Quetta Online Volunteers

Quetta Online Volunteers Join the movement for with Quetta Online Volunteers!

Social Media for Social Change
Vision
Our vision is building a peaceful and prosper society through social media based on the active participation of youth emphasizing on equity, equality and & social justice. Experience the power of kindness and positivity by using social media for positive activities and . Together, let's make a difference and include persons with disabilities in practical efforts towards a better society. Take the first step towards a brighter future, choose kindness over being right and make every moment count.


Regards
Founder Quetta Online

[email protected]

کیا آپ بھی اس پاور بنگ کی طرح ہو...
11/08/2026

کیا آپ بھی اس پاور بنگ کی طرح ہو...

افراد باہم معذوران اساتذہ کے تبادلوں کے معاملے پر اہم پیش رفتافراد باہم معذوران (PWDs) کے امور کے لیے وزیرِ اعلیٰ بلوچست...
11/08/2026

افراد باہم معذوران اساتذہ کے تبادلوں کے معاملے پر اہم پیش رفت

افراد باہم معذوران (PWDs) کے امور کے لیے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن ریاض بلوچ نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان جناب لال جان جعفر صاحب سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں شیر عالم، منصورہ اور سید نادر شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری Rationalisation Process کے تحت افراد باہم معذوران اساتذہ کو ان کے موجودہ تعیناتی کے مقامات اور گھروں سے دور دراز علاقوں میں تبادلہ کرنے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر جناب لال جان جعفر صاحب، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس اہم اور حساس معاملے پر فوری توجہ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ افراد باہم معذوران اساتذہ کے ایسے تبادلے روکے جائیں گے، جبکہ جلد ہی پورے بلوچستان کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مجوزہ ہدایات کے مطابق افراد باہم معذوران اساتذہ کے تبادلے کے وقت ان کی ضروریات، رہائش اور رسائی کو مدنظر رکھا جائے گا اور تبادلے سے قبل ان سے قریبی اور ان کی خواہش کے مطابق اسکولوں کے آپشنز بھی طلب کیے جائیں گے۔

ہم معزز سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جناب لال جان جعفر صاحب کے فوری، مثبت اور ہمدردانہ ردِعمل کو سراہتے ہیں اور اس اہم مسئلے پر بروقت کارروائی کی یقین دہانی پر ان کے شکر گزار ہیں۔

بلوچستان کے سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے افراد باہم معذوران ملازمین نے ریاض بلوچ کی بھی بھرپور تعریف کی ہے کہ انہوں نے اس سنجیدہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سے ملاقات کی اور افراد باہم معذوران اساتذہ کے جائز حقوق اور سہولیات کے لیے مؤثر آواز اٹھائی۔

ایک جامع اور شمولیتی نظام وہی ہے جہاں افراد باہم معذوران کو مساوی مواقع، باعزت روزگار اور قابلِ رسائی ماحول فراہم کیا جائے۔




11/08/2026

ایک مریض جو سی ایم ایچ کوئٹہ (CMH Quetta) میں زیرِ علاج ہے، اس کے لیے B پازیٹو (B+) خون کی فوری ضرورت ہے۔
+92 333 0252135


10/08/2026

اپنے بہترین استاد محترم کا نام بتائیں..؟


09/08/2026

Motivational talk of founder Quetta Online Volunteers Mr Zia Ur Rehman in Podcast with Bushra Sadiqui Updates

Video credit to Balochistan Stories

09/08/2026

بلوچستان میں تو موبائل نیٹ ورک بند ہوچکا ہے آپ اس وقت کیسے اور کہاں سے آن لائن ہیں؟

کوئٹہ شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک بند ہو گیا ہے...
09/08/2026

کوئٹہ شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک بند ہو گیا ہے...

"ہنسی تو پھنسی" – ایک فرسودہ سوچ کا المیہ 🛑معاشرے میں پھیلی چند ایسی غلط فہمیاں جنہیں اب جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ گی...
09/08/2026

"ہنسی تو پھنسی" – ایک فرسودہ سوچ کا المیہ 🛑
معاشرے میں پھیلی چند ایسی غلط فہمیاں جنہیں اب جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہم اکثر اپنے اردگرد خواتین کے عام سے رویوں اور روزمرہ کے کاموں کو غلط رنگ دے دیتے ہیں۔ آئیے ذرا اپنا نظریہ بدلتے ہیں اور ان حقیقتوں کو سمجھتے ہیں:
* شائستگی کو دعوت نہ سمجھیں: بازار میں خریداری کے دوران اگر آپ کسی چیز کو اٹھانے میں مدد کریں اور کوئی خاتون مسکرا کر آپ کا شکریہ ادا کرے، تو یہ محض اس کی اعلیٰ ظرفی اور اخلاقیات ہے۔ وہ ہرگز "ہنسی تو پھنسی" کے فرسودہ مقولے کو سچ ثابت نہیں کر رہی۔
* آواز اور توجہ: کسی رش والی جگہ پر اگر کوئی خاتون قدرے تیز آواز میں بات کر رہی ہے، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ جان بوجھ کر آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانا چاہتی ہے۔
* جلدی کا مطلب کچھ اور بھی ہو سکتا ہے: اگر وہ کسی رکشے والے یا کیب ڈرائیور کو جلدی پہنچنے کی تاکید کر رہی ہے، تو بھائی صاحب! وہ کسی ڈیٹ پر نہیں جا رہی، ہو سکتا ہے اسے گھر یا دفتر پہنچنے کی جلدی ہو۔
* پرائیویسی کا احترام: موبائل پر بات کرتے کرتے اگر وہ کمرے یا دفتر سے باہر کوریڈور میں چلی جائے، تو اس کا سیدھا سا مطلب سگنلز کا مسئلہ یا گفتگو میں پرائیویسی کی ضرورت ہو سکتا ہے۔ خدارا! اسے کسی اور کہانی سے مت جوڑیں۔
* خوشبو اور رکھ رکھاؤ: دفتر میں داخل ہوتے وقت اگر کسی اچھے پرفیوم کی مہک آئے، تو یہ آپ کو متوجہ کرنے کا حربہ نہیں ہے۔ یہ حفظانِ صحت کا حصہ ہے اور بسا اوقات اردگرد موجود سگریٹ، پان اور گٹکے کی ناگوار بو سے خود کو بچانے کا ایک طریقہ بھی۔
* سفر اور ساتھی: موٹر سائیکل پر اگر کوئی لڑکی بائیک چلانے والے کے کاندھے یا کمر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے، تو یہ مت سوچیں کہ وہ لازماً اس کا بوائے فرینڈ ہی ہوگا۔ وہ اس کا بھائی یا شوہر بھی ہو سکتا ہے۔
* میک اپ اور خود اعتمادی: اگر کوئی خاتون روزانہ سلیقے سے تیار ہو کر دفتر آتی ہے، تو ضروری نہیں کہ اسے خود نمائی کا شوق ہو۔ اکثر اوقات یہ چہرے کی تھکان، ذہنی دباؤ اور عمر کے اثرات کو چھپانے اور خود کو پراعتماد محسوس کروانے کی ایک کوشش ہوتی ہے۔
* سوشل میڈیا کا دائرہ کار: اگر کسی پوسٹ پر کوئی خاتون لائک یا کمنٹ کر دے، تو محترم اتنے بے تاب نہ ہوں۔ وہ پوسٹ کرنے والے کو جانتی ہوگی۔ آپ بلاوجہ فرینڈ ریکوئسٹس بھیج کر اپنا راستہ بنانے کی کوشش نہ کریں۔
* تنہا جدوجہد اور ذمہ داری: اگر کوئی لڑکی اکیلے شاپنگ کرتی، بل بھرتی، بینک کے چکر لگاتی یا پھر پھل اور سبزیاں خریدتی دکھائی دے، تو اسے آوارہ گردی کا چسکا نہیں۔ ہو سکتا ہے اس کا کوئی بھائی نہ ہو اور وہ اپنے گھر کی ذمہ داریاں اکیلے نبھا رہی ہو۔
حرفِ آخر:
دوستو! یہ محض چند مثالیں ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم مندرجہ بالا تمام بے بنیاد تصورات اور خیالات سے چھٹکارا پائیں۔ کسی کی مجبوری، شائستگی یا ذمہ داری کو غلط رنگ دینا ایک باشعور انسان کا شیوہ نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں بھی ایسے خیالات آتے ہیں، تو آج ہی اپنی اصلاح کیجئے۔
معاشرے میں تبدیلی تبھی آئے گی جب ہم دوسروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا شروع کریں گے۔ ایک محفوظ اور باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
بشکریہ: سبق آموز باتیں
براہ کرم اسے شیئر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

‏8 اگست ۔ یوم سیاہ ۔65 سے زائد بدقسمت بلوچستان کے تعلیم یافتہ و شعور یافتہ نوجوانوں کی شہادت ۔ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ۔...
08/08/2026

‏8 اگست ۔ یوم سیاہ ۔
65 سے زائد بدقسمت بلوچستان کے تعلیم یافتہ و شعور یافتہ نوجوانوں کی شہادت ۔
ایک ناقابلِ تلافی نقصان ۔
اب تک ہم صرف مذمت کرتے آرہے ہے تلافی کی امید دم توڑ رہی یے۔ جنہوں نے حقائق کی کوشش کی ان کا انجام فائز عیسیٰ جیساکیا۔اور جب فائز عیسیٰ نے کمپرومائز کیا تو اعلیٰ عہدوں تک کا سفر۔
‎نا تحقیقاتی رپورٹ پر کاروائی نہ آئندہ لائحہ عمل ۔ آج بھی سیکورٹی کی وہی صورتحال ۔ آج بھی صوبائی سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان


کربلا کا دن تھا 8 اگست 2016۔
جب آسمان رویا تھا، زمین بھی لرزی تھی، جب ہم نے قیمتی جواہر کھوئے تھے،
بس خبر ارہی تھی فلاں شہید ہوا، فلاں بھی شہید ہوا، دل تھا کہ پھٹنے کو تھا آنکھیں خشک صحرا ہوگئیں۔

بلوچستان نے اپنا پورا ایک جنریشن کھو دیا، اس حملے کے ذمیداران سامنے آئے نا وہ اسپتال جس میں زخمی تڑپ تڑپ کے مرگئے، جو شاید فوری امداد سے بچ سکتے تھے، جن کے پیارے اپنے لخت جگر کے لیے اسپتال خون دینے کے لیے روک دیئے گئے جن کو اپنوں کے آخری وقت کی ہچکیوں میں گود میں سر رکھنے کو ترسایا گیا،
آہ خدا یہ قیامت پھر نا لانا۔


سوشل میڈیا پر ایک مبینہ سیکیورٹی الرٹ سے متعلق دستاویز گردش کر رہی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔عوام س...
05/08/2026

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ سیکیورٹی الرٹ سے متعلق دستاویز گردش کر رہی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ یا حساس نوعیت کی معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ اطلاعات پر اعتماد کریں۔

ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ افواہوں سے بچیں اور مصدقہ معلومات کو ہی آگے بڑھائیں۔


Address

Quetta Online Volunteers
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Online Volunteers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Quetta Online Volunteers:

Shortcuts

Share