAN YOUTH FORUM دونوں ممالک کے نوجوانوں کی ثقافت، اصولوں، خیالات اور منصوبوں کے تبادلے میں مدد کرتا ہے۔

Condemnation StatementPak-Iran Youth ForumThe Pak-Iran Youth Forum strongly condemns in the harshest terms the cowardly ...
16/06/2025

Condemnation Statement
Pak-Iran Youth Forum

The Pak-Iran Youth Forum strongly condemns in the harshest terms the cowardly aggression and inhumane attacks launched by Israel against the sovereign state of Iran. Israel’s barbaric actions are a blatant violation of international law, the United Nations Charter, and a direct assault on regional peace and the collective dignity of the Muslim Ummah.

Israel’s oppressive policies, colonial ambitions, and brutal military strikes have made bloodshed, destruction, and the massacre of innocent lives a tragic routine in our region. The Pak-Iran Youth Forum firmly declares that we stand in complete solidarity with the brave people of Iran and we reject and oppose all forms of Israeli tyranny, occupation, and expansionist designs.

We call upon the United Nations, the Organization of Islamic Cooperation (OIC), and all peace-loving nations and institutions to immediately intervene, stop Israel’s aggression, and hold it accountable for its crimes against humanity. The international community must rise above lip service and take concrete action to restore peace and justice.

The Pak-Iran Youth Forum pledges to continue its peaceful struggle against Israeli oppression and to stand shoulder to shoulder with the oppressed, no matter the cost.

Supporting the oppressed is our duty,
Opposing the oppressors is our faith.

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دع...
26/05/2025

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی!!!
وزیراعظم پاکستان نے احتراما جوتے اتار کر ملاقات کیلئے کمرے میں داخل ہوئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر سمیت حالیہ پاک انڈیا کشیدگی پر ایران کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ایران کے نیوکلیر پورگرام کی حمایت کا بھی اعلان کردیا ہے۔

H.E. Seyyed Abbas Araghchi Honourable Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Iran pays a Visit to Pakist...
06/05/2025

H.E. Seyyed Abbas Araghchi Honourable Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Iran pays a Visit to Pakistan at a head of a delegation for bilateral consultations.

It is deeply saddening to hear about the martyrdom of eight Pakistanis in Sistan, Iran. In this regard, the President of...
16/04/2025

It is deeply saddening to hear about the martyrdom of eight Pakistanis in Sistan, Iran. In this regard, the President of the Pak-Iran Youth Forum fareed bugti met with Mr. Abu Al-Hassan Meri, Director General of the Cultural Center of the Islamic Republic of Iran in Quetta, to obtain information about the incident and to understand the seriousness and investigative efforts of the Iranian government.


ایران کا دارالخلافہ تہران شہر۔۔۔۔۔
15/04/2025

ایران کا دارالخلافہ تہران شہر۔۔۔۔۔

کوئٹہ: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر آرٹسٹوں کے لیے آن لائن ٹریننگ سیشنکوئٹہ (دلچسپ دنیا) خا...
18/03/2025

کوئٹہ: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر آرٹسٹوں کے لیے آن لائن ٹریننگ سیشن

کوئٹہ (دلچسپ دنیا) خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے ایک روزہ آن لائن ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ایران کے معروف تھیٹر اور فلم انسٹرکٹر استاد ارسلان محبی نے شرکت کی اور آئن لائن شرکاء کو اداکاری کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ابوالحسن میری نے بھی خصوصی شرکت کی اور اس سیشن کو فنکاروں کے لیے ایک منفرد موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی نشستیں نہ صرف مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں گی بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

ٹریننگ کے دوران استاد ارسلان محبی نے اداکاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں احساسی اداکاری، ادراکی اداکاری اور مخلوط مشترکہ اداکاری شامل تھیں۔ اس کے علاوہ حقیقی ایکٹنگ، آبزر ایکٹنگ اور ان دونوں کے امتزاج پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کامیاب اداکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ مونوٹون (یکساں لہجہ) کو سمجھتے ہوئے اپنے مکالموں میں توازن پیدا کرے اور جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کرے۔ مزید برآں، تربیت میں اداکاری میں ناکامی کی وجوہات پر بھی بات کی گئی، جن میں شرمیلا پن، خود پر اعتماد کی کمی اور بغیر کسی مقصد کے فیلڈ میں شامل ہونا شامل ہیں۔

اس سیشن میں بلوچستان کے نامور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سابق ڈائریکٹر کلچر ہال اور سینیئر فنکار عمر فاروق، بی آرٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او اور سینیئر فنکار جمیل احمد لہڑی، پاول فلم کے ڈائریکٹر نصیر احمد رند، فنکار بشیر راج، عبداللہ، اللہ ڈینو بلوچ، بلال، شاہ محمد، حمید اللہ، پیام خان خروٹی، دلچسپ دنیا کے سی ای او و فنکار صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی، خلیل ساجن، جنید جنجوعہ، فرید خان، دلاور خان، گزین عباس سمیت دیگر فلم و تھیٹر آرٹسٹ شامل تھے۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ دوسرا سیشن میں استاد ارسلان محبی خود تشریف لائے گے کوئٹہ اور براہ راست فلم و تھیٹر فنکاروں کو خانہ فرہنگ میں سیشن دی گے اس سیشن کے بعد مئی یا جون میں میں منتخب فنکاروں کو ایران بھیجا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مزید تربیت حاصل کرسکیں۔

آخر میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹرسید ابوالحسن میری کے ساتھ تمام فنکاروں کا گروپ فوٹو لیا گیا، جس میں اس تربیتی سیشن کی کامیابی اور مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کی امید کا اظہار کیا گیا۔

https://www.facebook.com/100063801891665/posts/1131393015664084/

15/03/2025
05/03/2025

زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پاکستانی طلبہ کو طبی تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے،

تافتان بارڈر سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود شہر زاہدان میں 18 پاکستانی طالب علم انتہائی مناسب فیس کیساتھ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں,
بلوچستان کے میڈیکل ایسپارنٹس کیلئے ایران میں کیا مواقع ہیں؟

Special Report: Medical Education Opportunities in Iran for Pakistani Students 🇮🇷



ایرانی انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں صدر پاک ایران یوتھ فورم نے سٹیج سیکٹری کی خدمات ا...
15/02/2025

ایرانی انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں صدر پاک ایران یوتھ فورم نے سٹیج سیکٹری کی خدمات انجام دیں۔۔

Forty Sixth Anniversary of the Victory of the Islamic Revolution of Iran was held in the brotherly country of Pakistan w...
06/02/2025

Forty Sixth Anniversary of the Victory of the Islamic Revolution of Iran was held in the brotherly country of Pakistan with the participation of Pakistani officials, politicians, parliamentarians, businessmen, media members etc.

Long live Iran-Pakistan Friendship
🇮🇷 🇵🇰

صوبہ سندھ اور ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے درمیان تعاون میں اہم پیش رفت دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کےلیے مفا...
29/01/2025

صوبہ سندھ اور ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے درمیان تعاون میں اہم پیش رفت

دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کےلیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط

دستخط وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گونر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی موجودگی میں کیے گئے

معاہدے پاک ایران تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کے آئینہ دار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

معاہدے پاک ایران تعلقات کا نیا باب ہیں، ایرانی گورنر

کراچی (29 جنوری) صوبہ سندھ اور ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے درمیان اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم پیش رفت، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر قیادت حکومت سندھ اور ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی زیرقیادت وفد کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے دونوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت، تکنیکی تعاون اور ثقافتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے کابینہ کے ارکان، اعلیٰ حکام، کاروباری افراد اور دونوں ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔
معاہدوں میں شامل اہم فریقوں میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)، خراسان (مشہد) چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، مائنز اینڈ ایگریکلچر (ایم سی سی آئی ایم اے)، خراسان رضوی، ایران کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور سندھ حکومت کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔
یہ مفاہمت کی یادداشتیں/معاہدے باہمی تجارت کو مستحکم کرنے اور کئی اہم شعبوں میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں جن میں زراعت، مویشی، پولٹری ، ماہی گیری، صنعت ، کان کنی، سیاحت و صحت سیاحت، تکنیکی انجینئرنگ ، تعمیرات، ٹرانسپورٹ ، ٹرانزٹ، بینکنگ اور انشورنس کے ذریعے مالی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی و ترقی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشتوں کا اہم مقصد دونوں خطوں کے صنعتکاروں، کاروباری افراد اور تاجروں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر باہمی اقتصادی ترقی کے لیے کام کر سکیں۔
ثقافتی اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ
اقتصادی تعاون سے بڑھ کر یہ معاہدے سیاحت اور ثقافتی تبادلے پر بھی زور دیتے ہیں جن میں آرٹ اور فوڈ فیسٹولز کے انعقاد کے منصوبے، دوطرفہ نمائشوں کے ذریعے ویژوئل آرٹ اور موسیقی کا فروغ اور سیاحت کے فروغ کےلیے نجی اور عوامی شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔
مزید برآں آئی ٹی اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجی منتقلی اور کمرشلائزیشن، نئی کمپنیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کی معاونت فراہم کرنے والے ماحول اور مسابقتی نمائشیں، اداروں کے درمیان نیٹ ورکنگ اور معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ منصوبوں کے لیے تحقیقاتی سہولتوں، لیبز اور دفتری مقامات تک مشترکہ رسائی جیسے اقدامات کے ذریعے ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہوگی۔
ایک تاریخی شراکت داری
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ایران کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کے آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا جبکہ پاکستان 1979 کی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔ یہ طویل المدتی تعلقات کئی سالوں کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور سفارتی تبادلوں کے ذریعے مضبوط ہوئے ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، گورنر خراسان رضوی ڈاکٹر غلام حسین مظفری، سندھ کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری، مختلف صوبائی محکموں کے سیکریٹریز اور پاکستان و ایران کی کاروباری کمیونٹی کے ممتاز ارکان نے شرکت کی۔
ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کا نیا باب ہیں جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام، تکنیکی جدت اور ثقافتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

عبدالرشید چنا
میڈیا کنلسٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

Address

Quetta

Telephone

+923319394997

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK IRAN YOUTH FORUM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PAK IRAN YOUTH FORUM:

Share