ملاخیل قوم کے ہر معزز شخصیات اور تمام ہنر مند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اس پیج پر کی جائیگی،
14/07/2026
عبدالغفور ته دې کوژده مبارک وي! 💍❤️
الله تعالی دې ستاسو ګډ ژوند د مینې، خوښۍ، برکت او سوکالۍ څخه ډک کړي.
هیله ده چې تل خوشحاله، بریالي او یو له بل سره په مینه او درناوي ژوند وکړئ.
یو ځل بیا دې کوژده مبارک وي! 🌹
05/06/2026
03/06/2026
الحمدللہ
ہمارے گاؤں کے معزز حاجی صاحبان فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے بعد خیریت کے ساتھ کوئٹہ واپس پہنچ گئے ہیں۔
اس مبارک موقع پر ہم تمام حاجی صاحبان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج مبرور، سعی مشکور، گناہوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے، اور انہیں اس مقدس سفر کی برکتوں سے ہمیشہ مالا مال رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں صحت، سلامتی اور خوشیوں کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
21/04/2026
سفر بخیر ✈️
یعقوبی ملاخیل ٹاؤن کے 16 خوش نصیب افراد حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کا یہ بابرکت سفر قبول فرمائے، ان کے ہر قدم میں آسانیاں پیدا فرمائے، اور انہیں اپنی خاص رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیریت، سلامتی اور کامیابی کے ساتھ واپس اپنے گھروں تک پہنچائے، اور ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین 🤲
09/04/2026
ینگ ملاخیل (فٹبال کلب) اور ملاخیل رائڈرز (کرکٹ کلب) 🏆
ایک ہی گاؤں کی دو ٹیمیں، دو مختلف کھیلوں میں فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
ینگ ملاخیل فٹبال فائنل میں کل جمعرات کو کھیلیں گے۔
ملاخیل رائڈرز کرکٹ فائنل میں جمعہ کو میدان میں اتریں گے۔
شادی ولیمہ کی تقریب
احمد شاہ فرزند حاجی یار محمد ملاخیل کے پُروقار شادی ولیمہ کی تقریب سلطنت مارکی اینڈ ایونٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب خوشگوار اور پُرمسرت ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے دلہا کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شرکاء نے میزبان کی بہترین مہمان نوازی کو سراہا اور اس خوبصورت اجتماع کو باہمی اتحاد، بھائی چارے اور روایتی اقدار کا حسین امتزاج قرار دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس نئے جوڑے کی زندگی خوشیوں، کامیابیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when YåQOoBi Mullakhail Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.