16/12/2025
سیلاب خان اچکزئی
صوبائی صدر، ٹیک بال ایسوسی ایشن بلوچستان
السلاموعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہیں آپ سب خیر وعافیت سے ہونگے،
میرے عزیز! بلوچستان ٹیک بال فیملی کے تمام پلئیرز، کوچز، منیجمنٹ اور سپورٹ سٹاف کو کم مدت میں عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎉🏆
اللہ کا شکر ہے کہ اپ سب کی محنت، لگن اور ٹیم ورک رنگ لایا!
نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پلئیرز، اور ملک بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان ٹیک بال ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،
یہ کامیابی صرف ایک پوزیشن نہیں، بلکہ ہم سب کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
ہر پلئیر نے میدان میں جان لڑا دی، کوچز نے رہنمائی کی، منیجمنٹ نے ہر قدم پر ساتھ دیا – یہ سب مل کر ہم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بلوچستان کا نام روشن کرنے پر آپ سب کو فخر ہے! 💪🇵🇰
اب وقت ہیں کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرکے کھلاڑیوں پر شفقت کرکے ان کے سرپرستی کریں،
آئیں، اس کامیابی سے مزید حوصلہ لیں اور آگے بڑھیں۔ انشاءاللہ اگلی بار فرسٹ پوزیشن ہماری ہوگی!
بہت بہت مبارک ہو سب کو! 🥈❤️